حضرت پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کشف المحجوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے عہد خلافت میں حضرت خالد بن ولید کی خدمت میں عراق کے تحائف میں ایک ڈبہ پیش کیا گیا جس میں زہرقاتل تھا۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ڈبہ کھول کر زہر ہتھیلی پر رکھا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر منہ میں ڈال لیا آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ غیرمسلم یہ کیفیت دیکھ کر حیران وششدرہ رہ گئے‘ ان میں سے کئی اشخٓاص اسی وقت حلقہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ جب کسی کام کے شروع میں بسم اللہ پڑھ لی جائے تو اللہ غیب سے اس میں خیروبرکت بھیج دیتا ہے۔ (نجمہ عامر گوجرانوالہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں