Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حافظ قرآن کا خاتمہ بالخیر اور قبر سے خوشبو

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

 جب قبرستان میں نماز جنازہ پڑھایا جارہا تھا وہاں جنازگاہ میں وہی نقاب پوش بزرگ موجود تھے ۔دوسری عجیب بات یہ دیکھی گئی کہ جہاں ان کو دفنایا گیا وہاں ان کی قبروں سے اتنی پیاری گلاب کے پھول کی خوشبو اٹھتی ہے جیسے وہاں کسی نے بہت سے گلاب کے پھول بکھیرے پڑے ہوں۔
(شبانہ اورنگزیب‘ پشاور)

ہمارا گاؤں خدرخیل کوہاٹ سے تقریباً پندرہ میل کے فاصلے پر ہے۔ وہاں دو حافظ قرآن رہتے تھے وہ دونوں دوست تھے‘ ایک دوست سعودی عرب میں جاب کرتا تھا۔ وہ چھٹی پر آیا ہوا تھا تو اس کو اپنے پاسپورٹ وغیرہ کے کاغذات لینے کرک جانا تھا۔ دونوں دوست موٹرسائیکل پر کرک روانہ ہوئے‘ راستے میں ٹینکر نے پیچھے سے ان کو ٹکر ماردی اور وہ دونوں موقع پر ہی انتقال کرگئے جب ان کو گھر لایا گیا تو ایک عجیب بات یہ ہوئی ایک بزرگ سفید لباس میں ملبوس جن کے چہرے پر سفید رنگ کا نقاب تھا‘ وہ ان کی چارپائی پر بیٹھے تھے اور آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے۔ پھر جب ان کو نہلایا جارہا تھا‘ یہ بزرگ وہاں موجود تھے‘ لوگوں کو حیرانی ہوئی یہ کون ہیں تو اچانک وہاں سے غائب ہوگئے پھر جب قبرستان میں نماز جنازہ پڑھایا جارہا تھا وہاں جنازگاہ میں وہی نقاب پوش بزرگ موجود تھے ۔دوسری عجیب بات یہ دیکھی گئی کہ جہاں ان کو دفنایا گیا وہاں ان کی قبروں سے اتنی پیاری گلاب کے پھول کی خوشبو اٹھتی ہے جیسے وہاں کسی نے بہت سے گلاب کے پھول بکھیرے پڑے ہوں۔
تیسری عجیب بات: یہ دیکھی گئی کہ ہمارے گاؤں میں اونٹوں کے چرواہے اپنے قبیلے کے ساتھ رہنے آتے ہیں۔ ایک چرواہا اپنے اونٹوں کو وہاں سے لے کر گزر رہا تھا جہاں ان کی قبریں تھیں۔ اچانک چرواہے کا ایک اونٹ بھاگ کے گیا اور ان دونوں قبروں کے ساتھ کبھی اپنا چہرہ مل رہا ہے‘ کبھی ٹانگ مل رہا ہے‘ اپنے جسم کو رگڑ رہا ہے۔ وہ چرواہا اس اونٹ کو زبردستی وہاں سے ہٹارہا تھا وہ ہٹ ہی نہیں رہا تھا۔ پھر وہ چرواہا گاؤں آیا اور لوگوں سے پوچھا یہ قبریں کس کی ہیں تو لوگوں نے بتایا کہ اس طرح یہ دو حافظ قرآن کی قبریں ہیں۔

آیت الکرسی ایک خدائی تالا
(عبدالحمید‘ صوابی)

میری والدہ اکثر بتاتی ہیں۔ ہمارے گاؤں میں ایک بندہ تھا اس کی بڑی خوبصورت اور نسلی بھینسیں تھیں‘ ایک بندہ اکثر یہ نیت کرکے رات کو اس کی حویلی میں چوری کرنے آتا لیکن وہاں پر کچھ نہ دیکھ پاتا۔ صبح جب جاتا تو دیکھتا بھینسیں وہاں پر ہیں کسی نے اس بندے سے پوچھا حیران کن بات ہے۔ تمہاری بھینسیں بالکل ٹھیک ہیں‘ کوئی چوری نہیں ہوتی‘ گاؤں میں اکثر لوگوں کی چوریاں اور جانور لوگ لے جاتے ہیں۔ اس بندے نے کہا کہ میں آیت الکرسی پڑھ کر چاروں کونوں میں پھونک دیتا ہوں۔
محترم قارئین! میرا آزمودہ ہے کہ جب میں موٹرسائیکل کھڑی کرتا ہوں سٹینڈ ہو یا نہ ہو میں صرف سائیڈ لاک لگاتا ہوں‘ آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک دیتا ہوں۔ میرا یقین ہے جو مرضی  ہوجائے میری موٹرسائیکل چوری نہیں ہوسکتی۔ عمل یقین کے ساتھ ہو تو ضرور اثر کرتا ہے۔ گھر کو تالا لگاتے وقت بھی یا کوئی بھی قیمتی چیز کی حفاظت کیلئے ایسا کرتا ہوں۔ آیۃ الکرسی پڑھ کر پرسکون ہوجاتا ہوں۔ آیۃ الکرسی ایک خدائی تالا ہے۔
نمک سے تیس قسم کی بیماریوں سے شفاء: قارئین! یہ طب نبویﷺ کا بورڈ میں نے ایک جگہ لگا ہوا دیکھا تھا میں نے پڑھا کہ کھانا کھانے سے پہلے حسب توفیق یا حسب ذائقہ نمک چکھ لیں یا کھانا ختم ہونے کے بعد تھوڑا سا نمک چکھ لیا جائے تو پیٹ کی تیس قسم کی بیماریوں سے انسان بچ جاتا ہے۔ اللہ پاک میرے بتانےا ور لکھنے کی کمی و بیشی معاف کرے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 031 reviews.