محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ میں پچھلے تین سال سے پڑھ رہی ہوں۔میں ایک کتاب پڑھ رہی تھی آب زم زم کے فضائل اوربرکات (مولانا محمد روح اللہ نقشبندی) اس میں پڑھا کہ شیخ رومی مغربی نے لکھا ہے کہ اگر کسی شخص کو کسی وجہ سے پانی نقصان یا تکلیف پہنچاتا ہو تو وہ پانی کو مخاطب کرکے یہ الفاظ کہہ دے۔ اے پانی! زم زم کا پانی تجھے سلام کہتا ہے پھر وہ پانی ضرر نہ پہنچائے گا۔ مجھے پانی سے بہت جلد ٹھنڈ لگ جاتی تھی۔ ٹھنڈا پانی بہت پیتی ہوں لیکن پیٹ میں درد ہوجاتا تھا۔ میں نے اسی طرح کیا تو اس کے بعد درد کبھی نہ ہوا۔ (بنت یونس‘ کراچی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں