محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے دئیے ہوئے اعمال اور ادویات کا اب توپورا خاندان ہی اسیر ہوچکا ہے‘ والدین‘ بہن‘ ماموں‘ کزن وغیرہ سبھی کسی نہ کسی انداز میں مستفید ہورہے ہیں۔محترم حکیم صاحب! ایک استخارہ بہت عرصے سے میں کررہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس استخارے سے اب قارئین عبقری بھی مستفید ہوں۔ استخارہ یہ ہے کہ باوضو ہوکر بیٹھ جائیں اور مسلسل اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ پڑھتے جائیں‘ پڑھتے پڑھتے اگر گردن دائیں جانب گھومے تو ہاں ورنہ نہ۔۔۔! اس طریقے سے میرے لیے بہت سے راستے کھلے۔ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں رہنمائی ملی۔ الحمدللہ آپ سے بیعت بھی اسی طرح ہوا۔ دو انمول خزانے بھی اسی استخارہ کے بعد شروع کیے۔ میں جو بھی عمل ‘ وظیفہ یا کام کرتا ہوں پہلے درج بالا طریقے سے استخارہ کرلیتا ہوں الحمدللہ جو بھی فیصلہ آتا ہے میں اسی کے مطابق کرتا ہوں اور ہر کام میں خیر ہی خیر ہوتی ہے۔ کبھی کبھی اس استخارہ کے رزلٹ میں شیطان کی مداخلت کا احساس ہوتا ہے اس کیلئے صبح و شام کے نبوی ﷺاعمال‘دعائیں مع 100 مرتبہ چوتھا کلمہ صبح میں اور گیارہ مرتبہ سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات شام میں پڑھ لینے کے بعد افاقہ ہوتا ہے۔ (یاسراحسان‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں