Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قیدی جن نے میری زندگی جہنم بنادی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

قیدی جن نے میری زندگی جہنم بنادی ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر

محترم قارئین! جنات کی دنیا بڑی عجیب ہوتی ہے‘ ان میں حسد‘ کینہ‘ بغض اور غصہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے‘ چونکہ یہ آگ سے بنی مخلوق ہے اس لیے ان میں معاف کرنا اور درگزر کرنا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔خاص طور پر غیرمسلم جنات جب کسی کے پیچھے پڑجائیں تو اس کی نسلوں تک کو برباد کرکے چھوڑتے ہیں اور ان سے بچنے کا صرف ایک ہی مؤثر ترین حل ہے کہ مسنون اعمال کو اپنا لیا جائے۔خود بھی پاک صاف رہیں اور جہاں رہ رہے ہیں اس جگہ کو بھی پاک صاف رکھیں‘ خبیث و ناپاک جنات چونکہ گندی وپلید جگہوںپر زیادہ رہتےہیں اس لیے جب بھی باتھ روم جائیں باتھ رو م جانے والی مسنون دعا اللھم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث ضرور پڑھیں۔ یہ دعا واقعی خبیث جنات اور انسانوں کے درمیان آہنی دیوار ہے۔ اس دعا کے پڑھنے سے جنات بے بس ہوجاتے ہیں۔ کھانا ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھائیں‘ جوتا بسم اللہ پڑھ کر‘ اسی طرح کپڑے جب بھی پہنیں بسم اللہ شریف ضرور پڑھیں۔ حتیٰ کہ جو کام بھی آپ کرنے جارہے ہیں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے کے بغیر ہرگز نہ کریں۔ قارئین! یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر جب آپ کے سامنے ان کے فوائد کھلیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ایک اور اہم چیز میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جو کہ میری زندگی کا تجربہ ہے کہ جنات کو قید کرنے کی غلطی کبھی نہ کیجئے گا‘ اگر آپ کے پاس کوئی عمل یا چلہ ہے جس کے کرنے سے آپ جنات کو قید کرلیتے ہیں‘ وہ جن آپ کی غلامی میں تو آجائے گا ‘ آپ کی ہر بات مجبوری میں اسے ماننا بھی پڑے گی‘ مگر وہ جن جو آپ کا غلام ہوگا اس کے دل میں آپ کےلیے نفرت دن بدن بڑھتی جائے گی کیونکہ غلامی کسے پسند ہے اور اگر کسی کو زبردستی غلام یا قید کرلیا جائے تو وہ آپ کا اور آپ کی نسلوں کا دشمن بن جاتا ہے۔ میں نے بڑے بڑے عاملوں کی نسلوں کو ان کے غلام جنات کے ہاتھوں تباہ و برباد ہوتے دیکھا ہے‘ یہ غلام جنات عامل کے فوت ہونے کے بعد ان کی نسلوں سے خود پر ہوئے ظلم کا بدلہ لیتا ہیں اور جنات کا بدلہ بہت اذیت ناک اور خطرناک ہوتا ہے۔ لہٰذا میرا تو مشورہ یہی ہے کہ کبھی بھی کسی جن کو قید کرنے کا خیال بھی دل میں نہ لائیے۔ اسی طرح ایک خاتون راولپنڈی سے تشریف لائیں‘ اس نے بتایا کہ اس کا والد عامل تھا جو فوت ہوگیا ہے‘ میرے والد نے ایک جن قید کر رکھا تھا ‘ یہ جن سالہا سال میرے والد کی غلامی میں رہا‘میرے والد نے بے شمار لوگوں کے کام اس جن کے ذریعے کروائے اور خوب دولت کمائی۔ میرے والد کے فوت ہونے کے بعد اب وہ جن مجھ سے میرے والد کا بدلہ لےرہا ہے‘ کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ ایک آگ کا گولہ میرے کان میں گھس گیا ہے اور اتنا تیز درد شروع ہوجاتا ہے جو ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ میری زندگی عذاب بنی ہوئی ہے۔ لگتا ہے کہ کافر جن ہے‘ نہ نماز پڑھنےدیتا ہے نہ قرآن کی تلاوت اور نہ روزے رکھنے دیتا ہے‘ سوتے ہوئے میرے اوپر اتنا زیادہ دباؤ ڈالتا ہے کہ میرا پیشاب نکل جاتا ہے‘ یہ مجھ سےمیرے والد کے ظلم کا چن چن کر بدلہ لے رہا ہے‘ اے کاش! میرے والد اسے قیدی نہ بناتے‘ میں چیخ چیخ کر اسے بتاتی ہوں میرا کیا قصور ہے؟ مجھ سے کیوں بدلہ لے رہے ہو تو مجھے قہقہوں کی آوازیں آتی ہیں‘ اس کافر جن نے میری زندگی جہنم بنادی ہے‘ مختلف عاملوں کے پاس جا جاکر تھک چکی ہوں‘ چند دن فرق پڑتا ہے اور دوبارہ وہی معاملہ شروع ہوجاتا ہے۔ میرا رنگ و روپ ختم ہوچکا ہے‘ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے‘ بس موت کا انتظار کررہی ہوں حالانکہ میری عمر ابھی صرف 38 سال ہے‘ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں‘ لوگ مجھے پاگل سمجھنا شروع ہوگئے ہیں‘ بیٹھے بیٹھے اچانک ایسے لگتا ہے کہ جیسے کسی نے میری بازو کی ہڈی توڑ دی ہو‘ یا ٹانگ مروڑ دی ہو‘ یا پیٹ میں مکا مارا ہو۔ میری چیخیں نکل جاتی ہیں۔ قارئین! یہ صرف ایک داستان ہے جو میں نے آپ تک پہنچائی اس طرح کی ڈھیروں داستانیں میرے اردگرد بکھری پڑی ہیں۔میں نے اس خاتون کو شیخ الوظائف کے بتائے چند وظائف بتائے ہیں۔ ان شاء اللہ اس کی جان اس ناپاک جن سے چھوٹ جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 987 reviews.