قارئین نے دیمک سے نجات کے تجربات لکھے جو سلسلہ وار ہم امانت آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔
جناب محترم حکیم صاحب السلام علیکم!جس گھر میںلکڑی‘ دروازے یا کسی بھی لکڑی کی چیز کو دیمک لگ جائے تو آپ موٹرسائیکل سے جو موبل آئل استعمال شدہ نکالتے ہیں اس سے دروازے‘ لکڑی کی جگہ جہاں دیمک لگی ہو وہاں پر ملیں۔ یہ آئل کسی بھی ورک شاپ سے عام مل جاتا ہے۔ اس سڑے ہوئے کالے تیل کو ملنے سے کبھی بھی دروازے یا فرنیچر کو دیمک نہیں لگتی۔ میں ایک گاؤں میں رہتا ہوں ہمارے گھر پر بھی دیمک نے حملہ کردیا تھا‘ میں نے موٹرسائیکل مکینک سے سڑا ہوا کالا انجن آئل لے کر دروازے اور بالے جو چھت پر ڈالے جاتے ہیں تیل مل دیا کبھی بھی دیمک نہیں لگی۔ اگر آپ دروازے یا لکڑی کا فرنیچر نیا بنوارہے ہیں تو پہلے چلا ہوا موبل آئل لکڑی کی چیزوں پر مل دیں اس کے بعد ان پر رنگ کردیں۔ (محمد زاہد جاوید‘ میلسی)۔
صدقہ سے دیمک کا خاتمہ:قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کردیں‘ دیمک گھرچھوڑ دیں گے۔ (محمدابراہیم‘ گجرات)۔دیمک کے خاتمہ کا ٹوٹکہ: دیمک کے کپڑوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے کیڑے مرجاتے ہیں۔ (مسعود احمد وٹو‘ قلعہ دیدار سنگھ)۔گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل: عبداللہ‘ عروہ‘ قاسم‘ سعید‘ ابوبکر‘ سلیمٰن‘ خواجہ یہ اسماء کاغذ پرلکھ کر گیہوں میں رکھ دیں‘ گھن اور دیمک کبھی نہ لگے گا‘ انشاء اللہ۔اس کے علاوہ یہ نام درد سر کیلئے پڑھ کر دم کریں یا لکھ کر گلے میں باندھیں ۔ (ابوعبداللہ‘بھٹو کالونی کراچی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں