محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کی اور عبقری کی خدمت میں کچھ عملیات اور کچھ آزمودہ نسخہ جات بھیج رہا ہوں۔
نقش گاڑی میں لگائیں ایکسیڈنٹ کو بھول جائیں
اس نقش کو چاند کی چودہ سے پہلے کسی بھی جمعرات کو نماز اشراق اور نماز چاشت کے درمیان نمازی پرہیزگار آدمی سے باوضو زعفران اصلی سے شمال کی طرف منہ کرکے لکھوائیں اور گاڑی‘ کار، ٹرک، موٹر سائیکل، یا سائیکل ہی کیوں نہ ہو اس میں ایسی جگہ لگا دیں جہاں نجس چیز نہ پڑے یا گاڑی دھونے پر اتار لیں پھر لگالیں۔ ان شاء اللہ گاڑی حادثہ سے محفوظ رہے گی۔ گاڑی اپنے ہاتھ چلائیں یہ نہ ہو ٹریفک قوانین کی پابندی کی خلاف ورزی کریں پہلے اگر ہوسکے تو ہر جمعرات کو نقش کو لوبان کی دھونی دیں اگر نہ دے سکیں تو پہلی تین جمعرات کو تو لازمی دھونی دینی ہے۔
روحانی وضو کیجیے:ظاہری وضو تو ہر کوئی کرتا ہے باطنی کوئی کوئی کرتا ہے۔ وضو شروع کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کے ساتھ یہ کہیں کہ میں دنیا کی محبت سے ہاتھ دھو رہا ہوں جب کُلی کرے تو کہے منہ سے صرف اللہ تعالیٰ کا ذکر کروں گا جب ناک میں پانی ڈالیں تو کہے ناک سے صرف اللہ تعالیٰ کی خوشبو سونگھوں گا کسی غیر کی نہیں۔ جب منہ دھوئے تو کہے تمام مخلوقات دنیا سے منہ موڑ کر اللہ تعالیٰ سے دل لگا رہا ہوں۔ جب بازو دھوئے تو کہے دنیا کی محبت ہاتھ بازو سے دھو رہا ہوں۔ جب مسح کرے تو کہے میں اپنے تمام امور اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔ جب پائوں کو دھوئے تو کہے کہ پائوں سے چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف جائوں گا کسی غیر کی طرف نہیں جائو ںگا۔ آپ نے جب ظاہری وضوکے ساتھ یہ باطنی وضو کیا تو وہ روحانی سکون ملے گا جو پہلے نہ تھا۔
پہلے اچھی نیت کریں:اللہ تعالیٰ نے انسان اور جنوں و فرشتوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور قرآن پاک میں فرمایا ’’کہ میں نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے‘‘ لیکن آج تک روئے زمین پر کوئی انسان یا جن اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا نہیں کرسکا نہ کر سکے گا۔ لیکن ایک طریقہ سے کچھ نہ کچھ گزارہ ہی ہو جائے گا وہ یہ کہ جب بھی آپ کوئی جائز کام کرنے کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے یہ نیت کروں کہ یہ کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرنے جارہا ہوں‘ کام کیلئے تو آپ نے ویسے بھی جانا ہی ہے لیکن جب آپ نیت اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں گے تو پھر کیا ہوگا وہ آپ کا جانا اور آنا عبادت میں لکھا جائیگا مثلا نماز پڑھنے کیلئے جانا ہے، مزدوری کرنے جانا ہے، کسی بیمار کی تیماد داری کرنے جانا ہے وغیرہ نیت کرکے جائیں تو اتنی سی آواز کہیں کہ اپنے کانوں سے آواز سن لیں تاکہ آپ کے کان بھی گواہ ہو جائیںگے کہ یہ بندہ فلاں وقت فلاں کام اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کرنے کے لیے گیا تھا کوئی خرچہ نہیں کوئی وقت نہیں ضائع ہوگا صرف نیت آواز سے کرنا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں