Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

 میری مرحومہ دادی کا آزمودہ ٹوٹکہ
(طیبہ نزاکت‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کارسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اپنے جاننے والی خواتین کو بھی پڑھنے کیلئے دیتی ہوں‘ آپ جس طرح دُکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور وہ بھی بے لوث اور بخل گری کے بُت کو پاش پاش کرکے جہاد کررہے ہیں۔ اس کو چند لفظوں میں احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں اور اس کا اجر کوئی انسان نہیں بلکہ رب کریم کی ذات بابرکت ہی آپ کو دے سکتی ہے اور دے رہی ہے۔آپ کےرسالہ نے مجھے مجبور کردیا کہ میں بھی قلم اٹھاؤں اور پہلی بار کسی رسالے کیلئے اپنے ذاتی تجربات پر مشتمل مجرب ٹوٹکے اور وظائف بھیجوں تاکہ اور لوگ بھی اس سے مستفید ہوں اور بدلہ میں صرف خصوصی درخواست ہے کہ آپ اور وہ لوگ جومستفید ہوں وہ میرے لیے خصوصی دعا کریں۔

نکسیر کا نسل در نسل آزمایا نسخہ:نکسیر ایسی تکلیف ہے جس کے لیے بہت سے لوگوں نے بہت سے ٹوٹکے بتائے لیکن اس موذی تکلیف سے مکمل چھٹکارا نہیں ملتا۔ میں آپ کو نسل در نسل آزمایا ہوا‘ آزمودہ‘ مجرب اور نہایت ہی آسان علاج بتارہی ہوں جس سے نکسیر سے زندگی بھر کیلئے جان چھوٹ جائے گی۔ علاج: خشک کھوپڑے کی گری لیں‘ اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا(حسب ضرورت) لیکر دھو کر مٹی کے برتن میں رات کے وقت بھگودیں۔ صبح نہار منہ وہ ٹکڑا مریض کو کھلادیں اور مٹی کے برتن کا پانی پلادیں۔ ایک ہفتہ تک لگاتار یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ زندگی بھر نکسیر کی تکلیف دوبارہ نہیں ہوگی۔ اس ٹوٹکے پر عمل کریں اور دعا ضرور دیں۔

موہکوں کیلئے میری دادی مر حومہ کا ٹوٹکہ:مسے اور موہکے ختم کرنے کیلئے میری دادی مرحومہ نے ایک ٹوٹکہ بتایا تھا جو میری والدہ کے ذریعے مجھ تک پہنچا۔ نہایت آسان‘ مجرب اور آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔ کسی پان فروش سے پان کے ڈنٹھل اور تھوڑا سا (پان پر لگانے والا) چونا لے لیں۔ ڈنٹھل کو چونے کے ساتھ اتنا مسلیں کہ ڈنٹھل سے پانی نکلنے لگے۔ اب اس چونا لگے ڈنٹھل کو مسے یاموہکے پر لگادیں۔ چند گھنٹوں یا رات بھر لگادینے کے بعد اس کو اتار کر دھولیں۔ تھوڑا عرصہ اس پر عمل کریں۔ مسے اور موہکے آہستہ آہستہ خشک ہوکر جَھڑ جائیں گے اور کوئی نشان بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نوٹ: پان اور چونے پر مشتمل یہ ڈنٹھل جلد پر آسانی سے ٹھہرتا نہیں ہے۔ اس کیلئے اس پر سنی پلاسٹک لگالیں یا پھر کپڑے سے باندھ لیں۔

رزق میں برکت کیلئے:جب بھی کھانا کھائیں پُوری بسم اللہ شریف پڑھیں اور ساتھ ہی کھانے پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللہِ ضرور پڑھیں۔ کھانے میں بہت برکت ہوگی۔ کھانا ختم کرنے کے بعد الحمدللہ پڑھنے کے بعد اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَذِدْنَا مِنْہُ ایک بار پڑھ لیں۔ انشاء اللہ وہ چیز دوبارہ کھانا پھر نصیب ہوگی۔ چاہے غیبی ذرائع سے ہو۔ مندرجہ بالا دعا دودھ پینے وقت خصوصی طور پر پڑھیں۔

گھریلو سکون کا راز
(اسماء مسعود‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے یہ رسالہ 2012ء میں پڑھا اور یہ اتفاقاً مجھے ایک فائل کور میں ملا۔ ایک لڑکی بس میں میرے ساتھ سوار ہوئی اور جلدی میں بھول گئی۔ وہ لڑکی اتفاق سے میری یونیورسٹی کی تھی‘ اس کی میں بے حد شکرگزار ہوں کہ اس کی بدولت مجھے عبقری ملا۔ یہ غالباً مارچ 2012ء کا ایڈیشن تھا۔ میں نے پڑھا اور اپنی امی کو بھی پڑھایا۔ اس میں موجود بہت سے عمل آزمانے پر فائدہ ہوا۔ اس کے بعد اب میں اور میرے سب گھر والے اس کے مستقل قاری ہیں۔ میں آج بھی عبقری کی بے حدشکرگزار ہوں کیونکہ اس کی وجہ سے میری زندگی میں موجود مسائل بہت کم ہوگئے ہیں۔ عبقری میں موجود وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾کے وظیفہ جوکہ ہر وقت کھلا پڑھنا ہے‘ کی وجہ سے مجھے ملازمت ملی اور درج ذیل آیت کی برکت کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑا ختم ہوگیا۔ وہ آیت یہ ہے:۔  فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾ہمسایوں کے گھر میں بہت لڑائیاں رہتی تھیں خود بھی پڑھا جب وہ لڑتے تھے اور ان کو بھی دیا۔ اب ان کا گھر بھی امن کا گہوارہ بن گیا ہے۔ چہرے کے دانوں کیلئے گھیکوار کا ٹکڑا کھایا بھی اور چہرے پر بھی لگایا اس کی وجہ سے اب میرا چہرہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ حکیم صاحب! آپ نے اس رسالہ کے ذریعے بہت سی دکھی انسانیت کی مدد کی ہے اور دعا ہے کہ یہ سلسلہ تاحیات جاری رہے۔ میرا خط لکھنے کا ایک مقصد آپ کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

سرد رد کیلئے دم
(طاہرہ ظفر)
دم کے دوران کنپٹیوں سے ماتھے کے درمیان تک دبانا ہے۔ اول و آخر درود پاک تین تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی ایک بار پڑھ کر پھونک ماریں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لْحَمْدُلِلہ یعنی بسم اللہ کو الحمد کے ساتھ ملا کرسات بار پوری سورۂ فاتحہ پڑھنی ہے۔ پھر آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور تین بار یَاشَافِیُ کہہ کر پھونک ماریں۔ اسی دوران مسلسل ہاتھ سے کنپٹیوں سے لیکر ماتھے کے درمیان یعنی آنکھوںکے درمیان تک دباتے رہنا ہے۔ جیسا کہ عموماً سردرد میں دباتے ہیں۔

کمر درد کا علاج
(محمد شعیب)
ایک گدا بنوائیے جو تین فٹ چوڑا اور چار فٹ لمبا ہو اور اس میں بجائے روئی بھروانے کے چند سیر ثابت گندم بھروائیں اور یہ گدا سونے کیلئے استعمال کریں۔ تھوڑے ہی عرصہ میں کمر کا درد ختم ہوجائے گا۔
ہونٹوں کے پھٹنے کا علاج: تربوز کے کچے بیج لیں اور اسے مناسب مقدار میں ملا کر پیس لیں‘ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھودیں‘ بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ

بال گرنا ہمیشہ کیلئے بند
(مستغیث الرحمان رحمانی‘ بھکر)
قارئین!بالوں کے مسائل آج کل تقریباً ہر کسی کو ہیں اور یہ مسئلہ کیمیکل ملے شیمپو کے استعمال کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے‘ اس لیے آپ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: آملہ‘ بہیڑے‘ ریٹھے‘ سیکاکائی برابر مقدار میں لے کر پیس لیں اور پھر مذکورہ اشیاء کو رات کے وقت پانی میں بھگو لیں‘ رات کو سونے سے پہلے سر کے بالوں میں سرسوں کے تیل کا مساج کریں (تیل کو سر پر رگڑنا نہیں کیونکہ رگڑنے کی وجہ سے بال گرتے ہیں) پھر صبح کے وقت جس برتن میں آپ نے ان اشیاء کو بھگویا تھا ان میں ملتانی مٹی(تختی والی) اور دہی حسب ضرورت شامل کرلیں اور ان تمام اشیاء کو مکس کرکے ان سے سر دھولیجئے۔ جتنی زیادہ دیر تک یہ اشیاء آپ اپنے سر پر لگا کر رکھیں گی اتنے ہی زیادہ اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
یاد رہے کہ اگر آپ مٹی کے استعمال کو پسند نہیں کرتی تو پھر مٹی کو شامل نہ کریں تو پھر بھی یہ نسخہ آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا لیکن یاد رہے کہ مٹی کے استعمال سے خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ آپ اس نسخہ کے استعمال کرنے سے چند دن کے اندر فرق محسوس کریں گی۔ بالوں پر شیمپو ہرگز نہ لگائیں جب بھی بالوں کو دھوئیں تو درجہ بالا نسخہ کے مطابق دھوئیں۔ انشاء اللہ آپ کے بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ یہ نسخہ آزمودہ ہے جس کسی کو بھی اس نسخہ سے فائدہ پہنچے وہ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھے۔
کمزور حضرات! اب پریشان ہونا چھوڑ دیں!
(ش،ن، احمدپور شرقیہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی امان میں رکھے‘ دنیا و آخرت کی ہر بھلائی سے نوازے۔ محترم حکیم صاحب! میرے ساتھ ایک بہت ہی گھمبیر مسئلہ تھا‘ جس کے علاج کیلئے میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خرچ کرچکا تھا مگر ہرطرف سے ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑا۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں حقوق زوجیت صحیح طریقے سے ادا نہیں کرسکتا تھا‘ سرعت انزال کا مریض تھا۔ مگر۔۔۔!!! آپ نے درس میں ایک مرتبہ ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ بتایا کہ ناپاکی سے بچنے کیلئے ناف پر ’’عمر‘‘ لکھیں اور یہ عمل عبقری میں بھی کئی دفعہ چھپ چکا تھا۔ جب میں نے یہ عمل شروع کیا اور حقوق زوجیت ادا کرنے سے پہلے ناف پر عمر لکھا تو میں حیران ہی رہ گیا کہ میرا تو سرعت انزال بالکل ختم ہی ہوگیا ہے اور وقت ناقابل یقین حد تک طویل ہوگیا۔ اب جب بھی میں عمر لکھتا ہوں تو وقت طویل ہوجاتا ہے اور جس دن نہ لکھوں تو وہی پہلے والی حالت ہوجاتی ہے۔

ہائی بلڈپریشر کا خاتمہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہائی بلڈپریشر کے خاتمہ کا ہے وہ میں آپ کو بھیج رہا ہوں کیونکہ آپ بے لوث ہوکر مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں۔ قارئین! یہ ٹوٹکہ آزمائیں لوگوں کو بتائیں اور مخلوق خدا کی دعائیں لیں۔ھوالشافی: دیسی تھوم جس کے اوپر جامنی رنگ کا پردہ ہوتا ہے لے کر اور کچا آم  لے کر اس کی چٹنی بنائیں۔ صرف آٹھ دن صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں انشاء اللہ آٹھ دن کے اندر مرض نیست و نابود ہوجائے گا۔ اگر آم کا موسم نہ ہو تو پنسار سے آم کی چٹنی مل جاتی ہے اس میں تھوم کا پردہ شامل کرکے کھائیں۔

