محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری ہماری جان ہے اور سب سے بڑی بات کہ آپ لکھنے والے اناڑیوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ان کی ٹوٹی پھوٹی تحریروں کو بھی نوک پلک سنوار کر جگہ دیتے ہیںقارئین کیلئے سچے واقعات لیکر حاضر ہوا ہوں۔ایمان والوں کی نقل اصل بن گئی: دمشق کی جامع مسجد کے متولی کی دولت اور عزت و احترام دیکھ کر ایک کمزور ایمان والے شخص صفوان کو لالچ نے گھیرلیا اس کے منہ میں پانی بھر آیا‘ شیطان نے دل میں وسوسہ ڈالا کہ تو دکھاوے کی عبادت کر تاکہ لوگ تجھے عزت دیں اور تجھے بھی دولت سے نوازیں‘ اب وہ ہر جگہ عبادت کرتانظر آتا لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔ آخر اس کے دل میں احساس ندامت جاگا ‘ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر توبہ کی اور خلوص دل سے چھپ کر عبادت کرنے لگا۔ سچے دل سے جب عبادت شروع کی تو ابھی پندرہ دن نہیں گزرے تھے کہ اس کی شہرت پھیل گئی‘ دمشق کا حاکم انتہائی عقیدت سے ملنے آیا اور اشرفیوں کی چند بوریاں اور جامع مسجد دمشق کی دستار صوفی کو پیش کی‘ صوفی تو سچا پکا مومن بن چکا تھا۔ صوفی نے کہا مجھے کچھ نہیں چاہیے اب اللہ تعالیٰ سے مانگو گا کسی کے آگے دست سوال دراز نہیں کروں گا۔ ہاتھ اور زبان: ایک بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں جاتا دیکھ کر کمہار سے پوچھا یہ کیسے ممکن ہے؟ گدھے قطار میں چل رہے ہوں‘ کمہار نے کہا: میں انہیں بہترین کھانے کو دیتا ہوں‘ ان کا خوب خیال رکھتا ہوں مگر جو گدھا لائن توڑتا ہے اسے سخت سزا اسی وقت دیتا ہوں‘ بس اسی لیے یہ سیدھے چلتے ہیں۔ بادشاہ بولا: میرے ملک میں بہت بدامنی ہے‘ کیا تم امن قائم کرسکتے ہو‘ کمہار نے حامی بھرلی‘ شہر آیا‘ بادشاہ نے اسے منصف بنادیا‘ اگلے دن ایک چور کا مقدمہ آگیا‘ کمہار نے مقدمہ سنا اور ایک ہی نشست میں فیصلہ سنادیا کہ چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے‘ اسی اثناء میں موجود وزیر نے جلاد کو کوئی خفیہ اشارہ دیا‘ جلاد کمہار کے کان میں آکر بولا: یہ وزیرصاحب کا خاص آدمی ہے‘ کمہار نےد وبارہ باآواز بلند دہرایا چور کا ہاتھ کاٹ دو‘ پھر وزیر نے کمہار کے کان میں کہا: یہ اپنا آدمی ہے‘ خیال کرو‘ کمہار نے تیسری بار جلاد کو حکم دیا کہ چور کا ہاتھ اور وزیر کی زبان کاٹ دو‘ جلاد آگے بڑھا اور دونوں کام کردئیے۔ چند ہفتوں کے اندر اندر لوگوں نے دیکھا کہ ملک میں خوشحالی لوٹ آئی اور امن بھی قائم ہوگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں