جب سے میں نے یَاقَھَّارُ کھلا پڑھنا شروع کیا ہے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ پہلے دماغ ہر پر ہروقت بوجھ سا رہتا تھا مگر اب الحمدللہ جسم بالکل ہلکا پھلکا سا ہوگیا ہے۔ الحمدللہ!اب سب گھر میں سب میری عزت کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
جنہیں علامہ لاہوتی سے فیض ملا
یاقہار پڑھا اور کالا جادو اُلٹا پڑگیا
(ش،غ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک خواب دیکھا کیا دیکھتی ہوں کہ ایک آدمی میرے ساتھ لیٹا ہوا ہے میں نے خواب میں اس سے دور ہونے کی کوشش کی جیسے ہی میں اس سے دور ہوئی تو میرے سارے جسم پر آگ لگ جاتی ہے۔ میں خواب سے بیدار ہوئی تو میرا سارا جسم اتنا گرم کہ یوں محسوس ہورہا تھا جیسے حقیقت میں آگ لگی ہوئی ہو تو میرے سارے جسم پر آگ لگ جاتی ہے۔ میں خواب سے بیدار ہوئی تو میرا سارا جسم اتنا گرم کہ یوں محسوس ہوتی تو سر تک پہنچ جاتی۔ میں بہت س اپنے طبی علاج بھی کروائے لیکن طبیعت کی خرابی روز بہ روز پڑتی جاتی تھی اس سے پہلے میں نے یاقہار کا سبق پانی میں تین چار مرتبہ پڑھا تھا۔ میری چھوٹی بیٹی کہنے لگی امی ہمارے سبق پڑھنے میں کوئی نہ کوئی ضرور فرق ہے۔ اسی بیٹی نے خواب دیکھا کہ میرے سارے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔
اس نے یاقہار پڑھ کر میری طرف پھونکنا شروع کیا تو آگ بج گئی اس نے دیکھا یہ آگ جنات نے لگائی تھی اس نے خواب میں ہی جنات سے پوچھا کہ تم نے یہ آگ کیوں لگائی ہے آگے سے وہ کہتے کہ ہم تو انہیں ختم کرنے آئے ہیں تو صبح ہوئی تو میری چھوٹی بیٹی نے بڑی بیٹی کو خواب سنائی۔ میری بڑی بیٹی نے فوراً ایک مرغا زندہ منگوایا اور آئے میں اسے ذبح کیا اور اس کی ہڈی اور گوشت کا کیمہ بنایا اور اسی آٹا میں مکس کردیا اور اسی کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائی اور ان گولیوں کو دریا میں پھینک دیا۔ اس طرح میری بڑی بیٹی نے میرا صدقہ دیا اور اسی دن ہم سب گھر والوں نے یاقہار ایک لاکھ مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ پھر ہم نے کئی دن تک یاقہار پڑھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ جس آدمی کو میں نے اپنے ساتھ لیٹے ہوئے خواب میں دیکھا تھا اس کے ساتھ ہی کیفیت جو آٹھ ماہ تک میرے ساتھ ہوتا تھا جس طرح میں نے آٹھ ماں اذیت کاٹی اس کے ساتھ اب وہی کچھ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
جن نے یاقہار پڑھنے پر طلاق دیدی
(ف،س۔م)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو لمبی زندگی دے اور تسبیح خانہ کی رونقیں بحال رہیں‘ اس کا پیغام نہ صرف پوری دنیا میں پھیلے بلکہ اس کے پیغام پر عمل کرنے والے بھی بہت ہوں۔ محترم حکیم صاحب! ہماری آپ سے ملاقات تو نہیں ہوئی مگر اشتیاق بہت ہے کہ آپ کے منہ سے جو وظیفہ خاص ہمارے لیے نکلے وہ کریں۔ مگر پھر سوچتے ہیں کہ اگر درس سن کر اور عبقری پڑھ کر ہمارے مسائل حل ہورہے ہیں تو پھر آپ سے ملاقات وہ کرلیں جنہیں زیادہ ضرورت ہے صرف آپ ایک دفعہ ہمارے لیے دعا کردیں۔ ہم آپ کے دفتر آئے تو اسسٹنٹ صاحب نے دو انمول خزانہ کا تحفہ دیا وہ پڑھ رہے ہیں الحمدللہ مسائل آہستہ آہستہ ٹھیک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ آپ کے درس میں شرکت کرتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ موسیقی سننا بالکل چھوڑ دی ہے اور جو چھوٹے چھوٹے وظائف بتاتے ہیں وہ کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
محترم حکیم صاحب! میں آپ کے رسالے میں سے جنات کا پیدائشی دوست بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ مجھے بہت عجیب وغریب خواب آتے جیسے میری کسی کے ساتھ شادی ہورہی ہے‘ میری کسی کی بیوی ہوں۔ مجھے ان خوابوں کا کوئی مطلب سمجھ میں نہ آتا۔ گزشتہ سال میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم میں پڑھا کہ جن اور انسانوں کی شادیاں بھی ہوجاتی ہیں تو میرے دل میں بھی شدید خوف پیدا ہوا اور مجھے سارے خواب یاد آئے۔ میں نے اسی دن علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا ابھی میں نے صبح و شام یاقہار گیارہ سو مرتبہ اول و آخرسات سات مرتبہ درود شریف پڑھا۔ پھر ایک دن مجھے نماز کے دوران آواز آئی کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ اس نے اس طرح تین مرتبہ کہا۔ اس دن کے بعد وہ عجیب و غریب خواب مجھے نہیں آئے۔ الحمدللہ!
یاقہار سے برسوں کا جادو ختم
(س،ا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا کالم میرا پسندیدہ ہے۔ اس میں موجود وظائف واقعی تیربہدف ہوتے ہیں۔محترم حکیم صاحب! مجھے کافی عرصہ سے جادو کا مسئلہ رہا ہے‘ میں نے علامہ لاہوتی صاحب کے کالم سے یاقہار کا وظیفہ صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھا اور ساتھ سارا دن کھلا یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا جس سے مجھے برسوں بعد آرام سے نیند آئی اور طبیعت میں بہت سکون محسوس ہوا۔ اب جب میں سارا دن گھر میں کھلا یَاقَھَّارُ پڑھتی رہتی ہوں تو مجھے کسی عورت کے چیخنے اور رونے کی آوازیں گھر کے مختلف کونوں سے آتی ہیں لیکن میں نے پڑھنا نہیں چھوڑا اور دن بدن میری طبیعت میں بہتری آتی جارہی ہے۔
کلمہ کے نصاب سے دعائیں قبول
(ا،ق)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے رسالہ عبقری کی دو سال سے قاری ہوں‘ اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر آپ کو اللہ جزائے خیر دے۔ علامہ لاہوتی صاحب کی میں بہت ممنون ہوں‘ میرے لیے ان سے دعا کرائیں۔رسالے میں جو دعائیں لکھی ہوتی ہیں وہ میں اکثر کرتی رہتی ہیں۔ مگرجب سے علامہ لاہوتی صاحب کے کالم میں کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کیا اس وظیفہ نے مجھے سب وظیفوں سے بے نیاز کردیا ہے۔ میں نے جب سے کلمہ کا نصاب کرنا شروع کیا ہے مجھے الحمدللہ روزبروز بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ میں جو دعا مانگتی ہوں قبول ہوجاتی ہے‘ جو اپنے لیے چاہتی ہوں مجھے مل جاتا ہے۔اب تو مجھے سچے خواب نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ میرے چھوٹے موٹے کام بہت جلد پورے ہوجاتے ہیں۔ میرے گھر میں پہلے لڑائی جھگڑے بہت ہوتے تھے اب گھر میں سکون ہی سکون ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں