محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ یقیناً آپ اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس رسالے میں موجود ایک لفظ لاکھوں کا ہے۔ خاص طور پر مراقبہ کے کالم کا تو کیا ہی کہنا ہے۔ یوں مشکل و پریشانی نظر آئی مراقبہ کیا سب مسائل و مشکلات ختم۔ محترم حکیم صاحب! میں پچھلے تین سال سے مسلسل مراقبہ کی پریکٹس کررہی ہوں۔ الحمدللہ! اس دوران مجھے بہت سے انبیاء و کرام صحابہ کرام اور خاص طور پر حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت ہوئی۔ ایک مرتبہ میں مراقبہ کرتے کرتے سوگئی تو مجھے خواب آیا کہ میں ہسپتال میں ہوں اور میرے بیڈ کے پاس حضور نبی کریمﷺ اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تشریف فرما ہیں اور میں بیمار ہوں‘ پھر میرے کانوں میں آواز پڑتی ہے کہ تمہاری مشکلات جلد حل ہوجائیں گی۔ اکثر مراقبہ کے دوران مجھے لگتا ہے کہ میں سورۂ آل عمران کی پہلی یا دسویں آیات تلاوت کررہی ہوں۔(گ،س)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں