Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ڈاکٹروں نےبانجھ قرار دیا‘ اللہ نے گود بھردی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے کہ آپ کی اولاد نہیں ہوسکتی۔ ایک ڈاکٹر بولا: مجھے افسوس ہے آپ دونوں میاں بیوی ینگ ہیں اور میں نے اپنی ذاتی دلچسپی لے کر آپ دونوں کا علاج کیا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کی اولاد نہیں ہوگی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! ماہنامہ عبقری بہت ذوق شوق سےپڑھتا ہوں اور دوست احباب کو بھی ہدیہ کرتا رہتا ہوں۔ آپ کا ہرجمعرات کو ہونے والا درس روحانیت و امن سننے تسبیح خانہ ضرور آتا ہوں۔ میں اپنا ایک ذاتی مشاہدہ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔بے شک قارئین اللہ رب العزت سے مانگیں تو وہ بنجر زمین کو بھی ہرا بھرا کرسکتا ہے۔میرا ایک دوست ہے میرے گائوں کا رہنے والا ہے، اس نے سکین کالج لاہور سے اے سی سی اے کی ڈگری لی اور آرٹیکل مکمل کرکے اب جاب کی تلاش سے پھر لاہور آیا ہوا تھا۔ اس کو میںنے درس کی دعوت دی اور ساتھ لے آیا (کیونکہ وہ ان چیزوں کو ماننے والا نہیں تھا) اور وہ میری دعوت پر تسبیح خانہ آگیا۔ اس کو عبقری رسالہ بھی میں دیتا ہوں۔ ایک دن میں اس کو زبردستی تسبیح خانہ لے آیا اس دن حضرت حکیم صاحب ’’انٹرنیٹ اور اس کی تباہ کاریوں‘‘ پر درس دے رہے تھے۔ اس نے بڑے غور سے درس سنا۔
اکثرایسا ہوتا جب ہم درس سننے کے بعد تسبیح خانہ سے باہر نکلتے تو وہ حضرت حکیم صاحب کی اکثر باتوں کا مذاق اڑاتا اورمیرے ساتھ بحث کرتا ۔ مگر اس دن میں بڑا حیران ہوا کہ اس نے درس میں ہونے والی تمام باتوں میں کسی ایک بات کا بھی اعتراض نہیں کیا۔ حالانکہ اس کا مزاج کیڑے نکالنے والا ہے ۔ خیر دوسرے دن وہ واپس گائوں چلا گیا۔ اپنے گائوںسے 2 ماہ بعد پھر واپس لاہور آگیا۔ایک ملٹی نیشنل فرم میں جاب کے انٹرویو کے لئے اس نے خود مجھ سے ماہنامہ عبقری مانگا۔میں نے بخوشی اس کو رسالہ دے دیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں اس نے کہا کہ میں آپ کو ایک پرسنل بات بتاتا ہوں۔جو اس سے پہلے کبھی آپ سے شیئر نہیں کی ہے۔
میری شادی کو چھ سال ہوگئے ہیں۔ آپ کو پتہ ہے میری اولاد نہیں ہے۔ میں نے کہا: ہاں مجھے معلوم ہے کہ آپ کے ہاں اولاد نہیں ہے۔۔ اس نے کہا: ہم میاں بیوی نے بڑے بڑے پروفیسرز‘ ڈاکٹرز سے علاج کروائے ہیں اور عرصہ 5-6 سال سے علاج کروا رہے ہیں۔
دسمبر 2014ء میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے کہ آپ کی اولاد نہیں ہوسکتی ۔ایک ڈاکٹر صاحب بولے: مجھے افسوس ہے آپ دونوں میاں بیوی ابھی جوان ہیں اور میں نے اپنی ذاتی دلچسپی لے کر آپ دونوں کا علاج کیا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوگی۔ آپ بیوی کی ٹیوب رکھوا لیں اس سے چانس ہوسکتا ہے کہ شاید اولاد ہو جائے۔
پھر پہلو بدل کر بولا جب تو مجھے تسبیح خانہ لے کر گیا تو وہاں مجھے ایک بات نے بہت متاثر کیا کہ اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے جو مانگا جائے وہ دیتا ہے‘ اعمال سے سب کچھ بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے اور یقین سے ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ تسبیح خانہ میں درس سننے کی برکت سے اعمال کا یقین میرے دل کے اندر اتر گیا اور پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے منت مانی کہ یا اللہ 100 رکعت نفل میں پڑھوں گا اور 100 رکعت نفل میری بیوی پڑھے گی اور 10 ہزار روپے میں اللہ کی راہ میں خرچ کروں گا اور 10 ہزار میری بیوی خرچ کرے گی اور اللہ سے خوب رو رو کر التجائیں کریں گے۔ میرا دوست مزید کہنے لگاراتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرنے اور سو، سو نوافل کی منت ماننے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےمیری اہلیہ حمل سے ہے اور اس کو دوسرا مہینہ ہے۔
جب ہم نے ڈاکٹروں کو بتایا جو کہتے تھے کہ آپ کبھی ماں باپ نہیں بن سکیں گے اور انہیں رپورٹس دکھائیں تو حیران بھی ہیں اور پریشان بھی اور کہتے ہیں کہ یہ معجزہ ہے۔قارئین! مجھے اس کا یقین (جو کہ ان باتوں پر یقین ہی نہ رکھتا تھا)دیکھ کر رشک ہوا کہ مجھے بھی اللہ ایسا یقین کامل دے۔ (آمین)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 585 reviews.