Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

راستے میں جارہا تھا کہ اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ اس کا کوئی حل عبقری میں ضرور ہوگا کیوں نہ اس میں تلاش کروں
کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں اور عبقری کو تقریباً 2008ء سے خرید رہا ہوں۔میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں شاید عبقری کے ذریعے ہی ہم اس واقعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ورنہ ہمارے ساتھ کیا ہوتا اللہ جانتا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ہماری دفتر کی دو فائلیں گم ہوگئیں ہم نے بہت چھان بین کی‘ پورے دو دن تلاش کرتے رہے لیکن نہ ملیں‘ سب سٹاف بہت زیادہ پریشان تھا اور جو ہمارے سٹاف میں سینئر تھے اس نے ہمیں بتایا کہ اگر کل تک فائلیں نہ ملیں تو میں آگے رپورٹ دے دوں گا۔ ہم ہمت ہار گئے تھے کہ ہمارے ساتھ خدا جانے کیا ہوگا کیونکہ اگلے دن صبح رپورٹ چلی جانی تھی۔
آخر میں پریشانی کی حالت میں تقریباً دو بجے دن اپنے کمرے میں چلا گیا اور راستے میں جارہا تھا کہ اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ اس کا کوئی حل عبقری میں ضرور ہوگا کیوں نہ اس میں تلاش کروں لیکن بعد میں مجھے خیال آیا کہ عبقری کے سارے شمارے میرے پاس گھر میں ہیں‘ دفتر میں میرے پاس صرف جولائی 2013ء اور اگست 2013ء کا رسالہ ہے سوچا جاکر چیک تو کریں چلتے چلتے کمرے میں پہنچا‘ الماری کھولی اور پہلے جولائی کا شمارہ نکالا پڑھتا گیا پڑھتا گیا جونہی صفحہ 41 پر شاہ عبدالقدوس رحمۃ اللہ علیہ کے وظائف دیکھے تو ان میں گمشدہ چیز کیلئے ایک وظیفہ یَامُعِیْدُ لکھا ہوا تھا۔ دل کو پڑھتے ہی اس پر یقین آگیا۔ پہلے اٹھا وضو کیا‘ ظہر کی نماز ادا کی اور اس کے بعد دو رکعات صلوٰۃ الحاجات اس طرح ادا کی کہ پہلی رکعت میں پانچ بار سورۂ اخلاص اور دوسری رکعت میں سورۂ کوثر پانچ بار پڑھی اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور وظیفہ پڑھنا شروع کیا اس کے بعد کمرے سے نکل کر پھر اپنے دفتر آگیا اور وظیفہ پڑھتا رہا۔ اس کے بعد تقریباً چار بجے سارا سٹاف آگیا اور پھر تلاش شروع کردی اس کے بعد ٹھیک دس منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ جونہی ایک باکس کھولا وہ فائلیں اوپر ہی پڑی ہوئی تھیں حتیٰ کہ پہلے دو دن ہم تلاش کرتے رہے کوئی جگہ ایسی نہ تھی کوئی باکس ایسا نہ تھا جو ہم نے نہ دیکھا ہو۔ ہم سب سٹاف والوں کی جان میں جان آئی اللہ کا شکر ادا کیا اور عبقری کو چوما‘ یقیناً یہ اس وظیفہ کا کمال تھا کہ ہم سب بچ گئے۔ اب سب عبقری پڑھنے والوں سے میری گزارش ہے کہ اگر کسی کی کوئی چیز بھی گم ہوجائے تو یہ وظیفہ ایک مجرب اور آزمودہ وظیفہ ہے‘ سچے دل سے دورکعات صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اسی وظیفہ کو پڑھیں اور پھر اس وظیفہ کے کمال دیکھیں‘ ہر حالت میں آپ کی گمشدہ چیز اللہ تعالیٰ کے کرم اور اس وظیفہ کے طفیل آپ کو مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 081 reviews.