Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار دن کی شدید بیمار بیٹی اور وظیفہ کا کمال طاقت اور شباب کا ایسا زبردست نسخہ پھرکہیں نہ ملے گا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

چار دن کی شدید بیمار بیٹی اور وظیفہ کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام و علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی دراز کرے۔ اس خط کے ذریعے میں عبقری کے قارئین کو ’’دو انمول خزانے‘‘ کتابچہ کی برکات بتانا چاہوں گی۔ میرے شوہر نے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ 4 سال تک نوکری کی تلاش میں پھرتے رہے کہیں کوئی نوکری نہ ملی پھر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے رہے۔ سال 2014ء اکتوبر میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیاری سی بیٹی سے نوازا۔ ہسپتال سے واپس آنے کے بعد چار دن کی تھی تو یہ شدید بیمار ہوگئی ۔ اچانک میرے ہاتھوں میں ہی رنگ بدل گئی۔ چہرہ زرد‘ آنکھیں آسمان کی طرف اور گردن ایک دم پیچھے کو مُڑ گئی‘ میں پریشان ہوگئی‘ رونے لگ گئی۔ گھر والوں کو آوازیں دیں کہ اچانک اس کو کیا ہوگیا۔ پانچ سے دس منٹ اس کی یہ ہی حالت رہی اس کے بعد یہ بہت کمزور ہوگئی۔ دو دن بعد پھر سے اس کو یہ مسئلہ ہوا۔ ڈاکٹر کے پاس لے گئے کسی نے کہا مری ہے، کوئی کہتا جادو ہے پھر تو جیسے یہ عمل چل ہی پڑا ۔ روز روز اس کی یہ حالت ہو جاتی ، رونے کے سوا میرا اور کوئی کام نہ تھا ۔ دعا کرتی روتی رہتی۔ کسی ڈاکٹر نے کچھ کہا ، کسی نے کچھ، کوئی ڈاکٹر کہتا اس کے دماغ کا الٹرا سائونڈ کروائیں ، کوئی کہتا کوئی علاج سمجھ میں نہیں آتا، میں پہلی دفعہ ماں بنی تھی اولاد کی تکلیف دیکھی نہ جاتی ۔
چند دنوں کی بچی اور اتنی اذیت میں اس کی تکلیف دیکھ کر تڑپتی رہتی اور کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ مجھے لگتا کہ مجھ سا بے بس بھی کوئی ہوگا؟ ایک دن میرے شوہر کے بڑے بھائی ایک کتابچہ میرے پاس لائے ‘کہتے اس پر ہر وقت یہ پڑھو لیکن یقین کامل ہونا چاہیے۔وہ کتابچہ ’’دو انمول خزانے‘‘ کا تھا۔ میں نے اور میرے شوہر نے ہر وقت معمول بنا لیا۔ جب اس کو اٹھانا پڑھتے رہنا۔ اللہ کے کلام کی برکت سے آہستہ آہستہ میری بیٹی ٹھیک ہونے لگ گئی اور اس کے ساتھ ہی میرے شوہر کو اچھی سی نوکری بھی مل گئی۔ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کی عمر دراز کرے، آج میری بیٹی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور ہم بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری بیٹی کو مکمل صحت دی۔ حکیم صاحب کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر قسم کے لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور تعصب کے بغیر بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ادارہ عبقری کے تمام افراد جو لوگوں کی مدد کرنے میں کوشاں رہتے ہیں اللہ تعالیٰ سب کو آباد رکھے اور ہر قسم کی پریشانی، زمینی و آسمانی بلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین (مسز حسن‘ لاہور)
طاقت اور شباب کا ایسا زبردست نسخہ پھرکہیں نہ ملے گا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک سینے کا راز ہے جو میں صرف قارئین عبقری کیلئے افشاں کررہا ہوں۔گرمی کا موسم آچکا ہےبعض علاقوں میں تربوز آچکا ہوگا اور بعض میں آنے والا ہے۔نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔
ھوالشافی: ایک عدد سرخ تربوز لیں‘ تقریباً تین یا چار کلو سے زیادہ نہ ہو اور اس سے کم بھی نہ ہو۔سفید صندل تین ماشہ۔ نوشادر تین ماشہ۔ ترکیب تیاری: سرخ تربوز یعنی اندر سے بالکل سرخ ہو‘ تھوڑا سا بھی سفید نہ ہو‘ پھر اس تربوز کو درمیان سے کاٹ لیں یعنی دو ٹکڑے کرلیں۔ ایک ٹکڑے کو احتیاط سے علیحدہ رکھ لیں‘ دوسرے ٹکڑے کے اندر سے گودا نکال دیں‘ جب سارا گودا نکل آئے تو پھر صندل اور نوشادر کو باریک پاؤڈر کی طرح پہلے سے ہی پیس کر رکھ دیں اور تربوز کے خالی خول میں نوشادر اور صندل دونوں مکس کرکے چھڑک دیں‘ اس کے بعد خالی خول میں اچھے والی کشمش جتنی بھی خالی خول میں آتی ہو بھردیں جب یہ آدھا خالی حصہ مکمل کشمش سے بھر جائے تو پھر تربوز کا دوسرا حصہ اس کے اوپر رکھ دیں اور بعد میں کسی مضبوط دھاگہ سے چاروں طرف سے باندھ لیں تاکہ تربوز کا رس باہر نہ نکل سکے‘ تربوز کے اردگرد دھاگہ باندھنے کے بعد پھر اس تربوز کو دس دن دھوپ میں رکھیں‘ رات کو سایہ دار جگہ پر رکھیں‘ دس دنوں کے بعد گیارہویں روز اس تربوز کو کسی ٹرے وغیرہ میں رکھ دیں‘ اوپر سے دھاگہ ہٹا دیں‘ تربوز کھول دیں‘ تربوز کے اندر ایک کشتہ سا بنا ہوا ہوگا‘ وہ کشتہ نکال کر کسی صاف شیشے کے برتن یا بوتل میں رکھ دیں‘ یہ ایک زبردست طاقت و شباب کا کشتہ بن گیا۔
فوائد: جس شخص نے غلط کاریوں کی وجہ سےا پنی زندگی برباد کررکھی ہو یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور ہو یا کوئی بوڑھا شخص کمزوری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور ہوجائے‘ مرد ہو یا عورت ہو پورا جسم ہر وقت درد کرتا ہو یا درد کی وجہ سے چارپائی سے لگا ہو ‘ جسم نڈھال ہو‘ کسی حادثہ کی وجہ سے اپنی طاقت کھوچکا ہو‘ بوڑھا ہو‘ نوجوان ہو یا بچہ ہو سب کیلئے اس سے بہتر نسخہ میں نے نہیں دیکھا۔
خوراک: صبح نہار منہ تین ماشہ یہ کشتہ دودھ یا پانی کے ساتھ اور تین ماشہ رات سونے سے پہلے دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پورا کورس چالیس دنوں کا ہے مگر چالیس دن کے اندر ہی انسان کی تمام بیماریاں‘ کمزوریاں‘ درد‘ خون کی کمی‘ فولاد کی کمی‘ کیلشیم کی کمی‘ وٹامنز کی کمی‘ مادہ تولید کی کمی اور دیگر کمزوریوں کو بالکل ختم کردیتا ہے‘ خون‘ وٹامنز‘ کیلشیم‘ فولاد‘ تانبہ‘ مادۂ تولید کا خزانہ جسم میں پیدا کردیتا ہے۔ چالیس دنوں کے بعد بوڑھا نوجوانوں سے بھی زیادہ طاقت ور بن جاتا ہے اور نوجوان میں چالیس مردوں جیسی طاقت پیدا ہوجاتی ہے۔ جگر‘ معدہ‘ مثانہ اور جسم کے ہر مرض کو شفاء عطا کرتا ہے اور انہیں زبردست طاقت فراہم کرتا ہے۔ یہ نسخہ پرانے وقتوں کے بادشاہوں‘ نوابوں‘ پہلوانوں کا زبردست کیمیا نسخہ ہے۔ حکماء سے خاص فرمائش پر بنواتے تھے۔ آج کل کے حکماء کے پاس یہ نسخہ نہیں ہے‘ لاکھوں روپے کی طاقت کیلئے بنائی گئی دوائی اس نسخہ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔جن کی چار بیویاں ہوں ان کیلئے تو خوشیوں کا خزانہ ہے۔ (حکیم ظاہر شاہ‘حیدرآباد سندھ)
واہ ! درود بھی پڑھتی ہو اور تمباکو بھی کھاتی ہو!
