Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوگر کیلئے انڈے اور لیموں کا ٹوٹکہ حاضر ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

شوگر کیلئے انڈے اور لیموں کا ٹوٹکہ حاضر ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری کے گرویدہ ہیں‘ بہت ہی شاندار اور لاجواب میگزین ہے۔میں قارئین کیلئے اپنا آزمودہ ایک ٹوٹکہ لے کر حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ شوگر کا مرض دن بدن بڑھ رہا ہے اس کے حل کیلئے ایک آزمودہ نسخہ لایا ہوں۔ یقیناً قارئین سوفیصد نسخے پر عمل کرکے اپنی شوگر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ھوالشافی: رات کے وقت ایک عدد دیسی انڈا لیں‘ ایک پیالے میں لیموں کا رس اتنا ڈالیں کہ انڈا اس میں پوری طرح ڈوب جائے۔ صبح اٹھ کر احتیاط سے انڈا توڑ کر اس کی زردی علیحدہ اور سفیدی علیحدہ کرلیںہے۔ اب انڈے کی سفیدی کو لیموں کے رس میں اچھی طرح مکس کرلیں اور اس مکسچر کو پی لیں۔ الٹی آئے یا موشن لگ جائیں پریشان نہ ہوں۔ تین دن لگاتار یہ نسخہ آزمائیں۔ پھر یہ عمل ایک دن چھوڑ کر کریں‘ پھر دو دن چھوڑ کر کریں‘ پھر تین دن چھوڑ کر کریں‘ اسی طرح دنوں کو ڈبل کرتے جائیں۔ پھر مہینہ میں درج بالا طریقہ سے ایک انڈا کھانا ہے‘ پھر ایک مہینہ چھوڑ کر ایک انڈا کھانا ہے۔ اب مٹھائی کھائیں یا جتنی بھی میٹھی چیز‘ کسی بھی قسم کا پرہیز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی شوگر مکمل کنٹرول ہے۔ ان شاء اللہ۔ نوٹ: انڈے کی زردی لیموں کی رس میں ہرگز شامل نہ ہونے پائے۔ ایسی صورت میں نسخہ دوبارہ سے بنائیے۔ انڈے کی زردی اگر تھوڑی سی بھی لیموں کے رس میں گرگئی ہے تو نسخہ خراب ہوجائے گا اور اسے ہرگز استعمال نہ کیجئے گا۔ (فضل سبحان‘ کالاباغ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 014 reviews.