دہی اگر کھٹی ہوتو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر 10 منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ دہی نیچے بیٹھ جائے گی اور پانی اوپر آجائے گا۔ اوپر والاپانی اچھی طرح نتھارنے پر دہی بالکل خشک ہو جائے گا۔ اب دہی میں تھوڑا سا دودھ ملاکر مزید دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب دہی کو فریج میں سے نکال کر چکھیں کھٹا دہی میٹھا ہو جائے گا۔
محترم قارئین! میری عمر اس وقت الحمدللہ 58 سال ہے‘ بالکل فٹ اور روزانہ نماز فجر کے بعد واک کیلئے جاتی ہوں‘ پارک میں میری ہم عمر بہت ساری سہیلیاں ہیں‘ عبقری ہم سب بہت شوق سے پڑھتی ہیں اور اکثر واک کے بعد کسی نہ کسی ٹوٹکے‘ نسخے یا وظیفے پر عبقری میگزین پکڑ کر بحث بھی ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہم نے ایک اعلان کیا کہ آنے والے جمعۃ المبارک کو تمام خواتین اپنے آزمودہ ٹوٹکے نسخہ جات ایک کاغذ پر لکھ کر لائیں۔ اللہ اللہ کرکے جمعۃ المبارک کا سورج بھی طلوع ہوا‘ ہم نے جلدی جلدی گراؤنڈ کا چکر لگایا اور بیٹھ گئیں‘ میری تمام سہیلیوں نے اپنے آزمودہ ٹوٹکوں پر مشتمل چھوٹی چھوٹی پرچیاں میرے ہاتھ پر تھمائیں‘ جسے ایک ایک کرکے پڑھ کر سنایا گیا اور بالآخر فیصلہ ہوا کہ یہ تمام ٹوٹکے ایک صفحے پر لکھ کر ماہنامہ عبقری کو بھیجی جائیں گی اور آج میں اپنا یہ وعدہ پورا کررہی ہوں۔ لیجئے قارئین میری سہیلیوں کے آزمودہ ٹوٹکے آزمائیں۔مچھلی کو باحفاظت تلیں: مچھلی کو تلنے سے پہلے اس پر تھوڑا سا کارن فلور لگا دیا جائے تو قتلے تلتے وقت ٹوٹیں گے نہیں۔ہاتھوں سے مصالحوں کی مہک دور کرنا: ہاتھوں سے لہسن، دھنیے، پیاز اور مرچوں کی مہک دور کرنا ہوتو فوراً ٹوتھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بدبو دورہو جائے گی۔ کھٹی دہی کو میٹھا کرنا: دہی اگر کٹھی ہوتو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ دہی نیچے بیٹھ جائے گی اور پانی اوپر آجائے گا۔ اوپر والا پانی اچھی طرح نتھارنے پر دہی بالکل خشک ہو جائےگی۔ اب دہی میں تھوڑا سا دودھ ملاکر مزید دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب دہی کو فریج میں سے نکال کر چکھیں کھٹا دہی میٹھا ہو جائے گا۔اوون کی ناگوار مہک دور کریں: مائیکرو ویو اوون میں سے اگر ناگوار مہک آنے لگے تو ایک پیالے پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ کر اوون میں رکھ کر پانی ابال لیں، بو ختم ہوجائے گی۔کن کھجورا چھڑانا: اگر خدانخواستہ کن کھجورا کسی شخص کے جسم کے ساتھ چمٹ جائے یا کان میں گھس جائے تو تھوڑی سی سفید شکر اس کے اوپر ڈال دیں۔ وہ فوراً اپنے ناخن کھال میں سے نکال لے گا اور اگر کن کھجورے پر پیاز کا عرق ڈالیں تو وہ نہ صرف جلد کو چھوڑ دے گا بلکہ کچھ ہی دیر میں تڑپ کر مر بھی جائے گا۔اگر کھویا دستیاب نہ ہو: فل کریم کنڈینسڈ دودھ (ایک ڈبہ) میں دو کھانے کے چمچ ڈالڈا بناسپتی گی اور دو کھانے کے چمچ دہی ملا کر 6منٹ تک مائیکرو اوون میں رکھ دیں، دودھ، کھویا بن جائے گا۔نہاری کی لذت بڑھائیں: اگر نہاری بناتے وقت اس میں آٹے کے بجائے بھنے ہوئے چنوں کو باریک پیس کر ڈالا جائے تو نہاری کی رنگت بھی اچھی ہو جائے گی اور ذائقہ بھی بڑھ جائے گا۔دانتوں کا برش صاف کرنا: دانتوں کے میلے برش کو صاف کرنا ہوتو کھولتے پانی میں دو تین چائے کے چمچ نمک ڈال دیں اور برش کو اس میں چھوڑ دیں۔ کچھ دیر بعد برش دھولیں، یہ چمکنے لگے گا۔ناک کان چھدوانے کی تکلیف: گوشت کاسالن بھوننے کے بعد جو تیل اوپر آجائے تو اسے ایک چمچ میں تھوڑا سا نکال لیں اور ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی مدد سے یہ تیل متاثرہ جگہ پر لگالیں۔ بہت جلد آرام اور فائدہ پہنچے گا۔بیسن سے ہونے والی بدہضمی: اگر بیسن پھینٹتے وقت اس میں اجوائن اور سونف شامل کرلیں تو نہ صرف بدہضمی کا خطرہ نہیں رہتا بلکہ پکوڑے بھی خوشبودار بنتے ہیں۔ٹماٹر تازہ رکھنے کے لیے: ٹماٹروں کے سروں پر تھوڑا سا موم لگا کر رکھیں تو ٹماٹر کئی دنوں تک تازہ رہیں گے۔ علاوہ ازیں پانی میں نمک گھول کر ٹماٹر اس میں ڈال دیں تب بھی ٹماٹر کافی دنوں تک سخت اور تازہ رہتے ہیں۔دانت کا درد دور بھگائیں: لونگ کا سفوف ایک چھوٹا چائے کا چمچ لے کر اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے درد والے دانتوں پر ملیں تو فوری فائدہ ہوتا ہے۔گرم تیل میں پانی پڑ جائے تو: اگر گرم تیل میں پانی کے چھینٹے چلے جائیں تو اس میں فوراایک چٹکی نمک یا میدہ ڈال دینے سے تیل کے چھینٹے اُچھلنا فوراً بند ہو جاتے ہیں۔چہرے کی جھائیاں دور کریں: کلونجی، مولی کے بیج اور الائچی، تینوں ایک ایک چھٹانک لے کر انگور کے سرکے میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں۔ ایک ماہ کے استعمال سے جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔کیلے کا کمال: اگر کسی کو قبض کی شکایت رہتی ہوتو وہ چھ سے آٹھ عدد کیلے ایک ساتھ کھالیں، قبض ختم ہوجائے گی۔پرانی چھری تیز کرنا: زنگ آلودہ اور کند چھری کو تیز کرنے کے لئے ایک چمچ ریت لے کر صاف فرش پر ڈالیں اور اس ریت پر آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ تیس سیکنڈ کے بعد چھری کو دونوں طرف سے اچھی طرح اس ریت پر رگڑ لیں۔ نہ صرف چھری تیز ہوگی بلکہ ایسے چمک اٹھے گی جیسے ابھی بازار سے نئی خرید کر لائے ہیں۔مکئی کی روٹی ٹوٹے گی نہیں: مکئی کے آٹے میں ابلے ہوئے آلو مسل کر ملاکر گوندھ لیں۔ مکئی کی روٹی نہ بیلنے میں، نہ ہی پکنے میں ٹوٹے گی اور ذائقہ بھی دوبالا ہو جائے گا۔بیٹھی آواز اور گلا صاف کریں: ایک لال دانے والا انار لے کر اس میں سے تمام دانے نکال لیں۔ پھر ایک دیگچی میں تین کپ پانی ڈال کر انار کے چھلکے کا چوتھائی حصہ اس میں ڈال کر خوب ابالیں اور پھر چھان کر اس میں سے آدھا کپ لے کر چائے کی طرح پی لیں۔ ایک مرتبہ کے استعمال سے گلا بھی صاف ہو جائے گا اور بیٹھی ہوئی آواز بھی صحیح ہو جائے گی۔ٹماٹر کا چھلکا: بعض لوگ کھانے میں ٹماٹر کا چھلکا پسند نہیں کرتے۔ چھلکے کو اتارنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چھری کی نوک پر ٹماٹر کو لگائیں اور چولہےکی آنچ دھیمی کرکے اسے سینک لیں۔ چند سیکنڈ میں چھلکا پھٹنا شروع ہو جائے گا، اسے انگلیوں سےپکڑ کر باآسانی اتارلیں۔بچوں کے لیے: سردیوں میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے حسب ضرورت سرسوں کا تیل لے کر اس میں اجوائن آدھا چائے کا چمچ، چار جوئے لہسن اور چھ لونگیں ڈال کر خوب پکالیں، اتنا کہ دانے کالے پڑ جائیں۔ اب اس تیل کو بوتل میں محفوظ کرلیں اور سینے پر ٹھنڈ لگ جانے کی شکایت ہوتو اس تیل سے سینے اور پیٹھ پر مالش کریں، بہت جلد آرام آجائے گا۔زکام کے لیے: اگر کسی کو زکام ہو جائے اور گھر کے دوسرے لوگ زکام کے وائرس سے بچنا چاہیں تو پیاز کو چار حصوں میں کاٹ کر پلیٹ میں رکھ کر کمرے میں رکھ دیں۔اس کمرے میں بیٹھنے والوں کو زکام نہیں ہوگا۔بچوں کا بستر پر پیشاب کردینا: سوتے میں بستر پر پیشاب کرنے والے بچوں کو ناریل کوٹ کر اس میں مصری ملاکر کھلائیں ان شاءاللہ افاقہ ہوگا۔ ناخن پر نیل کا نشان: چوٹ لگنے سے اگر ناخن یا انگلی پر نیل پڑجائے تو قابل برداشت گرم پانی میں پانچ منٹ رکھنے سے نیل ٹھیک ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں