Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حضرت شاہ عبدالخالق غجدوانیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

یہ حصار آسیب یا جن کے حملہ سے محفوظ رکھنےکا بہت پُر اثر ذریعہ ہے۔ اس حصار کی عبادت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر چھری یا چاقو پر دم کرے اور اپنے اور آسیب زدہ کے چاروں طرف لکیر کھینچ کر حصار کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آسیب بھاگنے نہ پائے گا۔

آسیب کے اثرات سے شفاء کی تدبیر
کسی بھی ایسے شخص پر جو آسیب یا جن کا شکار ہو مندرجہ ذیل دعا ایک وقت میں تین مرتبہ پڑھ کر دم کردیں اور تین روز تک لگاتار یا سات روز لگاتار ایسا کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اثرات سے نجات مل جائے گی۔ دعا یہ ہے:۔

  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ الٓمٓ ۔ الٓمٓصٓ۔ طٰہٰ۔ طٰسٓ۔ کٰھٰیٰعٓصٓ۔ یٰسینٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَکِیْم۔حٰمٓعٓسٓقٓ۔ قٓ۔  نٓ  وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ
آسیب زدہ کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ پڑھنا بھی مفید ہے۔

مجرب استخارہ
یہ استخارہ درست جواب دیتا ہے۔ طریقہ استخارہ یہ ہے کہ تازہ وضو کرکے دو رکعت نفل کی نیت کرکے کسی تنہائی کے مقام پر ثناء کے بعد الحمد شریف پڑھیں اور جب لفظ اِیَّاکَ نَعْبُدُ پر پہنچیں تو نَعْبُدُ نَعْبُدُ کی تکرار کریں۔ یہاں تک کہ تمہارا رخ (چہرہ) دائیں یا بائیں طرف گھوم جائے۔ یہ جواب ملنے میں پندرہ بیس منٹ لگیں گے۔ دل میں اپنے سوال کا تصور رکھیں۔ اگر رُخ (چہرہ) دائیں طرف ہوجائے تو سمجھئے کہ کامیابی ہوگی اور اگر رُخ (چہرہ) بائیں طرف ہوجائے تو مطلب یہ ہے کہ کام نہیں ہوگا اور اس معاملہ میں ہاتھ مت ڈالو۔ چہرہ گھومنے کے بعد نماز کی دونوں رکعتیں پوری کرلیں اور سلام پھیرلیں۔ زوال اور مکروہ وقت میں یہ عمل نہ کریں البتہ رات دن کسی بھی وقت میں یہ عمل کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ صحیح جواب ملے گا۔

آسیب یا جن کے حملہ سے حفاظت کا حصار
یہ حصار آسیب یا جن کے حملہ سے محفوظ رکھنےکا بہت پُر اثر ذریعہ ہے۔ اس حصار کی عبادت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر چھری یا چاقو پر دم کرے اور اپنے اور آسیب زدہ کے چاروں طرف لکیر کھینچ کر حصار کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آسیب بھاگنے نہ پائے گا۔ حصار کی عبارت یہ ہے:۔

  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ یَاذِکْرَ طَاھِرِیْنَ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ بِقُیُوْدِیْہِ یَارُوْحُ یَاقُدُّوْسُ بِحَقِّ سُلَیْمَانَ  بْنِ دَاوٗدَ عَلَیْہِ السَّلَامُ  بندشو۔
تنبیہ: جو چاقو یا چھری حصار کیلئے استعمال کی جائے اس کا دستہ لوہے یا پلاسٹک کا ہو۔ اس کا دستہ ہاتھ دانت کا نہ ہو اور کسی جانور کی کھال دستے پر منڈھی ہوئی نہ ہو اگر لکڑی کا دستہ ہو جب بھی درست ہے۔

جنون دور کرنے کا عمل
سورۂ معوذتین سات کنوؤں کے پانی پر دم کرکے مریض کو پلایا جائے انشاء اللہ جنون دور ہوجائے گا۔

موتیا بند کے ازالہ کیلئے
سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کرکے آنکھوں پر لگایا جائے تو انشاء اللہ موتیا بند جاتا رہے گا۔

رتوندا دور کرنے کیلئے:اگر کسی کو رتوندا ہوگیا ہو تو سورۂ قیامہ سرمہ پر دم کرکے آنکھوں میں لگائیں انشاء اللہ مرض دور ہوجائے گا۔

درد کان کے مجرب عملیات
اگر کسی کے کان میں درد ہو تو یہ آیت سرسوں کے تیل پر پڑھ کر کان میں ٹپکایا جائے درد جاتا رہے گا۔

اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا﴿(بنی اسرائیل۔36)
کان درد کیلئے دوسرا عمل: کسی کے کان میں درد ہو تو یہ آیت پڑھ کر دم کیا جائے‘ انشاء اللہ درد جاتا رہے گا۔

کَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْہَا کَاَنَّ فِیۡۤ اُذُنَیْہِ وَقْرًا فَبَشِّرْہُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ﴿لقمان7)۔
کان درد کا دم:جس کے کان میں درد ہو اس کے کان میں اسم باری تعالیٰ یَاسَمِیْعُ اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
کان کا بہنا: اگر کسی کاکان بہتا ہو تو سورۂ اعلیٰ تین بار پڑھ کر کان میں دم کیا جائے انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
کان کا بہنا: جس کاکان بہتا ہو اس کے کان پر ہاتھ رکھ کر یہ آیت پڑھی جائے انشاء اللہ کان بہنا بند ہوجائے گا۔سورۂ حشر کی آیت21 سے

لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہٗ سے لیکر آخیر سورت تک۔
بہرہ پن: اگر کوئی شخص اونچا سنتا ہو تو یہ آیت سات بار پڑھ کر دم کیا جائے۔

وَاِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴿الاعراف.204

نکسیر کیلئے
جسے نکسیر ہو اسے یہ آیت گیارہ بار پانی پر دم کرکے پلایا جائے انشاء اللہ خون آنا بند ہوجائے گا۔

وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَائِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ (آل عمران 144)

نزلہ و زکام کے ازالہ کیلئے
اگر کسی کو نزلہ کی وجہ سے چھینکیں بکثرت آتی ہوں تو گیارہ بار یہ آیت کسی کھانے کی چیز پر پڑھ کر مریض کو کھلایا جائے۔

اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیٓ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِہِ الْکِتٰبَ وَلَمْ یَجْعَلْ لَّہٗ عِوَجًا﴿الکھف1﴾
نزلہ زکام کیلئے: تین مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر نزلہ و زکام کے مریض پر دم کیا جائے انشاء اللہ اچھا ہوجائے گا۔

دانت و ڈاڑھ کا درد
جس کے دانت میں درد ہو وہ اس آیت کو کاغذ پر یا کپڑے پر لکھ کر دانت کے نیچے دبائے انشاء اللہ دانت کا درد جاتا رہے گا۔

لِکُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ﴿الانعام67﴾
ڈاڑھ کا درد: کسی کی ڈاڑھ میں درد ہو تو یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرکے دانتوں کے اوپر ملیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ الٓمٓصٓ۔طٰسٓمَّ۔ کٰھٰیٰعٓصٓ حٰمٓ۔ عٓسٓقٓ۔اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ اُسْکُنْ  دانتوں کا ہلنا: لَایَعْلَمُوْنَ ہلتے ہوئے دانتوں کے نیچے لکھ کر رکھنا اور اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کرنا مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 044 reviews.