Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

2 کلو وزن نہیں اٹھا سکتا: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 38 سال ہے اور غیرشادی شدہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری ٹانگوں میں جان/ طاقت ختم ہوگئی ہے‘ چلنا پھرنا ختم ہوگیا ہے‘ مسجد تک جاتا ہوں وہ بھی دیوار کا سہارا لیکر میں بچپن میں بالکل ٹھیک تھا‘ لیکن کچھ عرصہ سے مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے تھے اس وجہ سے میں ناکارہ ہوگیا‘ میں عبقری رسالہ کا تقریباً پانچ سال سے قاری ہوں‘ کئی معالجین کےپاس گیا مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ آپ سے عاجزانہ درد مندانہ عرض ہے کہ میرے مرض کا کوئی علاج بتائیں۔ گھٹنوں میں طاقت ختم‘ تھوڑا سا بھی چلوں تو ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی ہیں‘ دو کلو وزن بھی اٹھا کر نہیں چل سکتا۔ (م۔م۔ح، چکوال)
جواب: آپ نے اپنی بیماری کا بڑی تفصیل سے احوال بیان کیا جو کہ اچھی بات ہے۔ آپ عبقری دواخانہ کا’’نوجوان روگ کورس‘‘ استعمال کریں اور عبقری دواخانہ کے’’کراماتی تیل‘‘سے صبح و شام اپنی ٹانگوںکی مالش کرکے ان پر گرم کپڑا لپیٹیں۔ اصلی گھی میں بکرے کا عمدہ گوشت بھون کر کھائیں، اصلی خالص شہد کھائیں۔باداموں کا حریرہ دیسی گھی خالص میں بنا کر کھائیں۔موسمی پھل کھائیں۔
جوانی میں بڑھاپے کے آثار: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر20 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر کے بال عرصہ پانچ سال سے آہستہ آہستہ سفید ہونا شروع ہوگئے لیکن آج سے چھ ماہ پہلے سے اچانک بالوں کا بہت زیادہ حصہ مکمل سفید ہوگیا‘ مجھے سمجھ نہیں آتی یہ کس بیماری کی وجہ ہے‘ کافی ادویات استعمال کیں مگر بال کالے نہ ہوئے‘ ابھی تو جوانی کی عمر ہے‘ اکثر بچے مجھے ’’بابا‘‘ کہہ کر چھیڑتے ہیں۔ میں بڑا پریشان ہوں براہ مہربانی کوئی نسخہ بتادیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے۔ (حفیظ الرحمٰن‘ ساہیوال)
مشورہ:محترم آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘ آپ اپنی خوراک میں موسمی پھل‘ سبزیاں‘ دودھ اور مکھن کا استعمال زیادہ رکھیں‘ بیکری اور فاسٹ فوڈز سے فوراً کنارہ کشی اختیار کرلیں۔ آملہ کا مربہ صبح و شام چند دانے متواتر کھائیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتے‘ چند مہینے کے اس مزیدار ٹوٹکے سے آپ کے بال دوبارہ کالے ہونا شروع ہوجائیں گے۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ وقت کھیل کو بھی دیں۔
چہرے کے مسائل: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر جب 15 سال تھی تب سے چہرے پر بہت بڑے بڑے پیپ والے دانے بنتے ہیں جو درد بھی کرتے ہیں‘ سکن آئلی ہے‘ کریمیں بھی بہت استعمال کیں ‘ سکن کے ڈاکٹرز کو بھی بہت دکھایا‘ گائنی کالوجسٹ کو بھی کہ شاید ہارمونز کا مسئلہ نہ ہو‘ کچھ ڈاکٹرز کہتے تھے کہ شادی کے بعد ٹھیک ہوجائیں گے‘ اب شادی بھی ہوگئی ہے‘ تین بچے بھی ہیں‘ عمر اب 24 سال ہے‘ مگر دانے اسی طرح بنتے ہیں‘بہت داغ بن گئے ہیں اور سارے چہرے پر گڑھے پڑچکے ہیں‘ ابھی بھی بہت کوشش کرتی ہوں کہ یہ ختم ہوجائیں مختلف ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں‘ مگر نہیں چہرہ ویسا ہی ہے۔ براہ مہربانی کوئی نسخہ یا دوائی تجویز کردیں‘ نوازش ہوگی۔ (ص، کراچی)
مشورہ: میری رائے میں چہرے پر الرجی ہے‘ سبب کوئی بھی رہا ہو‘ سات دانے عناب کچل کر ایک چمچی سونف ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح کو جوش دے کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ تمام گرم چیزوں ‘کیمیکلز ملی کریموں سے پرہیز کریں۔ اس سب کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء ‘‘ چند ہفتے ‘ چند مہینے استعمال کریں۔
جگر‘ تلی اور دل کا مسئلہ: مجھے جگر کا مسئلہ ہے‘ تلی بھی بڑھی ہوئی ہے اور دل بھی ٹھیک نہیں ہے اور ساتھ ہی ہیپاٹائٹس کا مسئلہ بھی ہے‘ ان بیماریوں سے میرے اندر عجیب سا خوف پیدا ہوگیا ہے‘ میں پریشان رہتی ہوں‘ خدار مجھے کوئی نسخہ یا دوائی بتائیے کہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ (ن۔ا)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ چند ہفتے ‘ چند مہینے استعمال کریں۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی دوا ’’سترشفائیں‘‘کا استعمال جاری رکھیں ۔
گھٹنوں میں درد: تقریباً پانچ سال سے دونوں گھٹنوں میں شدید درد ہوتا ہے اور صحیح طریقے سے چل نہیں سکتا‘ صحیح نہ چلنے سے پنڈلی کے مسل (پٹھے) بھی درد کرتے ہیں‘ کئی ڈاکٹروں کو چیک کروا چکا ہوں‘ جس ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں‘ پین کلر دوائی دے دیتے ہیں یا گھٹنے کی تبدیلی کا کہتے ہیں‘ دراصل گھٹنے کی نرم ہڈی جو جوڑ میں ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ یورک ایسڈ کی وجہ سے گھس رہی ہے‘ گھٹنے کے علاوہ جسم کے کسی حصے میں یا جوڑ میں درد نہیں ہے۔ براہ مہربانی کوئی اچھاسا نسخہ تجویز کردیں۔ (محمدطاہر مسعود‘ خوشاب)
مشورہ:آک کے پتوں کو کوٹ کر اس کی پوٹلی بنالیں۔ اس پوٹلی کو گھی سے تر کرکے گرم کریں اور گھٹنوں کی ٹکور کریںیا پھر آک کے پتے کو گھی سے تر بتر کرکے اوپر باندھ دیں۔ چالیس روز یہ عمل کریں۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’یورک ایسڈ‘‘ کورس چند ہفتے ‘ چند مہینے استعمال کریں۔ غذائی پرہیز ضرور کریں۔
ٹانکے خراب: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے پانچ سال بعد اللہ تعالیٰ نے اولاد سے نوازا‘ بارہ ربیع الاول کو اللہ تعالیٰ نے مجھے خوبصورت بیٹی عطا فرمائی۔ بیٹی آپریشن کے ذریعہ ہوئی‘ آپریشن کے بعد میرے ٹانکے خراب ہوگئے‘ آج 40 دن سے اوپر ہوگئے ہیںمگر زخم بند نہیں ہورہے اور انجکشن لگوا لگوا کر میری سکن بھی خراب ہوگئی ہے‘ کچھ کھانے کو بتادیں‘ کچھ لگانے کو بتادیں‘ میرا ددھ بھی بہت کم ہوگیا ہے‘ بچی پی کر بھی مطمئن نہیں ہوتی۔ (س‘ ع)
مشورہ:بہن! یہ نسخہ بارہا کا آزمودہ ہے‘ عبقری کے ایک قاری نے قارئین عبقری کو ہدیہ کیا تھا‘ اس کے شفاء بخش اثرات کو دیکھتے ہوئے آپ کو اسی نسخہ کو بنا کر لگانے کا مشورہ دوں گا۔ ھوالشافی: دیسی کیکر کے خشک پتے ایک چھٹانک، تمباکو آدھی چھٹانک۔ دونوں اجزاء کو باریک پاؤڈر کرکے کپڑے سےچھان لیں۔ ایک تولہ کے قریب پاؤڈر‘پانچ تولہ سرسوں کے تیل میں ملالیں اور شیشی میں محفوظ کرلیں۔ بقیہ پاؤڈر الگ شیشی میں ڈال کر محفوظ رکھیں۔ جو زخم رستے ہوں ‘ ناسور بن گئے ہوں اور ٹھیک ہونے کا نام نہ لیتے ہوں ان پر خشک سفوف کا چھڑکاؤ کرتے رہیں۔ ہفتہ دس دن میں زخم بھرجائیگا۔ دوسرے جسمانی زخموں پر تیل والی دوائی مرغ کے پر سے یا کسی مناسب پھایہ کیساتھ لگاتے رہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 581 reviews.