Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پورے سال کی مبارک گھڑیاں تسبیح خانہ لاہورمیں گزارئیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ہر سال رمضان المبارک کے پرنور و بابرکت لمحات‘ قیمتی گھڑیاں اور اپنی زندگی سنوارنے کیلئےپورا رمضان المبارک تسبیح خانہ لاہور میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی زیرنگرانی گزارئیے۔ سحری و افطاری کا مکمل اور بہترین انتظام‘ چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوگی۔27 ویں شب: رمضان المبارک کی 27 ویں شب تراویح میں ختم القرآن کے مبارک موقع پر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ایمان افروز درس کی صورت میں انمول موتی بکھیریں گے۔ درس میں خاص الخاص وظیفہ اجازت کے ساتھ بتایا جائے گا جو زندگی کی ہر پریشانی‘ روحانی و جسمانی امراض سے شفاء یابی کا ذریعہ ہوگا۔ ہر سال جمادی الاول1440 ہجری کی آخری جمعرات بسم اللہ کا خصوصی عمل کروایا جائے گا۔ شب برأت:ہر سال پندرہ شعبان المعظم کی مکمل شب تسبیح خانہ لاہور میں گزارئیے‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا پرسوز درس جس میں خاص اذکار اور اعمال ۔ساری رات وہ عبادات جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں ۔تہجد کے وقت حضرت حکیم صاحب برکاتہم خصوصی رقت آمیز دعا کروائیں گے۔ روزہ رکھنے والے افراد کیلئے سحری کا انتظام ہوگا۔ جشن آزادی پاکستان: آزادی پاکستان کے حوالے ہر اگست کو تسبیح خانہ لاہور میں خاص درس ہوگا۔ جس میں شہدائے 1947ء کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔مجالس ذکر حسینؓ اور فضائل اہل بیت اطہارؓ:9،10 محرم الحرام سارا دن یہ محافل اور مجالس رہیں گی۔ صبح اور شام شیخ الوظائف کے خصوصی ذکر حسینؓ اور فضائل اہل بیت اطہارؓ پر درس ہوں گے۔اہل بیت اطہار ؓ کے آزمودہ ایسے مشکل کشا ء وظائف اور عملیات کا انکشاف جس سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مشکلات اور پریشانیاں حل ہوئیں‘ایسی پرنور دعائیں جو کہ حضرت امام حسینؓ ‘ حضرت امام جعفر صادق ؓ‘ حضرت امام زین العابدینؓ اور دوسرے اہل بیت اطہارؓ کی ہیں‘ جن کا ورد نسلوں کیلئے برکتیں خیریں عزتیں‘ عافیتیں‘ دولت اور حسن لائے۔ یہ دو دن تسبیح خانہ میں گزاریں سعادتیں حاصل کریں‘ خواتین اور مردحضرات کوتسبیح خانہ میں دو دن گزارنے کی اجازت عام ہے۔ ان شاء اللہ سحری و افطاری 9،10 محرم الحرام کا انتظام ہوگا۔ مجبور اور مریض کیلئے تین وقت لنگر کا انتظام بھی ہوگا۔نوٹ: معذور اور مریض حضرات کیلئے تین وقت کھانے کا انتظام ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 036 reviews.