Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جن کا اپنا گھرہے نہ کاروبار ان کیلئے ! جن کےمیاں کا موڈ ہروقت خراب رہتاہو ! جنات‘ بدروحیں‘جادو یا تعویذ کے اثرات

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

نہ گھر نہ کاروبار: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! ہمارا گھر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار ہے‘ ایک تعلیمی ادارہ میں پڑھاتا ہوں‘ کوئی وظیفہ عطا فرمائیں کہ اپنا کاروبار کرسکوں‘ اپنی غربت کو دور کرسکوں۔ (م۔ا)
جواب:اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہصبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘  لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔
میری بہن کو ڈاکٹر نے جواب دیدیا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بہن کینسر کی مریضہ ہے‘ ڈاکٹرز نے اس کو جواب دے دیا ہے کہ اب یہ چند ماہ یا چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ میری بہن ہروقت درد سے چیخیں مارتی رہتی ہے‘ اس کو نیند کے بڑے سخت انجکشن لگتے ہیں اس کے باوجود وہ چند گھنٹوں بعد ہی درد سے چلانا شروع کردیتی ہے۔ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اس کو راحت نصیب ہو اور اس کی جان اس تکلیف سے چھوٹ جائے۔ (ش،ش)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔
گھر میں جنات‘ بدروحیں‘جادو یا تعویذ کے اثرات: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! گھر میں رات کو ایسے لگتا ہے جیسے پیچھے کوئی ہے اور خوف کی لہریں اٹھتی ہیں‘ سارے جسم میں عجیب سی سرسراہٹ شروع ہوجاتی ہے۔ میرے خاوند کی بہن اور بھائی نے خواب میں گھر میں کالی کالی چیزیں پھرتی ہوئی دیکھی ہیں وہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتی ہیں۔ کیا کسی نے کوئی جادو کیا ہے اور وہ کون ہیں؟ میری شادی کو بھی سات سال ہوگئے ہیں مگر اولاد نہیں ہوئی حالانکہ ہر رپورٹ بالکل صحیح آتی ہے۔ یہ گھر ہم نے بالکل نیا بنایا ہے۔ (س، فیصل آباد)
جواب:آپ تمام گھر والے صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ تسبیح اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا زیادہ سے زیادہ وضو بے وضو پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہر جمعرات حسب توفیق ایک بکرا اچھا صحت مند یا ایک مرغی ذبح کرکے گوشت غرباء مساکین میں اس انداز سے تقسیم کریں کہ غرباء مساکین کی عزت اکرام اور قدر دانی باقی رہے ان کے بارے میںآپ کے دل میں حقارت بالکل نہ آئے۔ صدقہ کا عمل 19,11 یا 27 دن رات کسی وقت بھی کریں اگر مرغی یا بکرا نہ کرسکیں تو حسب توفیق بڑا گوشت غریبوں کو یا چیل کوؤں کو ڈال دیں۔ عمل میں کوتاہی نہ کریں۔ گوشت چاہے اپنی چھت پر یا کہیں بھی ڈال دیں۔
نہ شادی ہوئی نہ کروانے کو دل کرتا ہے: مجھ سے کچھ بھی کھایا نہیں جاتا‘ اکثر روتی ہوں‘ میرا کیا بنے گا‘ چڑچڑاپن بہت زیادہ‘ زندگی اچھی نہیں لگتی‘ تھک گئی ہوں‘ عمر 29 سال ہوگئی‘ وزن صرف 35 کلو ہے‘ اکثر بڑے کہتے ہیں کہ اپنی صحت دیکھو‘ شادی کے بعد کیا کروگی‘ ازدواجی زندگی کیسے گزارو گی؟ سسرال والے الگ طعنے دیں گے‘ نہ شادی ہوئی اور نہ ہی کروانے کو دل کرتا ہے‘ آخر شادی کیوں ضروری ہے‘ والدین کے گھر ساری عمر کیوں نہیں گزاری جاسکتی‘بہت حساس ہوں‘ اکثر ڈرتی ہوں‘ چھپ چھپ کر روتی ہوں۔ ہروقت ڈیپریشن‘ ٹینشن‘ کوئی وظیفہ بتادیں۔ شادی کے بعد کی زندگی کیسے گزاروں گی‘ کیا مجھ سے بھی کوئی شادی کرے گا‘ طنز طعنے الگ ملتے ہیں‘ آپ بتائیں کیا کروں‘ کہا جاؤں؟ خدارا مجھے کچھ توبتائیں۔ (ش، گ)
جواب:آپ عبقری دواخانہ میں آکر اسسٹنٹ صاحب کو اپنا چیک اپ کروائیں اور ان کی تجویز کردہ ادویات استعمال کریں۔ اگر دواخانہ تشریف نہیں لاسکتیں تو جوابی لفافہ کے ساتھ خط ارسال کردیں آپ کوادویات ارسال کردی جائیں گی۔ اس کے ساتھ آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو درود ابراہیمی پڑھیں اور پانی پر دم کرتی رہیں اور سارا دن وہی پانی پئیں۔
اڑھائی سال کے بیٹے کی ضد: میرا بیٹا بہت زیادہ ضد کرتا ہے‘ صرف اڑھائی سال کا ہے‘ مارتا بھی ہے‘ کاٹتا بھی ہے‘ ایسا وظیفہ بتائیں کہ وہ میرا فرمانبردار ہوجائے اور آگے چل کر تعلیم میں لائق فائق بن جائے۔ مجھے اس کی طرف سے بہت زیادہ پریشانی ہے۔ (ج،ش)
جواب:آپ ہرنماز کے بعد ایک تسبیح اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَامُمِیْتُ یَا قَابِضُ یَامَانِعُ یَاصَبُوْرُ کی پڑھیں اور پڑھ کر بچے کے اوپر دم کردیں۔ اولاد کی نافرمانی سے پریشان والدین اسی وظیفے کو روزانہ اسی ترتیب سے پڑھیں۔ اگر اولاد پاس نہیں تو تصور میں بھی دم کرسکتے ہیں یا دم شدہ پانی بھی پلا سکتے ہیں۔
میاں کا موڈ ہروقت خراب رہتا ہے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے مسائل بہت پیچیدہ ہیں‘ میرے میاں کا موڈ ہروقت خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت الجھن ہوتی ہے‘ ہروقت مجھ سے کھچے کھچے رہتے ہیں‘ کبھی سیدھے منہ بات نہیں کرتے‘ لاکھ بن سنور کر ان کے سامنے جاؤں مگر وہ کوئی نوٹس ہی نہیں لیتے۔ گھر میں برکت بالکل نہیں‘ سود والے قرض سر پر ہیں‘ صحت اکثر خراب رہتی ہے‘ بچے بھی بیمار رہتے ہیں اور میں خود بھی بیمار رہتی ہوں۔ مجھے کوئی وظیفہ پڑھنے کیلئے بتائیں۔ (خ۔ا، اسلام آباد)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 278 reviews.