پولیو سے سوفیصد نجات کا نسخہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس عرصہ دراز سے دو نسخے محفوظ ہیں۔ ایران میں شہنشاہ ایران کے دور حکومت میں میں بسلسلہ ملازمت عرصہ پانچ چھ وہاںسال رہا‘ وہاں میرے ساتھ جس دفتر میں‘ میں کام کرتا تھا‘ دہلی (انڈیا) سے ایک نوجوان لڑکا جو کہ دہلی کے کسی نامی گرامی حکیم صاحب کا فرزند تھا‘ میرے ساتھ تھا اور ہم دونوں روم میٹ بھی تھے‘ ایک ہی کمرہ میں رہائش پذیر تھے‘ اکٹھے ایک ہی دفتر میں کام کرتے‘ کھانا پینا‘ گپ شپ‘ سیرو تفریح اکٹھے ہی کرتے‘ بڑا ہی پیارو محبت سے وقت گزرا۔ میں نے انہیں ازراہ مذاق کہہ دیا کہ حکیم صاحب اتنا عرصہ ہوا‘ اکٹھا ہوا‘ گزرا کوئی نایاب سا نسخہ آپ کو یاد ہو تو مجھے بھی بتادیں۔ ہنس پڑے اور کہا لیجئے نوٹ کیجئے۔نسخہ حاضر ہے! کہنے لگے کہ پولیو کا مرض پاکستان اور ہندوستان میں زیادہ ہے۔ میرے اباجان! یہ نسخہ بنا کر دیا کرتے تھے جو کہ ایک سو پچاس فیصد کامیاب ہے۔ اشیاء یہ ہیں۔ تھوہر سخت کانٹے دار پودہ ہے جو کہ اکثر گھروں میں بھی لگا دیکھا گیا ہے۔ تقریباً ایک کلو اس کی ٹہنی کاٹ کر اوپر سے کانٹے چھیل کر الگ کردیں۔ اسے کاٹتے وقت دودھ سا نکلتا ہے‘ اس کے جس طرح آلوؤں کے چپس بناتے ہیں‘ چپس بنالیں‘ آدھ کلو سرسوں کا خالص تیل یا تین پاؤ میں یہ چپس تل لیں جب یہ بالکل سوختہ ہوجائیں یا جل جائیں تو چھان کر تیل محفوظ کرلیں‘ کسی کانچ کی بڑی بوتل میں رکھ دیں۔ پولیو زدہ مریض کے متاثرہ حصوں پر مالش کریں‘ سردی اور ہوا سے بچانے کیلئے متاثرہ حصہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔ بفضل تعالیٰ شفاء نصیب ہوگی۔ عمل جاری رکھیں‘ مسلسل کچھ عرصہ۔

مرگی کا علاج: آک کا پودہ جو کہ بارانی کھیتوں کے کناروں پر ہوتا ہے‘ چار پانچ فٹ کی اس کی ٹہنیاں ہوتی ہیں اور اس کے پتے بوہڑ کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس پر ایک ٹڈہ ہوتا ہے جو کہ مکڑی کے برابر کا ہوتا ہے‘ سبز رنگ کا اس کو بغیر زخمی کیے پکڑلیں اور کسی شیشی میں بند کردیں‘ جب وہ مرجائے تو دھوپ میں خشک کرلیں اور اس کی نسوار سی بنالیں جب مریض کو دورہ پڑے تو اس کی نسوار کی چٹکی نتھنوں میں سنگھائیں جس طرح اکثر لوگ نتھنوں میں نسوار سونگھتے ہیں۔ مریض جلد ہوش میں آجائے گا‘ چند بار کے عمل سے مرض بالکل ختم ہوجاتا ہے۔

آنکھوں کے ہرمرض کا علاج بذریعہ درودشریف
(رابعہ قمر‘ لاہور)
 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَآ ئِھَا نُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا نُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمااس درودشریف کے پڑھنے سے آنکھیں روشن رہتی ہیں اور آنکھوں کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جب بھی سرمہ ڈالیں اس درود شریف کو پڑھ کر دم کرکے آنکھوں میں ڈالیں۔منہ کی بدبوختم: منہ سے بدبو آتی ہو تو پھٹکڑ ی پیس کر اس میں برابر وزن نمک ملا کر انگلی کی مدد سے مسوڑھوں اور دانتوں پرروزانہ لگائیں‘ چند ہفتوں میں منہ کی بدبو ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی اور دانت موتیوں کی طرح چمک اٹھیں گے اور مضبوط ہوجائینگے۔

رزق کی تنگی ختم: جس کے گھر رزق کی تنگی ہو جب گھر میں داخل ہو پہلے مکمل سلام کہے‘ پھر درود شریف پڑھے اور پھر سورۂ اخلاص پڑھے‘ انشاء اللہ تنگی ختم ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 103 reviews.