Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

- بغیر رشوت ‘ بغیر سفارش سرکاری نوکری ! یہ عمل ضرور کیجئے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری کا بے حد مشکور ہوںاور اس خط کو لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو ہیں‘آج میں اپنی زندگی خوشحال انداز سےگزار رہا ہوں عبقری میں موجود ایک وظیفے نے مجھ بیروزگار کو بہترین نوکری دلادی۔ قارئین! میں نے تین سالہ الیکٹریکل ڈپلومہ فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا‘ جب ڈپلومہ گھر لایا تو بہت پرامید تھا کہ چند دنوں کے بعد مجھے کسی بہترین جگہ پر نوکری مل جائے گی اور ہمارے گھر کےحالات بھی سنورجائیں گے۔ مگر میرے خواب چند دنوں کے بعد ہی چکنا چور ہوگئے۔ میں روزانہ نئی امید کے ساتھ صبح اٹھتا‘ نہاتا استری شدہ کپڑے پہنتا‘ میری ماں اور بہن ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ مجھے رخصت کرتے اور شام تک میرے فون یا آمد کا انتظار کرتے کہ کب ہمارے بیٹے یا بھائی کا فون آیا ہے کہ مجھے نوکری مل گئی ہے اور شام کو ان کی امید ایک بار پھرٹوٹ جاتی ہے جب میں لٹکی صورت کے ساتھ گھر کے دروازے سے اندر داخل ہوتا ہوں۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے حوصلہ والی ماں عطا فرمائی میں جب بھی دلبرداشتہ ہوا میری ماں نے گھریلو تنگدستی کے باوجود ہمیشہ میرا ماتھا چوما اور کہا بیٹا تم ہمت رکھو آج نہیں تو کل اللہ تعالیٰ تمہیں بہترین نوکری عطا فرمائیں گے ماں کی ایسی باتیں سن کر میری ٹوٹی ہمت پھر بندھ جاتی‘ میں پھر صبح کو نوکری تلاش کرنے کیلئے تازہ دم ہوجاتا ہے۔ ایک دن میں شام کو گھر آیا تو میری بہن نے بتایا کہ بھائی آپ یہ وظیفہ پڑھو دیکھیں آپ کو کہاں کہاں سے نوکری کی آفرز آتی ہیں۔ میں نے بہن سے وظیفہ سن لیا۔ چند دن ہی پڑھا کہ مجھے ایک جگہ جاب مل گئی‘ میں نے خدا کا شکر ادا کیا اور میری والدہ اور بہن نے شکر کے نوافل ادا کیے کہ چلو اب گھر کے حالات کچھ بہتر ہوجائیں گے۔ نوکری ملنے کے باوجود میں نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا تقریباً دو ماہ ہی گزرے تھے کہ مجھے اس سے بھی بہتر جگہ نوکری مل گئی‘ اس جگہ پہلے کے مقابلے میں دوگنی تنخواہ تھی‘ میں نے ایمانداری سے ادھر بھی کام کرنا شروع کردیا‘ صرف پانچ ماہ کے بعد مجھے اس سے بھی بہتر جگہ نوکری مل گئی۔ مگر میں نے وظیفہ نہ چھوڑا۔ پھر تو یوں ہونے لگا کہ میں نوکری کیلئے انٹرویو دیتا وہ مجھے سلیکٹ کردیتے مگر میں انہیں ریجیکٹ کردیتا۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک بہت بڑی فرم نے میری تمام شرائط کو مان لیا اور مجھے سلیکٹ کرلیا جبکہ میں نے وہاں نوکری کرنے سے انکار کردیا۔ وہ بہت حیران ہوئے اور کہنے لگے ہم تمہیں تمہاری بتائی گئی تنخواہ پر رکھ رہے ہیں‘ اس کے علاوہ تم نے جو جو شرائط کیں سب مان رہے ہیں مگر تم پھر بھی یہاں نوکری کرنے کو تیار نہیں‘ میں نے کہا بس میرا دل نہیں مان رہا‘ جنہوں نے میرا انٹرویو کیا وہ بہت حیران ہوئے اور کہا میری سروس کا یہ پہلا تجربہ ہے کہ کوئی نوکری کا امیدوار سلیکٹ ہونے کے بعد کہہ رہا ہے کہ میں اس ادارے میں نوکری نہیں کرنا چاہتا۔ بہرحال میں وہاں سے اٹھ کر آگیا۔
اس کے بعد مجھے ایک سرکاری ادارے سے نوکری کی کال آگئی‘ میں نے بغیر سفارش اور رشوت وہاں نوکری کرلی۔ جب مجھے اس ادارے میں نوکری ملی اس وقت تک میرے گھر کے حالات بالکل بدل چکے تھے‘ ہمارے فاقے ختم ہوچکے تھے‘ میرے گھر میں نعمتیں آنا شروع ہوگئیں تھی۔ میں وظیفہ اب بھی ویسے ہی پڑھتا ہوں جیسے پہلے دن شروع کیا تھا۔ اس ادارے میں جب چاہتا ہوں اور جہاں چاہتا ہوں ٹرانسفر کروالیتا ہوں‘ لوگ حیران ہوتے کہ میرے پاس کونسی سفارش ہے جبکہ میرے پاس کوئی سفارش نہ ہوتی تھی صرف اور صرف یہ وظیفہ ہے۔ روزانہ بعد نماز عشاء حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ 505 مرتبہ‘ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ 505 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 010 reviews.