محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے 2013 سے ماہنامہ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ مجھے بہت اچھا لگا‘ عبقری پڑھنے میں مجھے بہت مزہ آتا ہے‘ میں نے عبقری کی گزشتہ تمام جلدیں منگوا کر پڑھ لیں اور آپ کی تالیف کردہ کتب جن میں ’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘ جنات کا پیدائشی دوست حصہ اول، حصہ دوئم‘ کلونجی کے کرشمات‘ حکماء کا طبی نچوڑ‘ کالی دنیا کالا جادو‘وظائف اولیاء اور جدید سائنسی تحقیقات‘ عامل کامل بننے کے راز‘ باکمال عاملین کے بے مثال تجربات‘ شافی دوائیں شافی علاج‘ خاندانی بیاض‘ دو انمول خزانہ درج بالا کتب میرے مطالعہ میں ہیں اور الحمدللہ ان سے بھرپور فیض یاب ہورہا ہوں۔ مجھے حکمت اور روحانیت کا شوق ہے ۔ میرے دو شوق ایک ماہنامہ عبقری سے پورے ہورہے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے جسم سے گلاب کی خوشبو آتی ہے۔ یہ آج کی بات نہیں گزشتہ سات سال سے میرے جسم سے خوشبو آتی ہے اور اس کا راز یہ ہے کہ گزشتہ پندرہ سال سے میں روزانہ پہلا کلمہ تین ہزار مرتبہ اور پندرہ سال سے ہی درود شریف تین ہزار مرتبہ پڑھ رہا ہوں۔اس کے بعد گزشتہ سات سال ہوگئے ہیں میرے جسم سے خوشبو آرہی ہے۔اکثر مسائل میری زندگی میں بھی آتے ہیں مگر ایسے حل ہوتے ہیں کہ میں خود حیران رہ جاتا ہوں۔اس کےعلاوہ میرے گھر میں ایک الماری ہے جس میں مختلف کتب پڑی ہیں جس پر ہرکوئی دستک دیتارہتا ہے۔ جب میں الماری کھول دیتا ہوں دستک ختم ہوجاتی ہے۔ (محمدرئیس قادری‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں