کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
جانوروں کے ضدی زخم ہمیشہ کیلئے ختم
اگر کسی جانور کو زخم لگ جائے تو اس زخم میں مکھیاں بیٹھنے کی وجہ سے کیڑے پر جاتے ہیں (خاص طور پر برسات کے موسم میں) ایسے زخم کو انگریزی میں مگیٹ وونڈ کہا جاتا ہے۔ اگر ایسے زخم کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ کیڑے جانور کا گوشت کھاکھاکر اندر چلے جاتے ہیں اور جانور کو شدید تکلیف دیتے ہیں‘ ان کے علاج کیلئے تارپین کا تیل کسی بھی پنسار سٹور سے لے کر اس میں کپڑے کی صاف پٹی تَر کرکے زخم کے اوپر رکھ دیں اوپر سے باندھ دیں‘ 24 گھنٹے بعد پٹی کھول دیں تمام کیڑے مر جائیں گے۔ پھر عام زخم کی دوائی لگانے سے زخم بھر جائے گا‘ زخم کو کھلا نہ چھوڑا جائے بلکہ اوپر کپڑا باندھ دیا جائے تاکہ دوبارہ مکھیاں نہ بیٹھ سکیں۔ (ڈاکٹر محمد بخش‘ میرپور خاص سندھ)
اللہ الصمد اور عشر کا کمال
محترم حضرت صاحب میرے ابو ہر سال باغ لیتے ہیں آم کے بھی اور مالٹوں کے بھی۔ اب کی بار میرے ابو نے جو مالٹوں کا باغ لیا‘ اس باغ میں صرف تین بیگھوں میں میرے ابو نے گندم اگائی‘ جب میرے ابو گندم کا بیچ گھر لے کر آئے تو میں نے اپنے ابو سے کہاکہ ابو جب آپ گندم کا بیچ زمین پر ڈالو تو (اللہ الصمد) ضرور پڑھتے رہنا۔ میرے ابو نے جب دانہ بیچ ڈالا تو وظیفہ کے ساتھ سب سے پہلے عشر کی نیت کی اور فصلوں کو کیڑے سے بچانے کیلئے سورۃ ھمزۃ اور تین
ات بار اول و آخر تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر ہر طرف تاحد نگاہ اور سپرے پر پھونک مار کر چھڑکائو کریں۔ ہم نے صرف گھر کیلئے بوئی تھی جس مالک کا وہ حقیقی باغ ہے وہ مالک تھا کہ میری ٹوٹل زمین پر 15 من گندم سے اوپر نہیں ہوتی لیکن میرے ابو نے جب گندم کٹوائی تو اللہ کے فضل سے 35 من سے بھی زیادہ ہوئی کیونکہ وہ زمین باغ والی ہے جگہ جگہ پر بوٹیاں ہیں کینو کی اس کے باوجود اتنی زیادہ گندم ہوئی‘ باغ کا مالک حیران تھا کہ میری تو آج تک 15 من سے زیادہ کبھی بھی نہیں ہوئی اور ان شاء اللہ باغ نے پھل بھی اتنا اٹھایا ہے کہ وہ حیران ہے اور کئی بیگھا تو ابو نے غریب کو بونے کیلئے فری میں دے دیا تھا جس سے وہ بھی بہت خوش عشر اور ’’اللہ الصمد‘‘ کا عمل کسان کے علاوہ ہر چیز کیلئے حیران کن تجربہ ہے اور پرندوں کو اور جانوروں کو بھی کھلاتا رہے‘ وہ بھی ان شاء اللہ دعا سے آپ کا غلہ بڑھادیں گے۔ فصل چوری کبھی نہ ہوگی: میرے رشتے میں نانا لگتے ہیں وہ جب گندم نکلواتے ہیں تو گندم کی ڈھیریوں کو اٹھاتے نہیں بلکہ اپنی زمین پر ہی پڑی رہنے دیتے ہیں سب لوگ اپنی اپنی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ میرے نانا بتارہے تھے کہ میرا ہمیشہ کا تجربہ ہے کہ میں اپنی فصل کبھی بھی چوری کے ڈر سے نہیں اٹھاتا بلکہ اپنی فصل پر آیت الکرسی پڑھ کر دم کردیتا ہوں میری گندم کی طرف کوئی بھی نہیں آتا اور آ بھی جائے تو اٹھا نہیں پاتا۔ میں ہر سال یہی عمل کرتا ہوں‘ اپنے گھر پر بھی آیت الکرسی کا حصار کرتا ہوں کبھی بھی میرے گھر میں چور نہیں آئے۔ ایک بار آئے تو وہ بھی باہر کا چرایا ہوا سونا بھی میرے گھر پر ہی چھوڑ گئے تھے اسی وجہ سے میرا ہمیشہ کا یقین ہوگیا کہ آیت الکرسی سے بڑھ کر کسی چیز کی طاقت نہیں۔ بیشک! (رانا عادل ‘ کبیر والا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں