Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نشہ، چوری،جھوٹ چھڑوانے کاآسان طریقہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات بات پر گالیاں دیتے ہیں اور فحش گوئی کرتے ہیں‘ ایسے لوگوں کا علاج یہ ہے کہ اس اسم کو 99 بار پڑھیں اور 99 مرتبہ کورے پیالے میں لکھیں اور پھر اس میں پانی ڈال کر فحش گو کو پلائیں۔

اسم الٰہی حمید‘ حمد سے مشتق ہے کیونکہ حمد کے لائق صرف وہی ذات ہے اس لئے اسے حمید کہا جاتا ہے‘ اس کے علاوہ ایسا نہیں جو تعریف کا مستحق ہو کیونکہ وہ ہر کمال اور خوبی سے متصف ہے اس لئے ا نسانوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء میں مصروف رہیں‘ اس کی نعمتوں کا شکر کریں‘ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 61 ہیں۔  اسے پڑھنے والا صاحب عظمت بنتا ہے اور اس میں اخلاق حمیدہ کے اوصاف پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس کے خواص حسب ذیل ہیں:بری عادات چھڑانے کا عمل:یہ عمل بری عادات مثلاً شراب‘ نشہ‘ جوا‘ چوری ‘ جھوٹ وغیرہ چھڑانے کیلئے بہت موثر ہے۔ ایسے لوگوں کو جن سے برائی ختم کرنی ہو ان کو اسم

وزانہ 6100 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اور 41 دن تک یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ وہ برائی کو چھوڑدیں گے۔ ایسے ہی شریر‘ بدچلن اور نافرمان اولاد کو راہ ہدایت پر لانے کیلئے انہیں بھی دم شدہ پانی پلائیں ‘ وہ درست ہوجائیں گے۔
اخلاق حمیدہ کا پیدا ہونا: اسم

اخلاق حمیدہ پیدا کرنے میں بہت قوی اور مؤثر ہے۔ اسے کثرت سے پڑھنے سے زبان پر سچائی‘ اعمال میں اخلاص‘ کاموں میں نیک نیتی‘ عبادت میں خشوع و خضوع‘ دل میں نرمی اور کردار میں عظمت پیدا ہوتی ہے اس کی زبان ہمیشہ گالی گلوچ سے پاک صاف رہے گی۔ لوگ اس کے اخلاق سے گرویدہ ہوں گے جہاں اس کا ذکر ہوگا اچھے الفاظ سے ہوگا۔ جو شخص صبح کی نماز کے بعد روزانہ ایک سو مرتبہ

پڑھے گا اس سے بہت اچھے اخلاق سے پیش آئیںگے۔ اگر دشمن بھی اس کے سامنے آئے تو نیچی نگاہ کرکے چلا جائے گا اور کبھی برائی سے پیش نہ آئے گا۔  تسخیر خلق اور محبت :

کے ذکر سے حب الٰہی پیدا ہوتی ہے اور حضور ﷺ سے بے پناہ محبت کا جذبہ دل میں جنم لیتا ہے۔ جس شخص کا نام محمود ہو‘ اس کیلئے اس اسم کا ورد بہت اچھا ہے‘ وہ لوگوں کی محبت کامرکز بن جائے گا۔ بعض عاملین کا کہنا ہے کہ

ُ کو کثرت سے پڑھنے سے تسخیر خلق بھی ہوتی ہے اس لئے جو شخص تسخیر کا قائل ہو وہ اسے روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ پڑھے اور دو سال تک پڑھتا رہے ان شاء اللہ حسب منشاء تسخیر حاصل ہوگی۔  گالی اور فحش گوئی کا علاج: بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات بات پر گالیاں دیتے ہیں اور فحش گوئی کرتے ہیں‘ ایسے لوگوں کا علاج یہ ہے کہ اسم

و 99 بار پڑھیں اور 99 مرتبہ کورے پیالے میں لکھیں اور پھر اس میں پانی ڈال کر فحش گو کو پلائیں۔ انشاء اللہ وہ گالی دینا چھوڑ دے گا اور بدکلامی سے نجات پائے گا۔   بزرگ بننے کا وظیفہ : جو شخص مندرجہ ذیل وظیفہ کثرت سے پڑھنے کا معمول بنالے اس میں بزرگی کے اوصاف بہت جلد پیدا ہوں گے اس کا دل یاد الٰہی اور عبادت الٰہی میں مگن رہے گا۔ اس کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے‘ اس کا ظاہر اور باطن ایک ہوجائے گا سب لوگ اس کا بے حد احترام کرنے لگیں گے اگر کوئی اسے اذیت پہنچانے کی کوشش کرے گا تو منہ کی کھائے گا۔  اللہ سے دوستی کا وظیفہ : جو شخص

اکیس ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور سات سال تک پڑھائی جاری رکھے اللہ تعالیٰ اسے اپنے اس اسم کے ذکر کی بدولت دوست بنالے گا اور اگر کوئی سالک فنا کی منازل عبور کرنے کے بعد اس اسم کو دن رات پڑھنے لگے تو اس کی ولایت ظاہر ہوجائے گی اور اس کے پاس آنے والے بے پناہ فیوض و برکات حاصل کریں گے۔ دولت مند بننے کا وظیفہ: جو شخص تین سال تک روزانہ تین ہزار مرتبہ

ڑھتا رہے انشاء اللہ وہ دولت مند بن جائےگا اور اور اللہ تعالیٰ اسے دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے گا۔ ہر ملنے والا اس سے عزت سے پیش آئےگا۔یاحمید کا جامع وظیفہ : یہ وظیفہ

ا مفصل اور جامع وظیفہ ہے اور یہ حصول عزت اور سرداری کیلئے بہت مجرب ہے لہٰذا جو شخص اس وظیفہ کو 5000 مرتبہ روزانہ 40 دن تک پڑھے گا اس اسم کے تمام فوائد حاصل ہوں گے۔ وظیفہ یہ ہے:

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 556 reviews.