حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ”اللہ کے نزدیک سب سے بُرا عمل رب کائنات کے ساتھ شرک کرنا، پھر رشتہ داری توڑنا ہے۔“(صحيح الجامع الصغير، رقم : 166)
اپنے بھائی کی مدد کرو: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ عرض کیاگیا۔ یارسول اللہ ﷺ! مظلوم کی مدد تو ہم کرسکتے ہیں مگر ظالم کی مدد کیسے کریں؟ فرمایا: ظالم کا ہاتھ پکڑ کر (تاکہ وہ ظالم سے باز رہے) (بخاری)۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، میں ان سے تعلق جوڑتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع تعلق کرتے ہیں۔ احسان کرتا ہوں اور وہ بُرائی کرتے ہیں، میں بردباری کرتا ہوں اور وہ جہالت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر حقیقت میں تو ایسا ہی کرتا ہے تو ان کے منہ پر جلتی راکھ ڈالتا ہے اور ہمیشہ اللہ کی طرف سے تیرے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں