Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جس نے جادو کیا اس پر پلٹتا خود دیکھیں

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

صبح جب میں اٹھا تو میں نے اپنی ساس کو کہا جس نے آپ پر جادو کیا تھا اور آپ کے منہ پر لقوہ ہوگیا تھا وہ جادو پلٹ گیا ہے اور دوسرے دن ایسا ہی ہوا جس نے جادو کروایا تھا اس کو لقوہ ہوگیا میری ساس بالکل ٹھیک ہوگئیں اور جادو پلٹ گیا۔

اور آخر کار جادو پلٹ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںروحانیت کا شوق رکھتا ہوں اور روحانیت میں آپ کا ایک ادنیٰ سا شاگرد ہوں۔ آپ کا درس بہت شوق سے سنتا ہوں‘آپ نےا یک مرتبہ اپنے درس میں ’’ب س م‘‘ کے نقش کا عمل بتایا تھا کہ اس عمل کے چالیس نقش لکھ کر نگل جانے ہیں۔ انتہائی لاجواب ہے۔ میں ہر روز تین نقش لکھتا تھا۔ ایک کزن کیلئے‘ ایک اپنے لیے اور ایک اپنی ساس کیلئے۔ میرے پاس ایک کتاب تھی اس میں کچھ عملیات تھے جو میری سمجھ میں بالکل بھی نہ آتے تھے میں نے لاکھ سمجھنے کی کوشش کی مگر نہ سمجھ سکا۔ جس دن میں نے پہلا نقش لکھا اور منہ میں رکھا‘ اچانک میری نظر اس کتاب پر پڑی‘ ورق گردانتے ہوئے وہی صفحہ میرے سامنے آگیا تو مجھے حیرت ہوئی کہ ساری باتیں جو اس میں لکھی تھیں مجھے سمجھ آنا شروع ہوگئیں‘ میرا ذہن کھل گیا‘ الحمدللہ۔ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد نقش لکھ کر چوستا پھر نگل جاتا۔ نقش نگل جانے کے بعد ایک رات خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور میرے پاس کچھ رنگوں کے موتی ہیں تو اس کو غور سے دیکھتا ہوں تو اس میں خانہ کعبہ نظر آتا ہے‘ پھر دوسرا موتی اٹھاتا ہوں تو اس میں سے روضہ رسول ﷺ نظر آتا ہے۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں۔ جب میرے نقش کے چالیس دن پورے ہوئے جوکہ میری ساس اور میرے کزن کے تھے‘ چالیس دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاؤں میں ہوں بہت زیادہ بارش ہورہی ہے لوگوں کے گھروں میں پانی جاچکا ہے میں اپنے کزن کے ساتھ باہر کھیتوں میں جاتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ سامنے جو کمرہ نظر آرہا ہے وہاں نہیں جانا وہاں کچھ ہے‘ میں کہتا ہوں کہ دیکھتا ہوں مجھے کون کچھ کہتا ہے؟ میں خواب میں ہی یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ اونچی آواز میں پڑھتے ہوئے وہاں جاتا ہوں تو وہاں کچھ نہیں ہوتا‘ پھر جو بارش کا بہت زیادہ پانی ایک نہر کی شکل میں ایک سوراخ میں جانا شروع ہوجاتا ہے‘ میرا کزن اس میں گم ہوجاتا ہے‘ میں کہتا ہوں کہ اس سوراخ میں اتنا پانی کیسے چلا گیا جب میں دیکھتا ہوں تو وہاں لوہے کے بڑے بڑے راڈز اور تیز آرے جیسے گراریوں میں ایک بدصورت سا کالا شخص مرا پڑا ہوتا ہے۔ صبح جب میں اٹھا تو میں نے اپنی ساس کو کہا جس نے آپ پر جادو کیا تھا اور آپ کا منہ پر لقوہ ہوگیا تھا وہ جادو پلٹ گیا ہے اور دوسرے دن ایسا ہی ہوا جس نے جادو کروایا تھا اس کو لقوہ ہوگیا میری ساس بالکل ٹھیک ہوگئیں اور جادو پلٹ گیا۔نقش لکھنے کا طریقہ درج ہے:۔ ایک چھوٹا سا صفحہ کا ٹکڑا لیں اس پر تین لائنیں بنائیں اور ہر لائن میں دائیں سے بائیں 19 مرتبہ ’’ب ‘‘لکھیں۔ اس کے بعددوسری لائن میں 19 مرتبہ ’’س ‘‘لکھیں۔ اس کے بعد تیسری لائن میں19 مرتبہ ’’م‘‘ لکھیں۔جب یہ تین لائنیں مکمل ہوجائیں تو ان تینوں لائنوں کے اوپر بڑا سا صرف ایک مرتبہ لفظ اللہ لکھ دیں۔ (س۔ز)
