Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پھولوں کےعرقیات اور گلقند کے حیران کردینے والے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

گلاب کے پھول کی پتیاں اور پانی ملاکر عرق کشید کیا جاتا ہے‘ یہ دل و دماغ کو طاقت اور فرحت دیتا ہے‘ دل کی دھڑکن اور بے چینی کو دور کرتا ہے سردی کی وجہ سے اگر سردرد ہوتو عرق گلاب میں لونگ گھس کر ماتھے پر لیپ کرنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے۔

پھول اپنی مختصر زندگی میں کتنے خوشگوار لمحات چھوڑ جاتے ہیں کھلنے سے پہلے سے لے کر شاخ پر مرجھانے تک مختلف قسم کی کیفیات سے جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ ان کی کشش‘ دیدہ زیبی‘ خوشبو نہ صرف انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ پرندے اور حشرات الارض جو پر رکھتے ہیں دیوانے ہوکر ان پر منڈلاتے ہیں اور ان سے خاطر خواہ اپنی خوراکی ضروریات پورے کرتے ہیں۔ شاعروں نے ہمیشہ سے ہی اپنی نظموں‘ غزلوں کے الفاظ کو مزین کرنے میں پھولوں کا سہارا لیا ہے۔ نسوانی حسن کو اجاگر کرنے کیلئے پھولوں کلیوں سے تشبیہات دے کر اپنے شعروں کو آراستہ کیا ہے‘ ادیبوں نے اپنی افسانوی واقعاتی تخلیقات میں منظر کشی کے لئے سبزہ زاروں میں آگےپھولوں کلیوں کی مہک اور خوبصورت سے ماحول کی خوشنمائی دیدہ زیبی کو زمین جنت قرار دیا ہے۔ علم نباتات کے ماہروئیدوں حکیموں نے زمانہ ماضی میں جب پھولوں کلیوں کی نبضوی پر ہاتھ رکھا تو ان کو قدرت کی اس حسین بخشش میں بے شمار خوبیوں اور فوائد کا علم ہوا۔ پھول نہ صرف تازگی میں انسانی بیمار زندگی میں سجاوٹ کا کام دیتے ہیں بلکہ سوکھے ہوئے بھی اپنے خواص کی طاقت سے بیمار زندگی کو ہرا بھرا کرتے ہیں‘ آئیے! آج ہم چند قسم کے زیبائشی پھولوں کے فوائد کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ گلاب کا پھول: بے حد خوبصورت پھول ہے‘ عربی میں کوورد کہتے ہیں‘ نفاست اور خوشبو کے لحاظ سے اس کو پھولوں کا راجہ کہاجاتا ہے۔ قدرت نے اس میں بے شمار خوشیاں سمورکھی ہیں‘ بہت سے امراض کیلئے اس میں شفاء ہے۔ باغوں میں پارکوں میں اس کو لگاکر ان جگہوں کی زینت بڑھائی جاتی ہے‘ گھروں کے کھلے آنگنوں اور گملوں میں لگایا جاتا ہے‘ مغلیہ دور میں اس کی اقسام کو بڑھاوا ملاتھا۔ مغل شہزادیاں‘ بیگمات اس کی خوبصورتی اور اس کی خوشبو کی دیوانی تھیں‘ ان کے باغیچوں میں بہت زیادہ تعداد میں لگایا جاتا تھا۔ گلاب کے عطر کو بنانے میں اسی دور میں نمایاں حیثیت ملی تھی‘ دوائی کے طور پر صرف دیسی گلاب ہی فائدہ مند ہے‘ اسی کی شاخوں پر پیوندکاری کرکے مختلف قسم کے رنگ برنگے گلاب کے پودے تیار کئے جاتے ہیں۔ خواص کے لحاظ سے قبض کشا ہے‘ پٹھوں اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے‘ دل کی اکثر بیماریوں میں مفید ہے‘ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے‘ حکماء نے اس کے مزاج کو گرم تر کسی نے سردخشک اور کسی نے معتدل بتایا ہے علم سیارگان کی رو سے اس کو مشتری ستارہ سے منسوب کیا گیا ہے۔ گلقند: دیسی گلاب کے پھول کی پتیاں ایک کلو‘ شکر (چینی) ایک کلو دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر ہاتھوں سے خوب مل کر مکس کریں پھر اس کو صاف جگہ پر دھوپ میں تین چار گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ چینی اس میں اچھی طرح سے گھل جائے گی‘ اس کو شیشے یا اچھے پلاسٹک کے مرتبان میں محفوظ رکھیں۔ خوراک: دو تولہ پانی یا دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ فوائد: قبض کشا ہے معدہ کی فالتورطوبتوں کو ختم کرتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے‘ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے۔ شہد والی گلقند: دیسی گلاب کی پتیاں ایک کلو‘ شہد 500 گرام‘ دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر اچھی طرح سے ہاتھوں سے ملیں جب دونوں اچھی طرح سے مل جائیں تو اس کو پانچ چھ گھنٹہ کیلئے دھوپ میں رکھ دیں اور صاف مرتبان میں محفوظ کرلیں۔ عرق گلاب: پھول کی پتیاں اور پانی ملاکر عرق کشید کیا جاتا ہے‘ یہ دل و دماغ کو طاقت اور فرحت دیتا ہے‘ دل کی دھڑکن اور بے چینی کو دور کرتا ہے سردی کی وجہ سے اگر سردرد ہوتو عرق گلاب میں لونگ گھس کر ماتھے پر لیپ کرنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے۔ گلاب کا عطر بنانے کے بہت سے طریقے ہیں جو کافی پیچیدہ ہیں۔ اس لئے اچھی کمپنیوں کا تیار کردہ عطر استعمال کریں۔ گڑھل کا پھول: گڑھل کا پودا برصغیر میں ہر جگہ پایا جاتا ہے باغ باغیچوں میں اور گھروں کے کھلے صحن میں زیبائش کیلئے لگایا جاتا ہے۔ یہ پودا ایک ڈیڑھ میٹر تک اونچا ہوتا ہے اس کے یہ پھول گہرے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور پتے بیضوی شکل کے دندے دار ہوتے ہیں۔ پھول کے درمیان سے ایک ریشہ دار ڈنڈی نکلتی ہے‘ جس کے سر پر باریک پیلے رنگ کے دانے ہوتے ہیں علم سیارگان کے ماہروں نے اس کو قمر یعنی چاند سے نسبت دی ہے۔ خواص و افعال: دل کو طاقت دیتا ہے جس سے فرحت محسوس ہوتی ہے‘ قوت باہ کے اضافہ کی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مادہ منویہ کے روگ جریان‘ کثرت احتلام‘ سرعت انزال کیلئے اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اس کا شربت بناکر استعمال کیا جاتا ہے‘ بازار میں جو بالوں کو کالا کرنے والے تیل دستیاب ہیں ان میں دیگر اجزا کے ساتھ ان پھولوں کو شامل کرکے یہ تیل بنائے جاتے ہیں۔ بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے کا نسخہ: گڑھل کے پھول کی پنکھڑیاں 250 گرام تل کا تیل 500 گرام تل کو صاف برتن میں ڈال کر آگ پر جوش دیں اور اس میں پھولوں کی پنکھڑیاں ڈال دیں۔ اس کو اس قدر پکائیں کہ پنکھڑیاں جل جائیں تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے یا چھلنی سے چھان لیں اس کو خوش نما بنانے کیلئے ہرارنگ آئیلی اور حسب خواہش خوشبو ملاکر بوتل میں محفوظ رکھیں اور استعمال میں لائیں۔ مادہ منویہ کی جملہ بیماریوں کیلئے: گڑھل پھول کی خشک پتیاں 25 گرام‘ کالی مرچ 5 گرام رات کو سونے سے قبل پانی کے ساتھ لیں‘ منی کی جملہ بیماریوں کیلئے بے حد مفید ہے‘ جریان و احتلام کو روکتا ہے امساک پیدا کرتا ہے۔ نسخہ برائے تقویت قبل: گڑھل کے پھول 15 عدد لے کر ان کی پنکھڑیاں علیحدہ کرلیں اور کسی کانچ کے چھوٹے مرتبان میں ڈال کر اس میں 150 گرام صاف پانی ڈالیں دو عدد لیموں کا عرق دو چمچ کیوڑا اور 60 گرام دیسی کھانڈ ڈال کر اس کے ڈھکن کو اچھی طرح کس کر لگائیں اور 24 گھنٹے کیلئے اس مرتبان کو پانی میں رکھ دیں اس کے بعد اس مشروب کو چھان کر پئیں نہایت خوش ذائقہ دل کو طاقت دینے والا ہے۔ نسخہ برائے قوت باہ: گڑھل پھول کی تازہ پتیاں 20 گرام‘ گڑ پرانا 50 گرام دونوں کو ہاون دستہ سے کوٹ کر یکجا کرلیں پھر رس گلہ کے برابر لڈو بناکر دھوپ میں خشک کریں ایک لڈو رات کو سونے سے قبل ایک پائو دودھ کے ساتھ لیں۔ گیندا: ہمارے ملک میں ہر جگہ لگایا جاتا ہے باغوں پارکوں میں کیاریوں میں لگایا جاتا ہے۔ گھروں میں گملوں اور کھلے صحن میں بھی لگایا جاتا ہے‘ زرد رنگ کے خوشنما پھول سنگل اور ڈبل پتیوں میں ہوتے ہیں اس کی اپنی نوعیت کی بھینی بھینی خوشبو دل کو فرحت دیتی ہے۔ گیندے کے پھول کو گل صدر برگ بھی کہتے ہیں‘ گلاب کے پھولوں کی طرح اس پھول کی بھی گلقند تیار کی جاتی ہے تیاری کا طریقہ شکر چینی اور پھولوں کا یکساں توازن ہوتا ہے چینی اور پھولوں کو ہاتھ سے ملاکر دھوپ میں رکھتے ہیں یکجان ہوجانے پر شیشے یا پلاسٹک کے مرتبان میں محفوظ رکھتے ہیں یہ دل کی کمزوری ختم کرتا ہے اور بواسیر کے خون کو بند کرتا ہے‘ دودھ یا دودھ کی لسی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ پرانے وید حکیم خناق کی بیماری میں اس کی پتیاں ابال کر پینے کو دیتے تھے جس سے یہ بیماری دور ہوجاتی تھی۔ کنیر کا پھول: خوش نما پھول جو لمبے سبز پتوں والی ٹہنیوں کے سروں پر کچھوں (باقی صفحہ نمبر 47 پر)
(بقیہ:پھولوں کےعرقیات اور گلقند کے حیران کردینے والے ٹوٹکے)
کی شکل میں ہوتے ہیں سفید گلابی زرد رنگوں میں یہ پھول سارا سال دستیاب ہوتے ہیں دوائی کے طور پر سفید رنگ کے پھول ہی زیادہ استعمال میں لائے جاتے ہیں‘ خواص میں یہ پھول ورموں کی تخلیل کرتا ہے‘ جوڑوں کے درد کو آرام دیتا ہے‘ پیٹھ کے درد گھٹنے کا درد شیاٹیکا میں پھولوں کو پیس کر لگانے میں درد کا فائدہ ہوتا ہے‘ پھولوں کا پانی نکا ل کر چہرے پر ملنا چہرے کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے لیکن یہ آنکھوں سے بچاکر لگانا پڑتا ہے‘ ازروئے مزاج اس کو میریخ ستارہ سے نسبت ہے۔ قوت باہ بڑھانے: سفید کنیر کے اتنے پھول لئے جائیں جس سے میں سے 50 گرام پانی نکل آئے‘ دو کلو دودھ اصلی جس میں سے مکھن نکل سکتا ہو لے کر ابالیں اور دودھ کے ابلتے وقت اس میں پھولوں کا رس ڈال کر تین چار ابال دے دیں۔ ٹھنڈا کرکے اس کی دہی جما کرپھر گھی نکالنے کیلئے طریقے سے گھی نکالیں اور صاف شیشی میں محفوظ رکھیں‘ سونے سے ایک گھنٹہ قبل قطرہ گھی کا بتاشہ میں ڈال کر کھائیں۔ پھولوں کی نسوار: سفید پھولوں کو سکھاکر پیس لیں‘ پائوڈر کی طرح بنالیں صبح سویرے اس پائوڈر کی ایک چٹکی نسوار لیں۔ پرانے نزلہ کو ٹھیک کرتا ہے دماغی رطوبتوں جو نزلہ کی وجہ بنتی ہیں ان کو ختم کرتا ہے سر درد کو فائدہ ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 608 reviews.