Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دماغی امراض سے چھٹکارا چاہیے تو ریٹھہ کی نسوار بنائیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

یہ تبخیر معدہ، گیس اور بلغم کے اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔پیٹ سے زہریلے مادے اور پیٹ کے کیڑے مارنے میں بھی ریٹھہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ریٹھہ جگر کو طاقت دیتا ہے۔ ہاضمہ ، ریح اور درد رحم، بخار وغیرہ میں اس کا استعمال مفید ہے۔

قارئین! میں آپ کو ریٹھہ کے بے حد حیرت انگیز فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ ریٹھہ ایک عام سی اور ہر پنساری کی دکان سے دستیاب ہونے والی سستی سی چیز ہے‘خاص کر خواتین آملہ، ریٹھہ اور سکاکائی کے مرکب سے آشنا ہیں جو کہ بالوں کو لمبا کرنے‘ چمک دار بنانے اور بالوں کو مضبوط کرنے، بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے مشہور مرکب کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ ریٹھہ اندرونی طور پر بھی استعمال کرایا جاتا ہے۔ یہ تبخیر معدہ، گیس اور بلغم کے اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔پیٹ سے زہریلے مادے اور پیٹ کے کیڑے مارنے میں بھی ریٹھہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ریٹھہ جگر کو طاقت دیتا ہے۔ ہاضمہ ، ریح اور درد رحم، بخار وغیرہ میں اس کا استعمال مفید ہے۔ ریٹھہ کے یوں تو بے شمار حیرت انگیز فوائد ہیں۔آج ہم والد محترم حکیم سید عظمت علی شاہ بخاری مرحوم کی بیاض کا ایک خاص الخاص نسخہ تحریر کرتے ہیں۔ جو دیکھنے میں معمولی مگر اس کی کارکردگی لاجواب ہے۔ میں نے اپنے مطب میں بار بار استعمال کرایا اور حیرت انگیز فوائد حاصل کیے۔ خارش کے ایسے مریض جو خارش کر کرکے زخمی ہو جاتے ہیں۔ انگریزی اور دیسی ادویات سے بھی آرام نہیں آتا۔ ان کو یہ نسخہ استعمال کرایا تو تین دن بعد ہی مدت کی خارش کو آرام آنا شروع ہوگیا۔ سوزاک کے بگڑے ہوئے مریض جن کو زخم ہوگئے ہوں۔ پیشاب کے ساتھ پیپ آرہی ہو پیشاب درد اور جلن کے ساتھ آرہا ہو اور مریض شدت درد سے بے حال ہورہا ہو اس کے لئے نعمت ہے۔ تحصیل پنڈدادنخان اور گرد و نواح کے سینکڑوں افراد اس نسخہ سے فیض یاب ہوچکے ہیں۔ یہ ساری تفصیل اس لئے بیان کی ہے کہ یہ لاجواب تحفہ معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے۔ھوالشافی ‘نسخہ: ریٹھہ کا چھلکا 3 تولہ، الائچی خورد 1 تولہ۔تیاری: سوزاک کے بگڑے ہوئے اور شدید خارش کے مریض صبح نہار منہ ایک چھوٹا کیپسول‘ دہی کی ملائی دو چمچ‘ ایک پائو دہی کے پانی کے ساتھ اور ایک کیپسول شام کو استعمال کریں۔ تیسرے دن ہی واضح فرق پڑنا شروع ہو جائے گا۔ مرض زیادہ شدید ہو تو ایک ماہ روزانہ 15 دن لازمی استعمال کریں۔پرہیز: تیز مرچ، مصالحے، گرم اشیاء ، ترش اشیاء گوشت اور مرغن اشیاء سے پرہیز کریں۔ دودھ دہی کا استعمال لازمی کریں۔دماغی امراض :سر درد کی بے شمار اقسام ہیں جن کو یاد رکھنا بھی کسی درد سر سے کم نہیں۔ دماغ میں جمے ہوئے ریشے ، بلغم کے اخراج کے لئے اور آدھے سر کے درد کے لئے مختلف قسم کی نسوار استعمال کی جاتی ہے۔
1۔ ریٹھہ کا چھلکا 1 تولہ، کشمیری پاٹھا 1 تولہ، دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں ضرورت کے وقت سنگھائیں ناک سے پانی بہہ کر سر درد ختم ہو جائے گا۔2۔ ریٹھہ کا چھلکا 10 تولہ، کشمیری پاٹھا ایک تولہ، کیسر کشمیری تین ماشے سب کو باریک کرکے رکھ لیں دماغی کمزوری ، سر درد، اور زکام میں بے حد کار آمد ہے۔3۔ تین رتی ، ریٹھہ کا چھلکا باریک کرکے دو تولے پانی میں خوب اچھی طرح حل کرلیں۔ سر کے جس طرف درد ہو اس کے دوسرے حصے کی ناک میں دو بوندیں ڈالیں اس سے آدھے سر کے درد کو فوری آرام آجائے گا۔
4۔ نیم کے بیج، ریٹھہ کی گری، کشمیری پٹھا سفید کنیر کے پھول سب ایک ایک تولہ لے کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت بطور نسوار استعمال کریں۔5۔ لونگ ایک تولہ، ریٹھہ کا چھلکا ایک تولہ خوب باریک کرلیں۔ پوست ریٹھہ کالی مرچ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور کپڑا چھان کرکے رکھ لیں ۔ نسوار کی طرح استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آدھے سر کا درد یا ایسے افراد جن کا ناک یا دماغ کام نہ کرے جس کو خوشبو یا بدبو کا علم نہ ہو یا ہر وقت سستی یا نیند زیادہ آتی ہو کے لئے مفید ہے۔ نزلہ اور زکام سب بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس کے علاج میں لاپروائی نہ کریں جن افراد کو یہ مرض پرانا ہے ان کو اور بھی کئی امراض آگھیرتے ہیں ایسے افراد کو مندرجہ بالا نسواریں بے حد مفید ہیں۔ اس سے دماغ میں جمع گندگی چھینکیں آکر باہر نکل جاتی ہے۔
آنکھ کے امراض ‘اندھراتا: جن افراد کو دن میں تو ٹھیک نظر آتا ہو مگر اندھیرا ہوتے ہی یعنی رات کو کچھ نظر نہ آتا ہو تو ایسے افراد کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ کار آمد ہے۔ریٹھہ کے چھلکے کا بے حد باریک سفوف 6 ماشے ابلا ہوا صاف پانی 6 تولہ میں خوب کھرل کریں۔ پھر اچھی طرح گرم کریں۔ جب یہ چھ تا سات ماشے رہ جائے تو باریک ڈبل کپڑے میں چھان کر نیلے رنگ کی شیشی میں محفوظ کرلیں اور روزانہ رات کو چاندی کی سلائی کے ساتھ ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں ڈالیں اور صبح تازہ پانی کے خوب چھینٹے ماریں اس سے مرض دور ہو جائے گا۔
ریٹھہ کا سرمہ: ریٹھہ کا باریک سفوف ایک ماشہ میں 16 گھنٹے کھرل کریں۔ جب باریک ہو جائے تو ململ کے صاف کپڑے میں چھان کر شیشی میں محفوظ کرلیں اور رات کو چاندی کی سلائی سے دونوں آنکھوں میں ڈالیں اس سے نظر تیز ہو جاتی ہے۔ اندھراتا جالا پھولا اور آنکھ کے کئی امراض ختم ہو جاتے ہیں۔
دانتوں کے امراض
دانتوں کے امراض میں ریٹھہ کا استعمال بے حد کار آمد ہے۔ ریٹھہ کی گری کو جلا لیں اس میں پھٹکری بریاں ہم وزن لے کر اچھی طرح باریک کرلیں اور کسی ڈبی میں رکھ لیں ہر صبح منجن کی طرح دانتوں پر اچھی طرح ملیں۔ چند دن کے مسلسل استعمال سے ہلتے دانت مضبوط ہو جائیں گے۔ دانت داڑھ کا درد مٹ جائے گا اور اگر دانت ، داڑھ میں پانی ٹھنڈا لگتا ہو تو وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ دانت کے دیگر امراض میں بھی مفید ہے۔
چھاتی کے امراض
اگر بلغم کا جمائو سینے پر زیادہ ہو تو ریٹھہ کے چھلکے کو باریک کرکے ایک پائو پانی میں خوب گرم کریں اور نیم گرم کر کے مریض کو پلا دیں ۔ خدا کے کرم سے چند لمحوں کے بعد اچھی طرح الٹی آئے گی۔ چند منٹ بعد پھر گرم پانی دیں پھر الٹی آئے گی اور چھاتی کا بلغم صاف ہو جائے گا۔ ریٹھہ کا چھلکا باریک کرلیں اور تھوڑا سا شہد ملا کر رتی کے برابر گولیاں بنا لیں ایک گولی صبح ایک شام دیں۔ خوب بلغم نکلے گی۔ دمے کے مریض کے لئے بھی بے حد فائدہ مند ہوگا۔
مردانہ امراض
سرعت انزال: ریٹھہ اور نبات سفید ہم وزن لے کر اچھی طرح باریک پیس کر کپڑا چھان کر کے رکھ لیں اور اس میں سے صرف ایک رتی روزانہ صبح نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھالیں 25/20 روزانہ میں ہا کافی فائدہ ہوگا۔ یہ ہی نسخہ عورتوں کے لیکوریاں کے مرض میں بھی مفید ہے۔
مردانہ قوت: ریلھ ایک تولہ، زعفران ایک تولہ، کستوری ایک تولہ، جائفل ایک تولہ، چھوہارے ایک تولہ، عنبر چھ ماشے گوند کیکر ایک تولہ۔ باریک پیس کر پانی چھینٹا دے کر رتی رتی وزن کی گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح ایک گولی شام گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں بے حد فائدہ مند ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 631 reviews.