پانچ لیموں گھر میں لٹکائیں اور شریر جنات ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کے درجات بلندی فرمائے اور آپ کے روحانی مشن کو تاقیامت جاری و ساری رکھے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ جیسی روحانی ہستی کا سایہ ہم سب پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔ جب سے ماہنامہ عبقری سے تعلق قائم ہوا ہے تب سے دل میں یہ خواہش تھی کہ حضرت حکیم صاحب سے اپنی خواہش ظاہر کروں‘ عبقری سے رشتہ جڑنے سے پہلے میں دوسرے میگزینز اور ڈائجسٹ کا عادی تھا‘ مگر ان رسائل اور ڈائجسٹوں سے مجھے کچھ حاصل نہ ہوسکا۔ مگر جیسے ہی ماہنامہ عبقری ملا اور اس نے ایسا غلبہ کیا کہ سب کو خیرباد کہنا پڑا اور اس ماہنامہ نے مجھے اتنا کچھ دیا کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اب تو مجھے صاحب عبقری کے ساتھ بھی بہت زیادہ محبت ہوگئی ہے۔ میں سارا دن کانوں میں ہینڈفری لگا کرموبائل کے ذریعے آپ کے درس سنتا رہتا ہوں جس سے مجھے بہت زیادہ روحانی تسکین ہوتی ہے۔ ہروقت کچھ نہ کچھ پڑھ آپ کو‘ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ علامہ لاہوتی صاحب‘ صحابی بابا اور تمام صالحین جنات اور موتی مسجد کے شاہی 
جنات کو ہدایہ کرتا رہتا ہوں۔ اب عبقری قارئین کیلئے ایک تحفہ لایا ہوں جو کہ میرا کئی مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ میں نے جس جس کو بھی بتایا الحمدللہ اس کا گھر شریر جنات کے شر سے محفوظ ہوگیا۔ عمل یہ ہے:۔ گھر کو تمام شیاطین‘ جنات سے محفوظ رکھنے کیلئے پانچ عدد لیموں جو کہ خوب پیلے اور بےداغ اوررسیلے ہوں لے کر باوضو اس پر آیۃ الکرسی 41 مرتبہ‘ سورۂ کافرون 41 مرتبہ‘ سورۂ اخلاص 41 مرتبہ‘ سورۂ فلق 41 مرتبہ اور سورۂ ناس 41 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور لیموں پر عمدہ خوشبو لگا کر چاروں لیموں گھر کے چاروں کونوں میں نیلے دھاگے سے لٹکادیں اور پانچواں لیموں صدر دروازے کے عین اوپر نیلے دھاگے کی مدد سے لٹکادیں۔ عمل سے پہلے یعنی لیموں دم کرنے اور لٹکانے سے پہلے گھر میں تین دن تک صبح و شام سات مرتبہ اذان اورو سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھیں‘ پھر چوتھے دن لیموں والا عمل کریں۔ انشاء اللہ گھرتمام شریرشیاطین جنات و مخلوقات سے پاک ہوجائےگا اور آئندہ یہ شریر چیزیں کبھی بھی آپ کے گھر داخل نہ ہوسکیں گی۔ گھر میں نماز و عبادات کا ماحول بنائیں۔ تلاوت کلام پاک کی کثرت‘ ہی آپ کو دائمی تحفظ عطا کرسکے گا۔(محمدنوید علی وارثی‘حیدرآباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 569 reviews.