Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

قبض اور بالوں کے مسائل
میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ میں بے شمار دوائیاں کھاچکی ہوں‘ قبض دور نہیں ہوتا۔ صرف اسپغول کھانے سے قبض دور ہوجاتا ہے لیکن فائدہ وقتی ہے۔ علاوہ ازیں میرے بالوں کیلئے ٹوٹکہ دیں کہ وہ کس طرح لمبے ہوسکتے ہیں۔ آپ کے مشورے کی فیس کیا ہے؟ آپ کہیں تو میں بھیج دوں؟ (عائشہ مبین‘ ساہیوال)۔
مشورہ: عائشہ بی بی! میرے مشورہ کی کوئی فیس نہیں‘ آپ لوگوں کی دعا چاہیے۔ آپ ثابت اسپغول ایک پاؤ صاف کرکے بوتل میں رکھیے۔ ایک بڑا کھانے والا چمچہ بھر کر تھوڑے سے پانی میں ڈالیے۔ تین منٹ بعد چمچے سے خوب ہلائیے‘ پھر گلاس بھر تازہ پانی میں ڈال کر پی جائیے۔ ایک سے ڈیڑھ چمچہ آپ کھاسکتی ہیں۔ دو تین ہفتے استعمال کرکے چھوڑ دیجئے۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ زیتون کا تیل پی لیا کیجئے‘ ضروری ہے کہ کھانا کھائے ہوئے دو گھنٹے ہوگئے ہوں۔ اس کے بعد کھانا پینا کچھ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آپ نہار منہ چار گلاس پانی ضرور پئیں۔ وقفے سے پی سکتی ہیں‘ قبض دور ہوجائے گا۔ بال دھونے کیلئے آپ بازار سے خشک آملے منگوائیے۔ ایک پاؤ آملہ‘ آدھ پاؤ سیکاکائی‘ ایک چھٹانک میتھی کے بیج لے کر ان کو باریک پیس کر رکھ لیجئے۔ دو چمچے یہ سفوف آدھے کپ گرم پانی میں رات کو بھگو دیجئے۔ صبح اچھی طرح سر میں مل کر پندرہ منٹ بعد سر دھولیجئے۔ شیمپو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آدھے کپ دہی میں ایک بڑا چمچہ سرسوں کا تیل ملا کر پھینٹ کر سر میں لگائیے۔ جڑوں میں جذب کیجئے۔ ایک گھنٹے بعد شیمپو سے سر دھولیجئے۔ تین ماہ تک یہ عمل کیجئے بال گرنے بند ہوجائیں گے۔

دودھ جلد پھٹ جاتا
میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی ہوں۔ دودھ صبح سے لیکر شام تک بچوں کیلئے رکھنا پڑتا ہے۔ باوجود احتیاط کے دودھ پھٹ جاتا ہے۔ شام تک بچے روتے ہیں‘ ہم اورخرید بھی نہیں سکتے۔ کوئی ایسا عمل بتائیے جس سے دودھ تمام دن ٹھیک رہے۔ آپ کا رسالہ گاؤں میں آتا ہے تو باری باری پڑھ لیتے ہیں۔ (نذیراں بی بی)۔
مشورہ:نذیراں بی بی! دودھ کو آپ تین بار جوش دیجئے۔ ایک کلو دودھ میں چار چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر ابال لیجئے۔ ٹھنڈا کرکے دودھ کو ایسی جگہ رکھ دیجئے جہاں دھوپ نہ ہو‘ دودھ نہیں پھٹے گا۔ عموماً ایک پاؤ دودھ میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈالا جاتا ہے۔ ویسے بھی آپ دودھ کو دن میں تین یا چار بار جوش دے کر رکھ سکتی ہیں۔ صبح جوش دیں پھر دس بجے بعد میں ایک بجے۔ جوش دینے سے پہلے اس میں تھوڑا سا پانی ملالیجئے دودھ خراب نہیں ہوگا۔
چکنی جلد کے لیے ماسک
میری جلد بہت چکنی ہے۔ ہمارے گھر میں بیوٹی پارلر جانے کا رواج نہیں۔ میرا بہت دل چاہتا ہے کہ میں ماسک لگاؤں۔ کوئی دیسی نسخہ ہو تو بتائیے۔ ممنون ہوں گی۔

(بیگم نعیم‘ پنڈدادنخان)
مشورہ:چکنی جلد کے لیے سب سے بہتر چیز تو بیسن ہے۔ آپ بیسن سے منہ دھویا کیجئے۔ اس سے چکنائی دور ہوجاتی ہے۔ ٹماٹر کا ماسک اچھا ہوتا ہے۔ ایک تازہ سرخ ٹماٹر کو کچل کر باریک کیجئے۔ دس بادام پیس کر ٹماٹر میں ملائیے۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر پندرہ بیس منٹ کیلئے بیٹھ جائیے پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ صاف کیجئے۔ ٹھنڈے دودھ میں تھوڑی سی روئی بھگو کر چہرہ صاف کیجئے۔ جَو کا آٹا مل جائے تو ایک چمچہ جَو کا آٹا شیشے کے پیالے میں ڈالیے۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ڈال دیجئے اور ایک انڈے کی سفیدی پلیٹ میں ڈال کر کانٹے سے پھینٹ لیجئے۔ اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیے۔ پندرہ منٹ بعد ہلکے گرم پانی میں روئی ڈال کر چہرہ صاف کیجئے۔ منہ دھو کر آپ ٹھنڈے پانی سے دوبارہ منہ صاف کیجئے۔ اسے جَو کا ماسک کہتے ہیں۔ آپ کے لیے ٹماٹر کا ماسک اور جَو کا ماسک بنانے کی ترکیب لکھی ہے۔ آپ ان میں سے جو دل چاہے ماسک لگائیے لیکن ہفتہ میں دوبار سے زیادہ ماسک نہیں لگانا چاہیے۔ نماز باقاعدگی سے پڑھی جائے تو پانچوں وقت چہرہ دھلتا ہے‘ ساری چکنائی دور ہوجاتی ہے۔ آپ نے اکثر بزرگ خواتین کو دیکھا ہوگا کہ ان کے چہرے بغیر میک اپ کے چمکتے نظر آتے ہیں۔

کولیسٹرول کا علاج
میرا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے اور علاج جاری ہے۔ میراخیال ہے غذا سے بھی اسے فرق پڑسکتا ہے۔ آپ اس بارے میں مجھے ضرور بتائیے۔ (بنت اصغر)۔
مشورہ: کولیسٹرول میں اضافہ خودبخود نہیں ہوتا‘ اس کی کئی وجوہ ہیں۔ تلی ہوئی غذا کولیسٹرول بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ تمباکو‘ نشہ‘ کھانے پینے کی عادات میں بے قاعدگی اور ذہنی پریشانیاں بھی مسئلہ سنگین کرتی ہیں۔ کولیسٹرول کے غذائی علاج میں ریشہ والی غذا کارآمد ہے۔ گندم کی بھوسی‘ ثابت اناج‘ آلو‘ گاجر‘ چقندر‘ شلجم‘ پالک‘ ہرے پتوں والی سبزیاں‘ گوبھی‘ بھنڈی‘ سلاد اور جئی کا بھوسہ کولیسٹرول کم کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ آپ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے بھی فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیے‘ ہری سبزیاں استعمال کریں‘ ساتھ ساتھ نماز کی پابندی لازمی کریں۔ شفاء دینے والی اللہ رب العزت کی ذات ہے۔
لکڑی کے گلاس سے شفاء
میں نے سنا ہے کہ ایک قسم کی لکڑی سے گلاس بنتے ہیں۔ اس سے ذیابیطس کے مریض فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا بتا سکتی ہیں؟ (شہلا ریاض‘ اسلام آباد)۔
مشورہ: بنگال میں ایک درخت کثرت سے ہوتا ہے اسے بیل فروٹ کہتےہیں۔ عموماً بیلگری یا بیل کہلاتا ہے۔ اس درخت کی لکڑی سے گلاس بنتے ہیں۔ بھارت میں عام دستیاب ہیں۔ گلاس میں پانی بھر کر رکھ دیتے ہیں اور یہی پیتے ہیں۔ اس سے پیشاب میں شکر آنا بند ہوجاتی ہے۔ یہ گلاس میں نے دیکھے ہیں مگر کبھی استعمال نہیں کیے۔ ویسے سنا ہے کہ جو لوگ مسلسل اس گلاس میں پانی پیتے ہیں ان کا مرض قابو میں رہتا ہے۔ بیل گری کا مربہ پیٹ کے امراض میں مفید ہے۔ اس کا شربت بھی بنتا ہے۔ حکیموں کے ہاں مل جاتا ہے۔ اس کا پھل لذیذ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جڑی بوٹیوں اور پھلوں میں خواص رکھے ہیں۔ مل جائے تو ضرور کھائیے۔ بیل گری کا کچاپھل کاٹ کر سکھالیتے ہیں۔ اس سے بھی ادویہ بنتی ہیں۔ پنساری سے خریدی جاسکتی ہیں۔ اس کا مربہ بھی دستیاب ہے۔ معدہ کو مضبوط کرتا ہے۔ کھانے کے بعد تھوڑا سا کھالیا جائے تو ہاضمہ صحیح رہتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 082 reviews.