زمانہ طالب علمی میں میرے مرشد پاک نے مجھے ایک دعا عنایت فرمائی تھی‘ یہ غالباً 1997ء کی بات ہے۔ میٹرک سے بی کام تک ہر دفعہ میری کمپارٹ آئی تھی‘ لیکن اس دعا کی برکت سے ماسٹرز میں میری یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن آئی۔ یہ دعا اس وقت سے اب تک میرے معمول میں ہے۔
اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاشْرَحْ صَدْرِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ عَلَیْہ۔اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھ کر سینے پر دم کرنا ہے۔ پڑھائی وغیرہ شروع کرنے سے پہلے۔ کالج میں جب بھی کوئی اسائنمنٹ ملتی تو کلاس سے فارغ ہونے کے بعد ساری کلاس والوں کو فوراً حل کرکے دےدیتا‘میں دفتر میں روزانہ صبح کام شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھتا ہوں۔پڑھائی کے علاوہ دفتر میں بہت سے فوائد حاصل ہوئے۔ اتنا قابل نہ ہونے کے باوجود بھی بہت ہی اچھی تنخواہ‘ عزت اور کمپنی مالک کی نظر میں اللہ تعالیٰ نے بہت رتبہ دعاہے۔ (س،ر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں