Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موت نظر آرہی تھی‘شیخ الوظائف کے دئیے عمل نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - جون 2017

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں شعبہ کے اعتبار سے ایک ٹیچر ہوں‘ میرا تعلق آپ سے کیسے بنا اور میں نے وظائف عبقری سے کیا کچھ پایا اس کا ذکر درج ذیل کررہا ہوں:۔
میں بچوں کو پڑھا رہا تھا کہ اچانک محسوس ہوا کہ میرے معدے کے نیچے سے کچھ اٹھا ہے اور وہ میرے دل تک پہنچا ہے‘ پھر اس چیز نے میرے دل اور سینہ دونوں کو قابو کرلیا ہے‘ سینہ پر بوجھ ایسے ہوگیا جیسے کسی نے اینٹ رکھ دی ہے اور دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہوگئی اور سانس لینے میں بھی بہت مشکل ہورہی تھی‘ ایسے لگ رہا تھا جیسے دل کا دورہ پڑے ہی پڑے۔ خیر جیسے تیسے کرکے دن گزارا اور میں گھر گیا اور چپ چاپ لیٹ گیا پھر رات کو تقریباً دو بجے کے قریب مجھے کارڈیالوجی جانا پڑا وہاں سے چیک اپ کرایا تو انہوں نے کہا دل کا مسئلہ نہیں معدہ کا مسئلہ ہے‘ آپ قریب سروسز ہسپتال چلے جائیں۔ وہاں سے دوائی لی تو آرام آگیا لیکن صرف اتنی دیر ہی آرام رہا جتنی دیر دوائی کا اثر رہا اور یہ سلسلہ ایک ماہ تک چلتا رہا‘ ہر بار معدہ سے کوئی چیز اٹھتی اور دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی اور سینہ کو کوئی جکڑ لیتا میں حکیم اور ڈاکٹرز سے مایوس ہورہا تھا‘ عاملین اسے کسی عمل کا چکر بتارہے تھے کیونکہ میری امی کو بھی یہ مسئلہ تھا اور وہ دنیا سے جاچکی تھیں۔ میں نے بھی مان لیا تھا کہ اب میری باری لگ چکی ہے‘ میں ہار چکا تھا‘ لیکن پھر میری بہن نے مجھے عبقری کا راستہ دکھایا کیونکہ وہ یہاں کی ریگولر وزیٹر تھیں‘ میں یہاں تو نہ آیا مگر میں نے انٹرنیٹ پر عبقری کی ویب سائٹ کھول کر شیخ الوظائف کے درس سنے درس میں حضرت شیخ الوظائف نے مختلف اعمال بتائے جو میں نے کرنے کا سچے دل سے عہد کرلیا۔ اس میں آپ نے سورۂ الم نشرح کا ایک عمل بتایا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر سورۂ الم نشرح پڑھی جائے۔ میں نے دل پر ہاتھ رکھ کر سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردی‘ پھر ایسا ہونا شروع ہوا کہ وہی چیز معدہ سے اٹھتی تھی لیکن جیسے اسے کوئی روحانی طاقت پکڑ لیتی اور اس کا اثر ختم کردیتی اور پھر چند ہی دنوں میں وہ اثر ختم ہوگیا اور اب میں ہر چیز کھا پی سکتا ہوں وہ بھی بنا کسی خوف کے‘ ہر اتوار کو کرکٹ بھی کھیلتا ہوں اس سے پہلے تو چند قدم بھی چلتا تھا تو دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی تھی اب ایسا کچھ نہیں بلکہ بہت سے روحانی مسائل بھی تھے جو صرف شیخ الوظائف کے اس بتائے وظیفے سے حل ہوگئے۔یہی نہیں میرے کمپیوٹر کا کچھ مسئلہ ہوا تو میں نے اس پر بھی سورۂ الم نشرح پڑھ کر پھونک ماری تو وہ بھی ٹھیک ہوگیا۔ گاڑی پر عمل کیا تو وہ بھی بالکل ٹھیک چلنے لگی‘ الغرض شیخ الوظائف کے بتائے وظائف سے وہ کچھ مل رہا ہے جس کی تلاش پتہ نہیں کب سے تھی یقیناً یہی وہ دنیا ہے جس کی تلاش تھی اب میں باقاعدگی سے شیخ الوظائف کے درس سنتا ہوں بتائے اعمال کرتا ہوں‘ مجھے کسی کالے جادو ٹونے کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ میرے ساتھ اللہ کی مدد اور شیخ الوظائف کی دعائیںہیں۔
بیماری سےزندگی اجیرن اور نوبت فاقوں تک
محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! الحمدللہ اس وقت میں بالکل مطمئن اور بالکل پرسکون ہوکر آپ کو خط لکھ رہا ہوں‘ بڑے کڑے امتحان میں پھنسا تھا مگر آپ کے روحانی علاج نے میرے دن پھیر دئیے ہیں۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ شادی کے تقریباً تین ماہ بعد بیماری نے ڈیرہ ڈال دیا‘ حالات نے میری زندگی کو اجیرن بنادیا اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘ اسی دوران میں نے اپنی طاقت کے مطابق علاج‘ دَم‘ پیروں‘ فقیروں‘ درباروں کے بہت چکر لگائے‘ لیکن میں ٹھیک نہ ہوسکا اور میں معذور ہوکر چارپائی کا ہوکر رہ گیا‘ اس دوران نوکری ختم ہوگئی اور میں گھر بیٹھ گیا اور میرا سب کچھ ختم ہوگیا‘ اسی دوران شیخ الوظائف سے روحانی علاج جاری ہوگیا‘آپ نے مجھے دو انمول خزانہ پڑھنے کیلئے دیا۔ کچھ دن بعد میرے سسرال کی طرف سے میری بیوی کو ایک عدد گائے ملی اورگائے سے ہم نے زندگی کی گاڑی کو کھینچنا شروع کیا‘ میری بیوی نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور گائے کا دودھ بیچ کر بچوں کا پیٹ پالنا شروع کردیا اسی دوران مزید برکت ہوئی اور ہمارے پاس تین عدد گائے ہوگئیں اور ہم نے سمجھا شاید ہمارے دن پھرگئے ہیں اور فکر و فاقے کی زندگی ختم ہوگئی ہے لیکن امتحان ابھی باقی تھا۔ ایک رات گائے کو سانپ نے ڈس لیا صبح ہم نے دیکھا گائے کی زبان باہر نکلی ہوئی ہےا ور وہ کھڑی ہے‘ مجھے پتہ تو چل گیا پھر میں نے ڈاکٹر کو بلایا اور اس نے آکر بتایا کہ گائے ختم ہوچکی ہےچونکہ ہمارے پاس ذریعہ معاش ہی یہی تھا‘ ان دنوں ہمارے ہاں سیلاب آیا ہوا تھا سانپوں نے ہماری زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی تھی‘ ہم بہت زیادہ ڈرے ہوئے تھے‘ حتیٰ کہ سانپوں کی وجہ سے نماز بھی نہ پڑھ سکتے تھے‘ ایک مرتبہ نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو سامنے سانپ نظر آیا میں نے گھر والوں کو بلایا اور اس کو مار دیا۔ شیخ الوظائف کا وظیفہ جاری تھا کہ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے مجھے اس جیسی گائے جو مَری تھی دے دی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ایسے دروازے کھولے کہ آہستہ پریشانی اوربیماری ختم ہونےلگی‘ گزشتہ ماہ رمضان میں مَیں نے بڑے سالوں بعد مکمل روزے رکھے اور ایک دعا کی کہ میں نماز کا پابند بن جاؤں اور اللہ پاک نے میری سن لی اور میں پانچ وقت کا نمازی بن گیا اور اب حال یہ ہے کہ میں اٹھتے بیٹھتے‘ اعمال‘ وظیفہ‘ تسبیح اور شیخ الوظائف کا دیا وظیفہ پڑھتا ہوں‘ خیرخواہی کا جذبہ ہے چونکہ اس قابل تو نہیں ہوں لیکن میں اپنے اللہ پاک سے منوالیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مانگتے اور یقین یہ سب آپ کے درس کی وجہ سے ہوا کیونکہ روزے تومیں بیماری سے پہلے بھی رکھتا تھا مگر اب جو یقین کی دولت اللہ تعالیٰ نے دی ہے کیونکہ معذور ہوں اورمیں دعا سے اپنے سارے کام کرا لیتا ہوں اور آخر میں حضرت شیخ الوظائف آپ کا کس طرح شکریہ ادا کروں کہ مجھے واپس زندگی میں لانے کا سبب آپ اور آپ کے درس بنے‘ آپ سے میری ملاقات ہوئی‘ یہ ایک الگ کہانی ہے‘ کیونکہ میں نے جو مانگا اب مجھے مل رہا ہے اور حکیم صاحب اب میرے بچے رزق حلال سے پل رہے ہیں میں خوش و مطمئن ہوں۔ (محمدظفر‘ سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 815 reviews.