Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اصلاح کا آسان نسخہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

درج ذیل ٹوٹکہ ضرور پابندی سے رات کو سوتے وقت انہی الفاظ کے ساتھ ادا کریں۔ یہ ٹوٹکہ برصغیر کی ایک روحانی شخصیت کا عطا کردہ ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے کہ طلب خیر لوگوں کیلئے ایک پلیٹ فارم عبقری رسالہ کی صورت میں مہیا کردیا ہے جس میں روحانی اور طبی ٹوٹکے ہر شخص کی بھلائی اور اپنے ثواب کی نیت سے پیش کرسکتا ہے۔ درج ذیل ٹوٹکہ ان لوگوں کیلئے ہے جو مسلمان مردو عورت اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہوں تاکہ وہ آخرت میں نجات کا ذریعہ بننے والے نیک اعمال کرسکیں مگر اپنی روحانی کمزوری کی وجہ سے نہ کرسکتے ہوں اور یہ حسرت موجود ہو مگر عمل کی ہمت نہ پڑتی ہو تو درج ذیل ٹوٹکہ ضرور پابندی سے رات کو سوتے وقت انہی الفاظ کے ساتھ ادا کریں۔ یہ ٹوٹکہ برصغیر  کی ایک روحانی شخصیت کا عطا کردہ ہے۔(الفاظ نہ بدلے جائیں)روزانہ دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھ کر اس کے بعد اول و آخر درودشریف طاق تعداد میں پڑھیں اور درمیان درج ذیل دعا مانگیں:۔اے اللہ! میں آپ کا / کی سخت نافرمان بندہ/ بندی ہوں۔ میں فرمانبرداری کا ارادہ کرتا/کرتی ہوں مگر میرے ارادے سے کچھ نہیں ہوتا اور آپ کے ارادے سے سب کچھ ہوسکتا ہے میں چاہتا/ چاہتی ہوں کہ میری اصلاح ہو مگر ہمت نہیں ہوتی۔ آپ ہی کے اختیار میں میری اصلاح ہے۔ اے اللہ! میں سخت نالائق ہوں‘ سخت گنہگار ہوں میں تو عاجز ہورہا/ رہی ہوں۔ آپ ہی میری مدد فرمائیے۔ میرا دل ضعیف ہے‘ گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں‘ آپ ہی قوت دیجئے‘ میرے پاس کوئی سامان نجات نہیں‘ آپ ہی غیب سے میری نجات کا سامان پیدا کردیجئے۔ اے اللہ! جو گناہ میں نے اب تک کیے ہیں انہیں آپ اپنی رحمت سےمعاف فرمادیجئے۔ گو میں یہ نہیں کہتا/ کہتی کہ آئندہ ان گناہوں کو نہ کروں گا/ گی۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ آئند پھر کرلوں گا/گی لیکن پھر معاف کرالوں گا/گی۔غرض اسی طرح سے روزانہ اپنے گناہوں کی معافی اور اپنی عاجزی کا اقرار اور اپنی اصلاح کی دعا اور اپنی نالائقی کو خوب اپنی زبان سے کہہ لیا کرو صرف دس منٹ روزانہ یہ کام کرلیا کرو۔ لو بھائی دوا بھی مت پیوُ بدپرہیزی بھی مت چھوڑو‘ صرف اس تھوڑے سے نمک کا استعمال سوتے وقت کرلیا کرو آپ دیکھوگے کہ کچھ دن بعد غیب سے ایسا سامان ہوگا کہ ہمت بھی قوی ہوجائے گی شان میں بھی بٹہ نہ لگے گا۔ دشواریاں بھی پیش نہ آئینگی غرض غیب سے ایسا سامان پیدا ہوجائے گا کہ آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہے۔ (ماخوز از: ملت ابراہیم ص45)قارئین سے گزارش ہے کہ آپ بھی بخل توڑ کر ثواب کی نیت سے روحانی اور طبی ٹوٹکے رسالہ کیلئے ضرور بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 928 reviews.