حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ سورۂ واقعہ پڑھتا ہے اس پر کبھی فاقہ کی نوبت نہیں آتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنی صاحبزادیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھیں
ق۔ع،لاہور
سوہ یٰسین اور فجر کا وقت:حضرت عطاء بن ابی ریاح (تابعی) رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن کے شروع حصہ میں سورۂ یٰسین پڑھتا ہے اس کی (دینی و دنیاوی) حاجات پوری کردی جاتی ہیں۔ (ایضاص189)۔ حضرت معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص محض اللہ کی رضا اور خوشنودی کی غرض سے سورۂ یٰسین پڑھتا ہے اس کے سابقہ سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
(شعب الایمان للبیہقی ج: ۲‘ ص: ۴۷۹‘ مشکوٰۃ ص: ۱۸۹)
سورۂ فتح اور ظہر کا وقت: ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مجھ پر ایک سورۂ نازل ہوئی ہے یعنی سورۂ فتح کہ اس کے بدلے مجھے سرخ اونٹوں کا ملنا بھی اچھا نہیں لگتا۔ (الجامع الاحکام القرآن للامام القرطبی ج: 14، ص260) اس کی تلاوت سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
ایک موقع پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آج رات مجھ پر ایک سورۂ نازل ہوئی ہے جو مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ (یعنی تمام دنیا و مافیھا سے زیادہ محبت ہے) پھر آپ نے سورۂ فتح کی تلاوت فرمائی۔ (بخاری جلد دوئم)۔
سورۂ نباء اور عصر کا وقت:حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص نباء پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ٹھنڈے پانی سے سیراب فرمائیں گے۔ (تفسیر روح البیان ج دس‘ ص 313) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: کسی بزرگ کو ایک دفعہ (فوائد الفواد فارسی ص) اور انہوں نے مجھ سے خواب میں فرمایا تھا کہ عصر کی نماز کے بعد پانچ مرتبہ سورۂ نباء پڑھو جب میں بیدار ہوا تو اس فرمان کی تکمیل کی پھر دل میں یہی خیال گزرا کہ اس فرمان میں کوئی بشارت (خوشخبری) ہوگی چنانچہ تفسیر میں دیکھا کہ لکھا ہے جو شخص عصر کے بعد روزانہ سورۂ بناء پانچ مرتبہ پڑھتا ہے وہ اسیرحق ہوجاتا ہے اور اس کا نام اسیراللہ رکھا ہے یعنی جو شخص کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے کہتے ہیں فلاں کا اسیر ہوگیا یہاں بھی اس سے یہی بات مراد ہے کہ محبت حق کا اسیر ہوجاتا ہے۔ (فوائد الفوائد)
سورۂ واقعہ اور مغرب کا وقت: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو سنا آپﷺ فرما رہے تھے کہ جو شخص روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے وہ کبھی محتاج نہیں ہوتا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ج:۲)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ سورۂ واقعہ پڑھتا ہے اس پر کبھی فاقہ کی نوبت نہیں آتی ہے۔ (ایضاً)۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنی صاحبزادیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھیں۔ (ایضاً)۔
سورۂ ملک اور عشاء کا وقت: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ نبی کریم ﷺ سے روایت ہے جس میں تیس آیتیں ہیں اس سورۂ نے ایک شخص کی سفارش کی حتیٰ کہ اس کی بخشش ہوگئی۔ (ایضاً)۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: میرا جی چاہتا ہے کہ سورۂ ملک ہر مومن کے دل میں ہو۔ (شعب الایمان للبیہقی ج:2)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں