Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کے پکوان ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں) پیاز مرغ اشیاء:۔ مرغ ایک کلو، پیاز آدھ کلو، گھی ایک پاﺅ، ٹماٹر آدھ پاﺅ، لونگ، الائچی، زیرہ، جائفل، جلوتری کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ لہسن ،ادرک ، نمک، مرچ حسب ضرورت۔ ترکیب: ۔ پیازکاٹ کر گھی میں تل لیں۔ جب سرخ ہو جائے تو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اب گھی میں مرغ کے ٹکڑے ڈال دیں اور اوپر سے ٹماٹر لہسن، ادرک ،نمک مرچ ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز کو ہاتھ سے مسل کر اوپر سے چھڑک دیں اور گرم مصالحے کا سفوف اس میں ایک چمچہ چھڑک دیں۔ پھر چمچی سے اچھی طرح ملا دیں اور دم پر لگا دیں۔ (نوٹ) اس میں پانی نہیں ڈالتے۔ ٹماٹر وغیرہ اتنا پانی چھوڑ دیتے ہیں کہ گوشت گل جاتا ہے۔ اگر نہ گلے تو پھر تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔ مہمانوں کو بہت پسند آئے گا۔ مسلم مرغ اشیاء:۔ چھوٹے چوزے دو عدد، دہی ایک پیالی، ادرک لہسن(پسا ہوا) دو چھوٹے چمچ بھر کر ، لال مرچ مرضی کے مطابق ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، خشخاش ایک چائے کا چمچ(برابر)، گھی مرضی کے مطابق، نمک مرضی کے مطابق ڈالیں، ترکیب: ۔ ثابت چوزے دھو کر صاف کرلیں۔ اس میں پسا ہوا ادرک ،لہسن اور دہی ملا دیں۔ اب یہ سارا مصالحہ تلی ہوئی مرغی کے پیٹ میں بھر دیں۔ اور کچھ اوپر لیپ کر دیں۔ دیگچی میں گھی ڈالیں، جب گرم ہو جائے تو مرغی ڈال دیں۔ ڈھکن خوب دبا کر بند کر دیں۔ آنچ بالکل دھیمی کر دیں۔ اگر مل سکے تو ڈھکنے کے اوپر تھوڑے سے جلتے ہوئے کوئلے رکھ دیں تاکہ اچھی طرح دم ہو جائے۔ اسے اوون میں بھی بنا سکتے ہیں۔ تکہ بوٹی اشیاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، گھی تقریباً ایک پاﺅ، سرکہ چار چمچ، لیموں دو عدد، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ، پیاز ایک گٹھی، ٹماٹر ایک پاﺅ، نمک و سرخ مرچ حسب خواہش ۔ ترکیب:گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر اسے صاف پانی میں اچھی طرح دھو لیں، ایک کھلے برتن میں گوشت کی بوٹیاں ڈال کر اس میں لیموں کا رس، سرکہ، گرم مصالحہ نمک اور سرخ مرچ خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔ چمچ سے مصالحے اور گوشت کے ٹکڑوں کو الٹ پلٹ دیں تا کہ ٹکڑوں پر اچھی طرح مصالحہ لگ جائے اب ان ٹکڑوں کو سیخوں میں پر و دیں لیکن ترتیب یہ رہے گی کہ گوشت کا ٹکڑا،گول کٹا ہوا پیاز اس کے بعد ایک ٹماٹر ان تمام چیزوں کو سیخوں میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں اس طرح سینکیں کہ گوشت جلنے نہ پائے اور تمام ٹکڑے گل جائیں۔ گرم گرم اتار کر چٹنی اورسلاد کے ساتھ کھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 89 reviews.