جناب حکیم محمد طارق محمود صاحب السلام و علیکم! آج میں آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہی تھی کہ اس میں لکھا ہوا پڑھا کہ عبقری کا پیغام قارئین کے نام تو مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد آیا کہ اللہ پاک نے مجھے 24 جنوری 1994ء کو عمرہ کی سعادت نصیب کی۔ میری روزانہ کی یہ روٹین تھی کہ عصر کی نماز یا عشاء کی نماز کے بعد چاہے 500 مرتبہ دو سو مرتبہ روز درود شریف پڑھا کرتی تھی۔ ان دنوں میں پان کھایا کرتی تھی اور وہ بھی تمباکو والا پان کھاتی تھی۔ 14 سال میں میں نے تمباکو والا پان کھایا۔ جب عمرہ کے لئے گئی تو وہاں پان نہیں ملتے تھے۔ اگر کہیں ملتا تو 2 ریال کا آدھا پان ملتا تھا۔ وہ بھی چھپ چھپا کر ، ہم وہاں 19 دن رہے۔ جب واپس آنا تھا تو ہم نے کہا کہ خانہ کعبہ میں طواف کرلیں۔ جدہ سے ہم نے واپس جانا تھا۔ جب ہم واپس کعبہ سے باہر صحن میں آئے تو ایک عورت جو کہ بنگلہ دیش کی تھی۔ وہ چھوٹی سی بوری کے ٹکڑے میں کافی پانی کھول کر بیٹھی ہوئی تھی اور چھالیہ کاٹ رہی تھی۔ میں پان دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ اس عورت نے خود کہا کہ بہن پان کھائو گی میں نے کہا ضرور۔ جب اس نے پان لگا دیا اور وہ اوپر چھالیہ ڈال رہی تھی۔ میں نے پوچھا تمباکو ہے آپ کے پاس؟ تو اس نے کہا کہ بہن یہ کیا بات ہے۔ درود شریف بھی پڑھنا اور تمباکو بھی کھانا۔ میں نے وہ سادہ پان کھالیا اور آپ یقین کریں قسم سے وہ دن اور آج کا دن میں نے نہ سادہ پان کھایا نہ تمباکو والا پان کھایا۔ اس کی زبان میںکیا اثر تھا۔ 14 سال تمباکو بہت کھایا اور آج 19 سال ہوگئے ہیں جو زبان پر پان رکھ کر بھی دیکھا ہو۔ یہ میری زندگی کا حیرت انگیز واقعہ ہے جسے میں کبھی بھول نہیں سکتی۔ یہ سب درود پاک کا اثر تھا جو مجھے اس نشے سے بچالیا اللہ پاک نے۔ یہ عمرہ کرنا 1994ء کی بات ہے۔ یہ عبقری رسالہ کی کشش ہے کہ میں اتنے سالوں بعد کسی ماہنامہ کیلئے تحریر لکھ رہی ہوں۔ رسالہ عبقری کو پڑھنے سے بہت سکون زندگی کو ملا ہے۔ اللہ کا احسان ہے‘ درود شریف روزانہ پڑھتی ہوں ایک تسبیح یا دو تسبیح۔ اللہ پاک سب کا پڑھا ہوا قبول کرے اور سب مسلمان بہن بھائیوں ، میرے بچوں کو بھی درود پاک اور نماز پڑھنے کی توفیق دے۔ آمین۔
مجھے درود شریف پڑھنے کا شوق ایک اللہ والے سے ملا:ایک بات یہ لکھنا چاہتی ہوں کہ مجھے درود پاک پڑھنے کا شوق کیسے ہوا؟ میری امی کےمرشد انڈیا میں تھے‘جب پاکستان بنا تو وہ اوکاڑہ سے دو میل کے فاصلے پر آگئے‘ پاکستان میں آئے تو میں اپنی امی اور نانی اماں کے ساتھ خانقاہ پر جاتے تھے‘ بہت نورانی اور باپردہ ماحول تھا‘ حضرت صاحب کے گھر والی خواتین ہر نماز کے بعد کہتی تھیں ساری خواتین ایک ایک تسبیح درود پاک پڑھو‘ سب عورتیں پڑھنے بیٹھ جاتیں۔میرے امی ابو ساہیوال میں رہتےتھے۔ وہاں مسجد مہاجرین تھی، وہاں گیلری میں عورتیں بھی جاتی تھیں۔ مسجد میں میری والدہ کے مرشد جو کہ بہت بڑے اللہ والے تھے‘ بہت ہی اچھا درس دیا کرتے تھے۔ اکثر جب ربیع الاول کا مہینہ آتا تو بہت درود شریف کا ذکر ہوتا تھا کہ سب جاکر درودِ پاک پڑھا کرو۔ اللہ کابہت احسان ہے کہ ہمیں اللہ پاک نے اس کا شوق لگایا۔ سسرال والے بھی بہت اچھے ملے۔ میرے خاوند تو بہت ہی اچھے تھے۔ جب کبھی ایسی نورانی محفل ہوتی جہاں درس کا اہتمام اور خواتین کا علیحدہ انتظام ہوتا تو مجھے اپنے ساتھ ضرور لے کر جاتے۔ اب تو ان کو فوت ہوئے بھی 9 سال ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین!(کلثوم اختر‘ ملتان)
آسان ٹوٹکہ سے ٹینشن‘ ڈیپریشن سے نجات
