محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں عبقری رسالہ ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود روحانی محفل اور مراقبہ دی گئی ترتیب سے ضرور کرتی ہوں۔ ایک مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ کررہی تھی کہ اسی دوران مجھے اونگھ آگئی اور میں نے مراقبہ میں دیکھا کہ میں اپنے بیٹے کو کھجوروں کے باغات دکھارہی ہوں کہ یہ کھجوریں خود نبی پاک ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے لگائی ہیں۔ تبھی آگے دیکھا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تشریف فرما ہیں او رنبی پاک ﷺ اور حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ تشریف فرما ہیں۔ مجھے حضور نبی کریم ﷺ اپنے پاس بلاکر سر پر ہاتھ رکھ کر فرماتے ہیں کوئی پریشانی؟ میں انکار میں سر ہلاتی ہوں بوجہ رونے کے بول نہیں سکتی۔ پھر آپ ﷺفرماتے ہیں کہ حاضری وہ ہے جو مدینے لکھی گئی ہے تیاری کرو۔ میں خوشی سے پھولے نہ سمائی، میری آنکھ کھل گئی۔ ٹائم دیکھا 3بجے تھے اور پوری دنیا کی خوشبو میرے کمرے میں تھی میں گہرے گہرے سانس لے کر اپنے اندر ساری خوشبو انڈیلی پھر تہجد پڑھی اور صبح اٹھ کر اپنی چوڑیاں بیچ کر پیسے جمع کروادئیے اور پھر عمرہ پر چلی گئی۔ (م۔ض، گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں