ماہواری کے پہلے ہی دن سے ایک پاؤ پانی میں چار یا پانچ سبزچائے کے پتے‘ ایک موٹی الائچی گرم مصالحہ والی‘ دس پتے پودینہ سبز ڈال کر خوب ابالیں جب ایک بڑی پیالی پانی رہ جائے تو حسب ضرورت چینی ڈال دیں اور ایک چھوٹی چمچ دیسی گھی ڈال کر پی لیں۔ اس کے بعد کچھ دیر تیز تیز قدموں سے چلیں اس طرح ماہواری کے چار دن ‘ دن میں ایک مرتبہ یہ قہوہ پینے سے ماہواری کھل کر ہوگی اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہوجائے گا۔ کچھ عرصہ استعمال کریں۔ بہت زبردست چیز ہے۔ (شبنم نذیر‘ ضلع ٹانک)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں