میں روزانہ صبح ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا شکر ہے‘‘ شام کو ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا احسان ہے‘‘ پڑھتی ہوں
پوشیدہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے ڈھیروں دعائیں آپ کیلئے‘ آپ کی فیملی کیلئے‘ عبقری کیلئے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی فیملی کو خوش اور سلامت رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘ زندگی دے‘ خوشیاں دے اور آپ ہمیشہ ہم جیسے لوگوں کی اصلاح کرتے رہیں۔ (آمین)۔
محترم حکیم صاحب! میں اپنے شوہر کے ہمراہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تھی‘ آپ نے فرمایا کہ میں اور میرے شوہر 21 درس سنیں اور شامل ہوں‘ آپ کا درس سن کر جو روحانی سکون ملتا ہے بتا نہیں سکتی‘ میں آپ کی باتیں جو آپ درس میں بتاتے ہیں اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرلیتی ہوں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں‘ میںاتنا اچھا رسالہ نکالنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔سات فروری بروز جمعرات میں نے اور میرے شوہر نے آپ کی بیعت کی‘ دلی سکون حاصل ہوا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے زیر سایہ آگئے‘ کارڈ میں جو تسبیحات آپ نے پڑھنے کی ہدایت کی ہے وہ میں نے پڑھنا شروع کردی ہیں۔ آپ نے ہمیں وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ ہروقت کھلا پڑھنے کو بتایا جس کو ہم پابندی کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اور اس کے فوائد بھی نظر آرہے ہیں‘ میں روزانہ صبح ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا شکر ہے‘‘ شام کو ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا احسان ہے‘‘ پڑھتی ہوں‘ کارڈ میں جو تسبیحات لکھی ہیں صبح و شام وہ پڑھتی ہوں‘ رات کو جو پڑھ کر سوتی ہوں وہ درج ذیل ہیں:۔ 21 بار بسم اللہ مکمل‘ گیارہ بار یَاحَفِیْظُ۔ گیارہ بار یَاسَلَامُ‘ تین بار آیۃ الکرسی‘ چار مرتبہ الحمدشریف‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ دس بار درود شریف‘ دس بار استغفار اور چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں