پھر میں نے آپ کا سورۂ کوثر برکت والی تھیلی کا عمل شروع کیا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے میری پرانی دکان جہاں پر میں پہلے تھا وہ مل گئی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری 2011ء اگست کا پڑھا اور اس میں آپ نے سورۂ کوثر والا عمل جو تھیلی پر کرنا ہوتا ہے وہ عمل آیا تھا اس کو پڑھ کر میں نے وہ عمل کرنا شروع کیا تو کچھ عرصہ میں مجھے اپنی پرانی دکان مل گئی جو کہ میں چھوڑ چکا تھا اور نئی جگہ پر دکان کامیاب نہیں ہوئی تھی اور جس کی وجہ سے مجھے ایک سال میں ہی بہت نقصان ہوا تھا اور قرضوں کے بوجھ تلے دب رہا تھا پھر میں نے آپ کا سورۂ کوثر برکت والی تھیلی کا عمل شروع کیا جو کہ اس طرح تھا سورۂ کوثر129 مرتبہ صبح و شام اول و آخرتین مرتبہ درود شریف جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے میری پرانی دکان جہاں پر میں پہلے تھا وہ مل گئی یہ صرف سورۂ کوثر کے عمل کی برکت ہے اس کے علاوہ میں کسی ایسے جال میں پھنسا ہوا تھا جس سے نکلنا بہت مشکل تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس عمل کی وجہ سے میری اس سے بھی جان چھوٹ گئی اور پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے توبہ کی کہ اب میں ایسا کام نہیں کروں گا اور آہستہ آہستہ میرے پیسوں میں برکت ہوتی گئی جب میں اپنی پرانی دکان میں واپس آیا تھا تو میرے پاس بالکل نہ ہونے کے برابر پیسے تھے جس سے میں نے دوبارہ کام شروع کیا اور سورۂ کوثر کا عمل جاری رکھا آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا۔ خاص کر جب رمضان 2012ء میں میں نے سورۂ کوثر کا عمل جاری رکھا تو رمضان میں اس عمل کی برکت سے رزق میں اور زیادہ برکت شروع ہوگئی۔ رمضان کا عمل یہ ہے:۔ چاند رات کو 313 مرتبہ سورۂ کوثر اول و آخر7 مرتبہ درود شریف‘ گیارہویں شب سورۂ کوثر 313 مرتبہ اول و آخر 7مرتبہ درود شریف‘ 21 ویں شب 313 مرتبہ سورۂ کوثر اول و آخر 7مرتبہ درودشریف۔ 27ویں شب سورۂ کوثر1100 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف۔عید کے دن 313 مرتبہ سورۂ کوثر اول و آخر7مرتبہ درود شریف۔ پہلے شاید کسی بندش یا جادو کی وجہ سے اس عمل میں برکت کچھ کم تھی لیکن رمضان میں تو ہر طرف برکت ہی برکت نظر آئی۔ میں نے یہ عمل اور بھی بہت سارے لوگوں کو بتایا ہے اور جن لوگوں نے یقین اور اعتماد کے ساتھ کیا وہ بھی آج خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں