Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے راہ روی کی شکار بچیاں خشک اور روکھے بال مجھے گٹکا اچھا لگتا ہے!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

بے راہ روی کی شکار بچیاں:میرے پاس دو بچیوں کے خط آئے ہیں ۔جن کی عمریں کم ہیں مگر والدین کی توجہ نہ ہونے سے بھٹک گئیں اپنی عزت بھی گنوا چکی ہیں ۔ خدا کا شکر ہے انہیں اب اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا احساس ہوا ہے ۔ وہ نادم ہیں اور اللہ کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگتی ہیں ۔ طویل خطوں میں انہوں نے دل کھول کر سامنے رکھ دیا ہے ۔
مشورہ:ہمارے معاشرے کی کچھ اقدار ہیں ۔ مذہب کی قید سے آزاد ہو کر وہ اپنے آپ کو ماورا تصور کرتی ہیں ۔ یہی خود فریبی انہیں لے ڈوبتی ہے ۔ سب سے زیادہ گلہ مجھے مائوں سے ہے جنہوں نے بچیوں کو آزادی دے رکھی ہے ۔ دن رات کوئی بھی ان کے کمرے میں بلا جھجک آ جا سکتا ہے ۔ یہ غلط بات ہے ۔ بچیاں تو معصوم ہوتی ہیں ‘ مائوں کو چاہیے وہ ان کا خاص خیال رکھیں ‘ ان کے آنے جانے پر ‘ ملنے جلنے پر ‘ دوستوں پر نظر رکھیں اتنی سی بات سے ہی بہت سے بگڑے مسائل حل ہو جائیں گے ۔بچیوں سے مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ تمہارے حال پر اللہ تعالیٰ کو رحم آ گیا ہے جبھی تم نے گڑ گڑا کر توبہ کی ہے ۔ جو بچیاں اپنے آپ کو بہت پر اعتماد سمجھتی ہیں وہی دھوکا کھاتی ہیں ۔ نماز پابندی سے پڑھئے اور اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز کیجئے ۔ ایک بچی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ‘ انشاء اللہ ضرور ڈاکٹر بنیں گی ۔ اللہ سے توبہ کر کے سب کچھ بھول جایئے ۔ چند سالوں کی بات ہے ‘ جب آپ ڈاکٹر بن جائیں گی تو بہت سے لوگوں کے دکھوں کا مداوا ہو جائے گا ۔
گھیے کا سوپ: گھیے کا سوپ بہت سارے لوگوں نے پیا اور انہیں فائدہ بھی ہوا ۔ بیرونی ممالک سے اس سلسلے میں فون بھی آئےجو میں نہیں سن سکی ۔ اب دوبارہ میں اس بارے میں لکھ رہی ہوں تا کہ سب لوگ اسے اطمینان سے بنا سکیں ۔
ہرا گھیا مع چھلکوں کے کدوکش کریں ‘ اسے پانی میں ابال لیں اور چھان لیں ۔ گھیا ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے ذرا سی اجوائن اور کلونجی کے چار پانچ دانے ڈالنے ہیں ۔ کالی مرچ ثابت بھی ڈال سکتے ہیں کیونکہ کچھ لوگوں کو پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنے سے گلے میں خراش محسوس ہوتی ہے۔ مرغی کا گوشت بھی ڈالتے ہیں تا کہ گھیے کی تاثیر ٹھنڈی نہ رہے اورذائقہ بہتر ہو جائے ۔ چار ہفتے بعد دیکھئے ‘ آپ کے جسم میں جتنا فرق پڑا ہے ۔ اس کے بعد ہفتے میں ایک دو بار یہ سوپ لے لیا کیجئے ۔
خشک اور روکھے بال:میں نے بالوں میں رنگ کروایا تھا، اب میرے بال بالکل خشک، روکھے اور بے جان نظر آتے ہیں۔ مجھے بتائیے، یہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟(ع،راولپنڈی)
مشورہ:بی بی! با ر بار بالوں کا رنگ تبدیل کرنے سے بال بے جان ہو جاتے ہیں۔ اب آپ بازار سے سوکھے آملے منگوا کر پسوائیے۔ اس میں آپ سیکا کائی کی پھلیاں بھی ڈال سکتی ہیں ۔ رات کو یہ سفوف دو چمچے پانی میں بھگوئیے۔ صبح اس سے سر دھوئیے۔ بال دھونے کے بعد چائے کا قہوہ دو چمچے لے کر اس میں لیموں کا رس چھ قطرے ملائیے۔ تین چار قطرے زیتون کا تیل ملا کر سر میں اچھی طرح لگائیے۔
رات کو بالوں میں بادام روغن لگا کر سوئیے۔ جڑوں میں ہلکے ہلکے لگانا ہے۔ انگلی کے پوروں کو تیل میں ڈبو کر لگائیے۔ بار بار بالوں کا رنگ تبدیل نہ کرائیے، آپ کے بال خراب ہو جائیں گے۔ قدرتی رنگ چہرے پر بھلا لگتا ہے۔ میں نے کچھ لڑکیوں کے بال جھلسے ہوئے بھی دیکھے ہیں۔ یوں بال کی نوک مڑ جاتی ہے اور چہرہ عجیب لگتا ہے۔ آئندہ احتیاط کیجئے۔
انگلیوں پر چوٹ:میرے کمرے کا دروازہ پھول کر بند ہوگیا تھا۔ کھولنے کی کوشش میں سیدھے پائوں پر چوٹ لگی۔ خون تو نہیں نکلا مگر انگلیاں سیاہ ہوگئیں۔ اب بھی سیدھے پائوں کی انگلیاں سن ہیں۔ چھ ماہ ہوچکے، بہت علاج کرایا مگر فائدہ نہیں ہوا۔ آپ اس بارے میں مشورہ دیجئے۔(جویریہ‘ قصور)
مشورہ:آپ کے پائوں پر دبائو پڑا ہے۔ بزرگ اسے انگلیاں ’’ٹھک جانا‘‘ کہتے ہیں۔ اسی وقت تیل وغیرہ مل لیتے تو یہ حال نہ ہوتا۔ اب آپ کہتے ہیں کہ انگلیاں سیاہ ہیں اور چھلکے سے بھی بن رہے ہیں۔ بہرحال مالی سے کہہ کر گھیکوار (ایلوویرا) کا پودا منگائیے۔ پہلے پائوں اچھی طرح دھو کر خشک کریں۔ پھر اس پر گھیکوار کے گودے سے مالش کریں۔ خشک ہو جائے تو اس پر گودے کا لیپ کردیں۔ دس پندرہ منٹ میں خشک ہو جائے گا۔ رات کو گودا لگا کر سوئیے۔ یہ عمل مستقل کرنا ہے۔ بارہ تیرہ ہفتے میں پائوں کی رنگت صحیح ہوگی اور انگلیاں بھی ٹھیک ہو جائیں گی۔ کبھی کبھی ایلوویرا کا ایک انچ کا ٹکڑا کاٹ کر نہار منہ کھائیے، فائدہ ہوگا۔سیاہ داغوں کے لئے گھیکوار بہت مفید ہے۔ چوٹ جب پرانی ہو جائے ، سن یا سیاہ پڑ جائے تو ایسی حالت میں گھیکوار کا گودا کام کردیتا ہے۔ میں تو نوجوان لڑکے لڑکیوں کو چہرے کے دانوں پر بھی اسے لگانے کی تاکید کرتی ہوں۔ قبض کی وجہ سے دانے نکلے ہوں تو رات کو سونے سے پہلے دو چمچے گھیکوار کا گودا کھانے سے یہ مرض دور ہوتا ہے اور لگانے سے داغ دھبے بھی جاتے رہتے ہیں۔
گٹکا اچھا لگتا ہے:مجھے میٹھی چھالیہ اور گٹکا بہت اچھا لگتا ہے۔ کراچی میں طرح طرح کے پیکٹ ملتے ہیں۔ کسی میں بھنی سونف سپاری، کسی میں پان مسالہ اور کسی میں خوشبو والی چھالیہ ہوتی ہے۔ سب لوگ یہی کھاتے ہیں۔ پان کا رواج ہمارے ہاں ختم ہورہا ہے۔ جب بنے بنائے پیکٹ سستے داموں ملتے ہیں اور ان میں ذائقہ بھی ہوتا ہے تو کھانے کا مزہ آجاتا ہے۔ میں میٹھی چھالیہ کے چار پانچ پیکٹ روزانہ کھاتی ہوں، چند دن سے منہ کے اندر کڑواہٹ ہے اور پورا منہ نہیں کھلتا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ چھالیا تو نسوانی امراض میں بھی مفید ہے۔ کیا اس کی وجہ سے منہ کے اندر تکلیف ہے؟(غ، کراچی)
مشورہ:چھالیا کھانے کا رواج کراچی میں زیادہ ہے۔ وہاں تو لوگ سودا خریدتے وقت دو چار پیکٹ ضرور لیتے ہیں لیکن اگر آپ کو یہ پتا چل جائے کہ چھالیہ کس طرح بنتی ہے تو آپ لوگ کبھی نہ کھائیں۔ گلی ہوئی، خراب پھپھوندی لگی چھالیہ یا کھجور کی گٹھلی بجائے کتھے کے، گائے کے خون میں ڈبو اور نمک کا ہلکا سا تیزاب اور پتا نہیں کیا کیا ملا کر بناتے ہیں۔ لونگ اور الائچی کا ایسنس خوشبو کے لئے ملایا جاتا ہے۔ یہ دانتوں، حلق اور معدے کے لئے انتہائی مضر ہے۔ سندھ اور کراچی میں میٹھی چھالیہ بہت کھائی جاتی ہے اسی لئے وہاں منہ کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آپ چھالیہ کھانی فوراً چھوڑ دیجئے۔ سونف بھون کر رکھیے۔ اس میں الائچی ، دھنیے کی گری، خربوزے کے بیج اور چینی ملائیے، تھوڑا سا کھوپرا بھون کر باریک ٹکڑے کرکے ملائیے، پانچ چھ بادام کاٹ کر ملا دیں۔ چھالیہ بالکل نہ ملائیے کیونکہ یہ آپ کا منہ زخمی کردے گی۔ آپ خود بھی سونف کھائیے اور بچوں کو بھی کھلائیے۔آپ فوری طور پر ہسپتال جاکر منہ کا معائنہ کرائیے۔ منہ کے پٹھوں کی لچک ختم ہونے لگے تو ایک مہلک مرض چمٹ جاتا ہے۔ تب کھانے پینے میں دقت ہوتی ہے اور منہ جلنے لگتا ہے۔ اس کا علاج بہت ضروری ہے ورنہ یہ سرطان میں بدل جاتا ہے۔ بچوں کو سپاری بالکل نہ دیجئے۔ آپ اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو خود آہستہ آہستہ مہلک بیماری کی طرف بھیج رہی ہیں۔ نسوانی امراض میں چھالیہ دوا کی حد تک کام کرتی ہے مثلاً سپاری پاک بنتی ہے۔ اس میں بھی چھالیے کا سفوف پوٹلی باندھ کر دودھ میں پکایا جاتا ہے تاکہ اس کے مہلک اثرات دور ہو جائیں۔ خواتین کی یہ سوچ غلط ہے کہ سپاری کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ دوا کی شکل میں کھائی جائے تو کام آتی ہے ورنہ نہیں۔

کچا پپیتا
ہمارے گھر میں پپیتا لگا ہوا ہے۔ اس پر ہرے کچے پھل لگ رہے ہیں۔ آپ مجھے کچے پپیتے کے بارے میں بتائیے۔
عمران حیدر
* پپیتے میں حیاتین الف کافی مقدارمیں ملتا ہے۔ چہرے پر اس کا ماسک بھی لگاتے ہیں۔کھاتے بھی ہیں۔ کچا پپیتا گوشت گلانے کے کام آتا ہے۔ بڑے گوشت کے بہاری کباب اس کے بغیر نہیں بنتے۔ اسی طرح گوشت کے پارچے بھی پپیتے کی وجہ سے جلد گل جاتے ہیں۔ دو تین ہرے پپیتے لے کر انہیں باریک کاٹیے اور پھر سکھائیے۔ اسے آپ کدوکش میں باریک کرسکتے ہیں۔ سائے میں سکھائیے اور پھر دھوپ میں خشک کرلیں تاکہ نمی بالکل نہ رہے۔ اب اسے پیس کر رکھ لیں۔ آپ کے ہاں گوشت پک رہا ہے، تو صرف ایک چٹکی پپیتے کا خشک سفوف ہنڈیا میں ڈال دیں ۔ گوشت جلد گل جائے گا۔
اسی طرح پپیتے کا اچار بھی مزیدار ہوتا ہے۔ کچے پپیتے کے ٹکڑے کاٹ کر پھلوں کے سر کے میں ڈبو دیجئے۔ ذرا سا نمک اور کالی مرچ ثابت یا موٹی موٹی کوٹ کر تھوڑی سی ملائیے۔ دس دن میں یہ اچار تیار ہو جائے گا۔ صرف ایک ٹکڑا روزانہ کھانا چاہیے۔ اگر تلی بڑھ گئی ہو، تکلیف ہو اور جگر صحیح کام نہ کرے تو یہ اچار بہت فائدہ مند ہے۔
اسی طرح داد میں پپیتے کا رس بہت مفید ہے۔ جہاں داد ہو اسے کپڑے سے ہلکا ہلکا کھرچ لیں تاکہ دوا اثر کرسکے۔ اب کچا پپیتا کاٹیے۔ جو رس نکلے اسے احتیاط سے داد پر لیپ کردیں۔ تھوڑی بہت جلن ہوگی۔ مگر چند روز لگانے سے داد ٹھیک ہو جائے گا۔ پپیتے پک جائیں تو انہیں ضرور کھائیے، کھانا جلد ہضم ہوگا۔ پھلوں اور سلاد میں پپیتا کاٹ کر ضرور شامل کیجئے، افادیت بڑھ جائے گا۔
چہرے پر کیل
میرے چہرے پر دو بڑے بڑے کیل والے دانے ہیں۔ دوا سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن پھر دوبارہ اسی جگہ دانہ بن جاتا ہے۔ اس میں درد اور سرخی بھی ہوتی ہے۔ میں کالج میں پڑھتا ہوں۔ دانے گال پر بہت برے لگتے ہیں۔ ایسا ٹوٹکا بتائیے کہ اس کے استعمال سے دانے پھر نہ نکلیں۔
(ا۔م)
* بعض دانے بہت تنگ کرتے ہیں، ختم نہیں ہوتے۔ آپ تین چمچے شہد لیں۔ اس میں پسی ہوئی دار چینی کا سفوف ایک چمچہ ملا کر کانٹے سے ملائیے اور سکی شیشی میں رکھ لیں۔ رات کو بیسن سے منہ دھوکر چہرہ خشک کیجئے، دانوں پر اچھی طرح شہد اور دار چینی لگائیں۔ سو جائیں اور صبح تازہ پانی سے صاف کریں۔ منہ دھوکر خشک کیجئے اور پھر تھوڑا سا عرق گلاب لگائیں۔ اڑھائی تین ہفتے یہ عمل کیجئے۔
انشاء اللہ دانے جڑ سے ختم ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ تھوڑا سا پرہیز بھی کیجئے۔ تلی ہوئی چیزیں، برگر وغیرہ نہ کھائیے۔ دوپہر کو دہی کھانے کے ساتھ لیں اور سلاد بھی ! آپ پھلوں کا رس پی سکتے ہیں۔ رات کو بیسن سے ضرور منہ دھونا ہے تاکہ چکنائی چہرے پر نہ رہے۔ آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔
تجرباتی کاشت
پچھلے دنوں میرے پاس ڈیرہ غازی خاں سے ایک پارسل آیا۔ یہ حکیم شجاع احمد طاہر نے بھیجا تھا۔ اس میں سونف کا خوشہ، اجوائن، پیاز اور سب سے بہترین کلونجی کا نازک شاخ پر لگا ہوا پھول تھا۔ چھوٹے چھوٹے لفافوں میں مختلف خوشے تھے۔ میں نے فون پر شکریہ ادا کیا تو انہوں نے بتایا، شہر میں مقیم طبیب رانا سیف اللہ ایڈووکیٹ نے دو کنال زمین پر مختلف جڑی بوٹیاں اور پھل لگا رکھے ہیں۔ انہوں نے اپنی زمین میں سونف ، اجوائن، کرنجوہ، پیاز، کلونجی، النگر، میتھی ، گلاب ، ہرڑ، آملہ، ایلوویرا، املتاس، لیچی، انگور وغیرہ لگائے ہیں۔ وہ خود ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یوں تجرباتی کاشت جاری ہے تاکہ لوگوں کا صحیح جڑی بوٹیوں کا پتا چل سکے۔ ہمارے ہاں سے پیاز کا بیج عام طور پر کلونجی کے نام پر فروخت ہوتا ہے جس سے فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔
جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نواز رکھا ہے، وہ بھی اگر اس طرف توجہ کریں اور جڑی بوٹیوں کو فروغ دیں تو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ لوگوں کو صحیح چیز ملے گی اور وہ مالی طور پر بھی آسودہ حال ہوں گے۔ ہمارے ملک میں بے شمار ایسی جڑی بوٹیاں ہیں جنہیں لوگ گھر میں کاشت کرسکتے ہیں۔ قارئین میں سے کوئی دلچسپی لیں تو مجھے فون کرکے رانا سیف اللہ ایڈووکیٹ کا نمبر لے سکتے ہیں۔ اس بارے میں آپ کو بھی معلومات درکار ہوں، مل جائیں گی۔ آپ ان کے تجربے سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ گھروں میں پودینہ، اجوائن، سونف اور گھیکوار لگائیے۔ یہ سب کام آنے والی اشیا ہیں۔ لہسن، پیاز بھی لگا سکتے ہیں۔ گھریلو سبزی کی لذت اور ہوتی ہے، آزما کر دیکھیے۔
ڈبے کا دودھ
میرا بچہ دو ماہ کا ہے۔ بھوکا رہتا ہے۔ آپ نے پہلے بھی کسی کو دودھ بڑھانے کے ٹوٹکے بتائے تھے۔ مہربانی ہوگی ، مجھے دوبارہ بتا دیجئے۔ میں اپنے بچے کو ڈبے کا دودھ نہیں دینا چاہتی۔
اُمِ کاشان
* میتھی (Fenugreek)دانہ کی چائے ماں کا دودھ بڑھاتی ہے۔ آپ میتھی کے پانچ گرام بیج منگائیے اور صاف کرلیں۔ چولہے پر ایک پیالی سے تھوڑا زیادہ پانی چائے کی طرح پکائیے۔ پانی کھولنے لگے تو میتھی کے بیج ڈال دیجئے۔ ایک منٹ بعد چولہا بند کرکے چائے کی طرح دم کریں۔ پانچ منٹ بعد چھان کر پی لیں۔ دن میں دو تین بار یہ پانی پینے سے دودھ خوب اترتا ہے۔ اسی طرح ایک پیالی ثابت ماش میں ایک کلو دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ ماش گل جائے اور کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اس میں تھوڑی سی چینی ملائیے۔ بادام، پستہ اور ناریل ڈالیے۔ آپ یہ کھائیں گی تو خود محسوس ہوگا کہ پہلے سے صورت حال بہتر ہے۔
اسی طرح بکری کے پھیپھڑے منگا کر رکھ لیں۔ ان کے ٹکڑے کیجئے۔ اچھی طرح دھو کر کڑھائی میں تھوڑا سا گھی ڈالیے اور تین چار ٹکڑے ڈال دیں۔ کڑھائی پھر ڈھک دیں۔ تھوڑی دیر بعد ٹکڑوں کو پلٹ لیں۔ گل جائیں تو نمک اور سفید زیرہ ڈال کر کھائیے۔
کچھ خواتین سوجی کا حلوہ بنا کر اس میں برابر کی مقدار میں بادام پستہ ڈال کر کھاتی ہیں کچھ نہ ملے تو سفید زیرہ صاف کر کے تھوڑی سی چینی ملائیے اور ایک چمچی دودھ کے ساتھ کھائیے۔ بچے کو دودھ پلانے سے پہلے ایک گلاس رس، دودھ یا ایک گلاس پانی ضرور پی لیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 625 reviews.