محترم حکیم صاحب السلام و علیکم! میری عمر29 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پچھلے 4 سال سے سانس لینے میں گھٹن محسوس ہوتی اور ایسا چار سال قبل اچانک بیٹھے بٹھائے ہوا تھا۔ تب سے لے کر اب تک میں نے بہت علاج کروایا مگر ہر ڈاکٹر اپنی رائے دیتا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ ناک کی ہڈی یا گوشت بڑھا ہوا بتاتے ہیں مگر ان کی دوائی سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوتا۔ اب ایک ڈاکٹر نے دوبارہ ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ کروائے ہیں جس کے مطابق میری ناک کی دائیں جانب کی Sinusمیں بلغم جما ہوا ہے۔ سانس کی نالی میں ورم اور الرجی بھی بتائی ہے خون کی بھی کمی ہے۔ ہیمو گلوبن 8.8 ہے۔ مسلسل دوائی کھانے سے معدہ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے ہاضمہ بھی خراب ہوگیا ہے اور معدے کی وجہ سے سانس لینےمیں مزید تنگی ہوتی ہے۔مجھے لیکوریا بھی ہے ہر وقت غصہ چڑچڑاہٹ اور ڈیپریشن رہتا ہے ۔ رات بھر نیند بھی نہیں آتی اور شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلقات بھی ٹھیک نہیں ہیں‘ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ نماز تک پڑھنے سے عاجز ہوں۔ رکوع و سجود کرنے میں گھٹن اور سانس پھولتا ہے ہڈیوں میں درد بھی رہتا ہے۔عبقری میں ’’ناف میں تیل‘‘ لگانے کے فائدے پڑھ کر باقاعدگی سے ناف میں تیل لگا رہی ہوں ۔ ڈیپریشن قبض اور غصے میں بہت کمی آئی ہے۔ الحمدللہ ٹوٹکہ اب بھی جاری ہے۔ (ز۔ف‘کراچی)
عبقری کو’’ جادوگروں‘‘ کا رسالہ سمجھتا تھا مگر!
محترم حکیم صاحب السلام و علیکم !حکیم صاحب جو خدمت آپ کررہے ہیں یہ بہت بڑا کام ہے۔ جناب خود میں بھی بچپن سے بیماریوں اور پریشانیوں کا شکار تھا۔ دسمبر 2015ء کو عبقری میرے ہاتھ میں آیا اور اس وقت میںایک سفر میں تھااور مسلسل بیمارتھا۔ اللہ تعالیٰ نے دوران سفر ہی عبقری دے دیا۔ میں بڑا افسوس کررہا تھا کہ اتنا قیمتی رسالہ جو کہ ایک خزانہ ہے اور میں ابھی تک اس سے محروم تھا۔ بڑا افسوس میں نے کیا۔ حالانکہ ایک دو دفعہ عبقری میری نظر سے گزرا بھی ہے مگر میں اس کو ’’وہ جادو گروں والا رسالہ‘‘ سمجھا تھا۔خیر اب بھی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سخت حالات میں میرے رب نے عبقری کے ذریعے مدد کی۔ ورنہ میں بھی ڈاکٹروں حکیموں پر بہت پیسے لٹائے۔ صاف بات ہے۔ جب بندہ تکلیف میں ہو تو وہ سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ محترم قارئین جو بھی مانگنا ہو بس اللہ سے مانگو۔ میں خود 2002ء سے اب تک جریان کی بیماری یعنی پیشاب کے بعد جو قطرے آتے ہیں۔ اللہ سب مسلمانوں کو امان دے دیں۔ کپڑے اور جسم ناپاک ہوتا ہے ۔ کمزوری کی تو حد نہیں۔ جب بندہ ٹھیک ہو تو اللہ کو یاد کر سکتا ہے اور یہ سارا جادو کی وجہ سے تھا۔ میں دوائیاں کھا کھا کے تھک گیا۔ آخر کار عبقری کی ایک نسخہ تیر بہدف لگ گیا اور میں کہتا ہوں کہ نسخہ ختم ہونے سے پہلے اللہ نے اس موذی مرض سے نجات دے دی۔ یہ نسخہ عبقری جنوری 2010ء صفحہ نمبر 23 پر چھپا ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی، پھٹکری خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں چار بار یا حسب ضرورت چھ بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ لیں۔
بس احتیاط لازمی ہے کہ اصلی کباب چینی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہوگی۔ یہ کالی مرچ کی طرح ہوتی ہے۔ اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہرگز نہ لیں۔یہ نسخہ پیشاب کی بیماریوں کا حتمی علاج ہے۔ پیشان کی جلن اور قطرے آنے میں بہت مفید ہے جن کا سانس پھول جاتا ہو اور موٹا پا کے لئے بھی مفید ہے اور جو بڑی عمر کے بزرگ ہیں ، نمازی ہیں، وہ تو ہمیشہ استعمال کیا کریں۔نسخہ بڑا سستا اور آسان ہے۔ مگر بڑی کام کی چیز ہے۔(عبید الرحمٰن ‘ پشاور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 629 reviews.