محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اس میں موجود روحانی اور جسمانی ٹوٹکے بہت کمال کے ہوتے ہیں۔ عبقری رسالہ ہمارے پورے خاندان میں بہت مقبول ہے۔ عبقری کے ایک گزشتہ شمارہ میں ’’ہائی بلڈپریشر کیلئے عظیم روحانی نسخہ‘‘ پڑھا اور ہائی بلڈپریشر کے دیرینہ/ پرانے مریضوں بشمول میری خالہ جان جو کہ اسلام آباد میں ہائی سکول کی ہیڈمسٹریس اور میری والدہ محترمہ نے اپنی سہیلی کو بتایا۔ جو کہ بہت عرصہ سے اس موذی مرض میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹروں نے دوائی چھوڑنے کی صورت میں ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے دماغ کی شریان تک پھٹ جانے کا بھی کہہ رکھا تھا۔ اس عظیم نسخہ روحانی اور اللہ کی خاص رحمت سے اب وہ نارمل زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی دوائی بھی چھوٹ چکی ہے۔ ہم تو ہروقت ادارہ عبقری اور تسبیح خانہ کیلئے دعاگو رہتے ہیں۔ روحانی نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: صبح فجر کی نماز کے بعد روزانہ درود ابراہیمی تین مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ تین مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ‘ درود ابراہیمی تین مرتبہ پڑھ کر دل والی سائیڈ پر دم کریں انشاء اللہ بلڈپریشر نارمل رہے گا۔(شاہد شوکت ایڈووکیٹ‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں