رزق کی تنگی دور کرنے کے اعمال
تمام بہن بھائی ان باتوں پر عمل کریں انشاء اللہ گھر میں رزق کی برکت ہوگی‘ دنیا میں سکون ملے گا اور قبر اور آخرت بھی سنورے گی۔1۔ہمیشہ نماز کی پابندی کریں اور حلال رزق استعمال کریں چاہے جتنا بھی تھوڑا ہو۔2۔ ہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ ایک دفعہ‘ آیۃ الکرسی اورایک دفعہ سورۂ الم نشرح ضرور پڑھیں۔3۔ ہر رات سورۂ واقعہ پڑھیں‘ جھوٹ کبھی نہ بولیں‘ ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے۔4۔ جب بھی اور جہاں کہیں سے بھی گھر واپس آئیں تو گھر میں داخل ہونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ کر داخل ہوں گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں چاہے گھرمیں کوئی ہو یا نہ ہو‘ پھر ایک دفعہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں اور ایک دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 5۔حسب توفیق صدقہ کردیا کریں چاہے دس روپے ہی ہوں‘ ان اعمال پر عمل کرکے انشاء اللہ گھر میں برکت کے آثار آپ خود دیکھیں گے۔
عوامی نسخہ جات
ہرقسم کی قے کیلئے: ھوالشافی: کالانمک‘ زیرہ سیاہ‘ مرچ سیاہ اور مصری 10,10گرام پیس کر شہد میں ملالیں‘ مریض کو دن میں قے ہونے پر چٹاتے رہیں ہر قسم کی قے ختم کرنے کیلئے بہترین نسخہ ہے۔آواز کی خرابی دور: ھوالشافی: جامن کی گھٹلیوں کا سفوف بنالیں پھر اس کو شہد میں ملالیں‘ کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ یہ گولیاں چوسنے سے آواز کی ہر قسم کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ زیادہ بولنے اور مقرر حضرات کیلئے اس کا استعمال ایک تحفہ خاص ہے۔
معدے کے درد کیلئے: ھوالشافی: کالانمک‘ کچور‘ سبز ہریڑ‘ ورچ بوٹی تمام 50گرام‘ تمام کو گرائنڈ کرلیں‘ کھانے کے بعد ایک چٹکی۔ (چونکہ مجھے جن صاحب سے یہ نسخہ ملا اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں فائدہ ہونے پر ان کیلئے دعائے مغفرت ضرور فرمادیں۔) (ماہنامہ عبقری ‘جلد5)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں