عربی قثاء
فارسی خیارزہ
سندھی پابی یا ونگی
انگریزی Yellow Cucumber
اس کا رنگ سبز اور پھول زردی مائل ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ پھیکا اور مزاج سرد تر دوسرے درجے میںہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک بیج ایک تولہ تک اور ویسے آدھ پاﺅ روزانہ ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
٭ککڑی کے فوائد:
(1) یہ حدت خون کو کم کرتی ہے۔ (2) جگر کو تسکین دیتی ہے۔ (3) ککڑی کے بیجوں کو پیشاب آور ہونے کی وجہ سے سوزاک، گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ (4) اس کے بیجوں کو رگڑ کر چہرے پر لیپ کرنے سے چہرے کا رنگ نکھرتا ہے۔ (5) ککڑی کو کھانے کیلئے بہتر ہے کہ اس پر نمک اور کالی مرچ لگا کر کھایا جائے۔ (6) گرمی اور سوزش کو دور کرتی ہے۔ (7) ککڑی کھا کر پانی نہیں پینا چائیے ورنہ ہیضہ کا خدشہ ہو جاتا ہے۔ (8) یہ اپھار پیدا کرتی ہے۔ (9) دیر ہضم ہوتی ہے۔ (10) کولہوں اور کمر کے درد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ (11) پرانے بخاروں کو ختم کرتی ہے۔ (12) ککڑی کے بیج ایک تولہ رگڑ کر روزانہ مسلسل پانچ روز تک پینے سے رگوں کو مواد سے پاک کرتے ہیں۔ (13) سوزاک کو دور کرنے کیلئے تخم خیارین چھ ماشے ،تخم خربوزہ چھ ماشے، تخم کاسنی چھ ماشے رگڑ کر پلانا انتہائی مفید اور مجرب ہے۔ (14) اس کے زیادہ استعمال سے ریاح اور قولنج پیدا ہوتے ہیں۔ (15) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی سے خاص رغبت تھی۔ حضرت عبد اللہ بن جعفررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پکی ہوئی کھجوریں (رطب ) اور ککڑی (قثاء) ایک ساتھ تناول فرماتے تھے۔ (16) پیشاب آور ہونے کے ناطے دل کی جملہ امراض میں ککڑی کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔ (17) ککڑی کو خوب چبا کر کھانا چاہیے تاکہ وہ جلدی ہضم ہو جائے۔ (18) ککڑی کے پتے باﺅلے کتے کے کاٹے کو پلانا بے حد مفید ہوتا ہے۔ (19) صفراوی دستوں میں ککڑی کے پتوں کو پانی میں رگڑ کر پلانا مفید ہوتاہے۔ (20) ککڑی بلغم دور کرتی ہے۔ (21) ککڑی بدن کو موٹا کرتی ہے۔ (22) سرد مزاج والوں کو ککڑی کھانے میں احتیاط سے کام لینا چائیے کیونکہ ان کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ انہیں چائیے کہ وہ نمک، اجوائن کالی مرچ اور سونف کے ہمراہ کھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 88
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں