Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بزرگ کے بتائے عمل سے باربار حمل ضائع ہونا ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو طویل عمر عطا فرمائیں جس میں آپ زیادہ سے زیادہ مقبول نیک اعمال کریں میں چار سال سے عبقری رسالہ مسلسل پڑھ رہی ہوں اور الحمدللہ کافی فائدہ ہوا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آ کو اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو ہمیشہ کامیاب و کامران اور خوش و خرم رکھے اور آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے‘ الحمدللہ میں نے آپ کے رسالہ عبقری سے بہت فائدہ حاصل کیا ہے‘ خصوصاً سورۂ شمس والا عمل اور سورۂ قریش والا عمل کیا‘ دل و دماغ کو بہت سکون ملا‘ ہم دو بہنیں ہیں‘ ہماری ایک ہی گھر میں شادی ہوئی‘ آج ہماری شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں‘ شادی کے شروع میں بہت مسئلے مسائل‘ لڑائی جھگڑے رہے ہیں مگر جب سے گھر میں عبقری اور اس کے وظائف آئے ہیں تب سے اللہ کریم کا شکر ہے جھگڑے بھی ختم ہوگئے اور عزت بھی ملی ہے۔شادی کے بعد پہلے میرے اور میری بہن کےدو حمل ضائع ہوئے ہیں‘ دو اڑھائی ماہ کے بعد مجھے ایک باباجی نے عمل بتایا‘ حمل ٹھہرانے کا جو میں قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں‘ وہ یہ ہے:۔
جب حمل ٹھہر جائے تو ایک دھاگہ لیں‘ اپنے قد کے برابر‘ پھر اس پر گیارہ گانٹھیں لگائیں‘ ہر گانٹھ پر گیارہ بار آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرکے گانٹھ لگانی ہے‘ پھر آخر میں پورے دھاگے پر گیارہ بار آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرنا ہے اور پھر اس کو حاملہ عورت اپنی کمر میں باندھ لیں‘ جب وضع حمل ہوجائے تو پھر وہ دھاگہ اتار کر بچے کے گلے میں باندھ دیں‘ اس طرح ان شاء اللہ حمل ضائع نہیں ہوگا۔
اولاد کیلئے دوسرا عمل: یہ عمل میں نے ماہنامہ عبقری میں سے پڑھ کر کیا تھا۔ جب حمل کو چوتھا ماہ ہو تو شوہر اپنی بیوی کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر کہے کہ بیوی کے پیٹ میں جو ہے اگر یہ بیٹا ہوا تو میں اس کا نام ’’محمد‘‘ رکھوں گا تو ان شاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا۔ میرے اور میری بہن کے دو بیٹے پیدا ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سارا دن یہ دعا پڑھتے رہیں۔ رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ﴿الصفت۱۰۰﴾
تیسرا عمل‘ ہر مشکل کا فوری حل: جب بھی مجھے کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ہم رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ﴿القصص۲۴﴾کا ورد شروع کردیتے ہیں‘ مشکل فوری حل ہوجاتی ہے‘ گاڑی نہ مل رہی ہو تو اس آیت کی برکت سے فوراً گاڑی بھی مل جاتی ہے ۔اپنی بات منوانے کا عمل: اگر کسی سے بات منوانی ہو تو اول و آخر ایک بار درود شریف درمیان میں ایک بار سورۂ فاتحہ تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور جس سے اپنی بات منوانی ہو اس کے چہرے پر اشارۃً دم کردیں۔ دو یا تین مرتبہ دم کرنے کے بعد اپنی بات کہیں تو ان شاء اللہ وہ ہاں میں ہی بھی جواب دے گا یہ عمل صرف جائز کاموں کے لیے ہے‘ ناجائز کیلئے ہرگز نہ استعمال کریں‘ ورنہ الٹا نقصان ہوگا۔
برکت والی تھیلی کا کمال: ہم نے برکت والی تھیلی دفتر ماہنامہ عبقری سےبذریعہ ڈاک منگوائی‘ اس پر صبح و شام 129 مرتبہ دم بھی کیا‘ اس میں پیسے رکھے‘ روحانی عطر بھی لگایا‘ ہم نے خریداری بھی کی پھر ہمیں محسوس ہوا کہ جتنے پیسے ہم نے تھیلی میں رکھے تھے اس سے زیادہ پیسے ہم نے خرچ کرلیے ہیں پھر بھی ہمارے پیسے بچ گئے ہیں‘ ہمیں یقین بھی نہیں آرہا تھا کہ ہمارے اتنے پیسے بچے ہوئے ہوں گے‘ اس کے علاوہ بھی ہم نے بہت سے وظائف کیے ہیں اور دوسروں کو بھی کرنے کیلئے دئیے ہیں تو جن لوگوں کے مسائل حل ہوئے تو انہوں نے آکر ہمارا شکریہ ادا کیا ہے‘ شکریہ تو ہم حضرت حکیم صاحب کا کریں گے جنہوں نے گھر بیٹھے بیٹھے ہمارے مسائل حل کردئیے ہیں۔عبقری کی ہم نے ادویات بھی استعمال کی ہیں جیسے شفاء حیرت‘ پتہ پتھری شفاء‘ روحانی پھکی‘ برکت والی تھیلی‘ روحانی عطر بہت ہی لاجواب چیزیں ہیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 981 reviews.