Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپکا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

اوپری اثرات
خواب: میری کزن نے دیکھا کہ میں بہت چھوٹی ہوں اور میرے بال بکھرے ہوئے ہیں۔پاؤں میں جوتا نہیں ہے اور نہ ہی سر پر دوپٹا ہے۔ شام کا وقت ہے اور میں پڑوس کی گلیوں سے گزر رہی ہوں  وہاں بیٹھ کر رونے لگتی ہوں کہ اچانک وہاں سے ایک چھوٹا بچہ نمودار ہوتا ہے۔ گنے کے کھیت سے نکل کر سامنے آتا ہے اور کہنے لگتا ہے مجھ سے دور کہاں بھاگو گی میں تو ہمیشہ تمہارے ساتھ سائے کی طرح رہوں گا۔ میں تو تمہارے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ اس بچے کی شکل کالی سیاہ تھی‘ ؓبڑی سی ناک اور ایک کان میں بالی پڑی تھی اور اس میں ایک عجیب سی بو ہوتی ہے اور پھر میں دیکھتی ہوں وہی بچہ بڑا ہوگیا ہے اس کی رنگت کافی سیاہ ہوگئی ہے اور ایک کان میں بالی پڑی ہے اس کے جسم سے کافی بدبو اٹھ رہی ہے اور وہ میرے پیچھے پڑا ہے۔ میں اس سے دور بھاگتی ہوں تو کبھی میرے سر سے دوپٹا اڑجاتا ہے اور کبھی ناک سے بالی گر جاتی ہے۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ سورہی ہوں میرے اوپر اس نے اپنے ہاتھ رکھے ہیں۔ (ر۔ا،کراچی)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں جس کی وجہ سے آپ کے اکثر کاموں میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ آپ سورۂ بقرہ روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور پانی میں دم کرکے پی لیا کریں اور اسی سورۂ کو سرسوں کےتیل میں دم کرکے رات سوتے وقت پورے جسم پرلگائیں اور دونوں کانوں میں ایک ایک قطرہ ڈالیں۔ مدت عمل 41 دن ہے۔ انشاء اللہ تمام اثرات دور ہوں گے۔
مبار ک خواب
میں نے اپنی چھوٹی بہن اور خود کو اپنی نانی کے گھر دیکھا کہ میری بہن کسی کو اولیاء کرام رحمۃ اللہ علیہ کے نام بتارہی ہے تو میں نے کہا کہ تم غلط نام بتارہی ہو ان کے صحیح نام یہ ہیں اور میں نے تین چار اولیاء کرام کے نام لیے جن میں سے مجھے صرف دو نام یاد ہیں۔ ایک میں نے کہا کہ ان کا نام حضرت ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرا نام امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔ میں نے بعد میں اور بھی دو نام لیے جو مجھے یاد نہیں ہیں۔ پھر خواب کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ (رابعہ‘سکھر)۔
تعبیر: ماشاء اللہ مبارک خواب ہے اور اشارہ ہے کہ آپ کو ان بزرگوں کا فیض حاصل ہوگا۔ آپ حسب استطاعت ان کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

اچھی ازدواجی زندگی
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کسی ایسی جگہ موجود ہوں جہاں فصل اگانے کیلئے ہل چلائے گئے ہوں‘ وہاں بہت سی گائیں اور ان کے بچے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ پھر منظر تبدیل ہوجاتا ہے ہم کسی کے گھر میں موجود ہیں۔  میری آنٹی اور ان کی دو بیٹیاں وہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ میری آنٹی کی نند ہیں ان کا ایک بیٹا بھی وہاں موجود ہوتا ہے۔  اس کے بعد آنٹی کہتی ہیں تم میری نند کے بیٹے سے ملو شاید تمہارے رشتے کاکام ہوجائے۔ میں پہلے کہتی ہوں کہ میں بھلا اسے کیوں ملوں پھر میں سوچتی ہوں چلو مل لیتی ہیں۔ میں اس لڑکے سے ملنے کیلئے تیار ہوتی ہوں اتنے میں میرے بڑے بھائی کہتے ہیں چلو گھر واپس چلتے ہیں۔ میں دل میں سوچتی ہوں میں اتنی تیار ہوئی ہوں اور اس لڑکے سے بھی نہیں مل سکوں گی۔ پھر میں ایک کمرے میں جاتی ہوں جہاں میری کزنز اور وہ لڑکا نیچے بیٹھا ہوتا ہے۔ میں دروازے میں کھڑے ہوکر دیکھتی رہتی ہوں۔ پھر میرا بھائی آتا ہےا ور چلنے کو کہتا ہے اتنے میں میرا چھوٹا بھائی آتا ہے اس نے جوتے کسی اور کے پہنے ہوتے ہیں اور میں اسے کہتی ہوں اپنے جوتے پہن کر آؤ وہ کہتا ہے کوئی بات نہیں میں پہن لوں گا۔ اس کے بعد ہم گھر واپس جاتے ہیں۔ (سارہ خان‘ کوہ مری)۔
تعبیر: آپ کا خواب مجموعی طور پر اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اچھا شریک حیات نصیب ہوگا۔ ازدواجی زندگی انشاء اللہ اچھی گزرے گی۔ آپ ہر نماز کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ بار اور یَالَطِیْفُ 129 بار پڑھ کر دعا کرلیاکریں۔
نیک اور صالح بیٹی
خواب: میری بہن نے دیکھا کہ بہن اور امی امریکہ میں بھائی کے گھر پر ہیں۔ صبح کا وقت ہے۔ بھائی لان میں بیٹھے اخبار پڑھ رہے ہیں جبکہ ہم تینوں خواتین اندر کمرے میں ہیں اور میں امید سے ہوں۔ کمرے میں انگور کی بیل ہے جو کہ انگوروں کے وزن سے جھکی ہوئی ہے ایک اور پودا ہے جس پر ہرے رنگ کا بڑا سا پھل لگا ہوا ہے۔ (ایسا پھل کبھی نہیں دیکھا) میں بہن سے کہتی ہوں کہ ایک طرف سے بیل کچھ زیادہ جھکی ہوئی ہے مہمان آنے والے ہیں اس لیے اسے اوپر کی طرف کھینچ دو۔ وہ اوپر کرتی ہے تو میں اس سے کہتی ہوں کہ اور اوپر کرو۔ میں اپنی بہن کے ساتھ اپنی دوست (م) سے ملنے جاتی ہوں وہ مجھے کہتی ہے کہ میں اسٹال سجایا آؤ دیکھو اگر کچھ خریدنا چاہو تو خرید لینا۔ میں بہن کے ساتھ کمرے میں جاتی ہوں ہاں ایک طرف بہت ساری خوبصورت جوتیاں ہیں اور دوسری طرف نوادرات اور خوبصورت زیورات ہیں۔ قلم اور بٹوے بھی ہیں۔ زیورات کا سٹال پوری دیوار پر لگا ہوتا ہے۔ زیورات والے سٹال کی دیوار پر روشنی ہی روشنی ہوتی ہے اور اسی روشنی کے درمیان اللہ کا نام چمکتا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

(ن،ر۔ سجاول)
تعبیر: ماشاء اللہ بہت مبارک خواب ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو نیک اور صالح بیٹی سے نوازا جائے گا۔ آپ بعد نماز عشاء سورۂ مریم پڑھاکریں۔
نیک اعمال کی توفیق
خواب: میں نے صبح کے وقت خواب میں دیکھا کہ میں کلمہ پڑھ رہی ہوں اور کوئی میرےساتھ عظیم عظیم پڑھ رہا ہے تو میں مسکراتی ہوئی کلمہ پڑھتے ہوئے سامنے والے کو دیکھتی رہتی ہوں۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میرے بیڈ پر خالہ بیٹھی ہیں تو میں خواب میں ہی ان سے خواب کی تعبیر پوچھتی ہوں کہ میں نے اس طرح دیکھا تو وہ کہتی ہیں کہ تمہاری بچت ہوگئی اور اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر کہتی ہیں کہ خاموش ہوجا اب۔ اور کمرے کے ایک کونے کی طرف اوپر کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہیں کہ وہ دیکھ رہا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (عالیہ‘لاہور)۔
تعبیر: آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور انشاء اللہ آپ کو نیک اعمال کی توفیق ہوگی۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح کلمہ طیبہ کی روزانہ پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 078 reviews.