Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دین اور ارباب دین سے استفادہ کا ایک کلیدی نسخہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔
داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہٗ  (پھلت)۔

شیخ کی وجاہت اور بڑی تعداد میں مسترشدین کے حلقہ کے ساتھ مطاف میں صوفی صاحب کو ان سے مناسبت سی ہوئی اور ان کا دل ان کی صحبت کو غنیمت جان کر ان کی مجلس میں بیٹھنے کو چاہنے لگا‘ وہ روزانہ مغرب کے بعد ان کی مجلس میں بیٹھنے لگے‘ صوفی انیس صاحب رحمۃ اللہ علیہ خود بھی صاحب دل لوگوں میں تھے‘ لوگوں سے تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ افغانستان کے ایک نقشبندی سلسلہ کے بڑے شیخ ہیں‘ دو تین روز کے بعد ایک روز مجلس میں بیٹھے صوفی انیس صاحب پر‘ شیخ کی نگاہ پڑی‘ قریب بیٹھے اپنے خواص میں کسی سے انہوں نے پیچھے ہٹ کر صوفی صاحب کو آگے جگہ دینے کیلئے کہا اور صوفی صاحب کو آگے اپنے قریب بلایا۔ صوفی انیس صاحب سے ان کا نام اور پتہ معلوم کیا اور معلوم کیا کہ وہ کس شیخ سے اصلاحی تعلق رکھتے ہیں؟ صوفی صاحب نے بتایا کہ میں حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری سے بیعت تھا اور شیخ نے اپنی حیات میں ہی مجھے تربیت کیلئے مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے سپرد کردیا تھا اب انہیں سے میرا اصلاحی تعلق ہے‘ وہ حضرت مولانا سے خوب متعارف تھے بلکہ حضرت مولانا سے خوب عقیدت کا تعلق رکھتے تھے‘ شیخ نے صوفی صاحب سے فرمائش کی کہ وہ شیخ کا کوئی ملفوظ سنائیں‘ صوفی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے: میں نے عرض کیا کہ ایک بار میں نے اپنے شیخ حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا کہ حضرت! اپنے شیخ سے استفادہ کی بنیادی کلید کیا ہے؟ حضرت والا نے جواب دیا کہ کسی بھی دینی ذریعہ سے‘ مسجد سے‘ مدرسہ سے‘  کتاب سے‘ قرآن مجید سے‘ حدیث شریف سے‘ استاد سے‘ دینی احکام سے‘ اپنے شیخ سے‘ غرض ہر دینی ذریعہ سے استفادہ کی بنیادی کلید ہے عظمت۔۔۔
میں نے عرض کیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ حضرت نے ارشاد فرمایا: استخفاف‘ یعنی ہلکا اور معمولی سمجھنا‘ صوفی صاحب بتاتے تھے کہ’’ افغانی شیخ‘‘ صوفی صاحب سے حضرت مولانا کا یہ ملفوظ سن کر پھڑک گئے‘ وجد میں آگئے‘ اپنے رفقاء کو بار بار متوجہ کرتے رہے کہ دیکھو عارف کا قول سنو اور ملفوظ دوبارہ صوفی صاحب سے سنانے کی فرمائش کی‘ صوفی صاحب نے دوبارہ سنایا تو بس یہی فرماتے رہے‘ کیا بات فرمائی‘ کیا نسخہ ارشاد فرمایا‘ بلاشبہ دین اور اسباب دین سے استفادہ کی شاہ کلید عظمت ہے مگر ہمارے زمانے میں اس کی بہت کمی ہوگئی ہے‘ خصوصاً دینی مدارس اور دینی مشاغل سے لگے افراد اور طلباء میں اس کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے‘ عموماً دینی تعلیم کی مشغولی یا دینی کاموں کی توفیق کو نعمت عظمیٰ سمجھنے کے بجائے مجبوری اور ایک طرح سے احساس کمتری کے ساتھ ہم لوگ دین اور اہل دین اور دینی خدمات سے وابستہ رہتے ہیں‘ مگر ایسا لگتا ہے کہ دل و دماغ پر دین اور اہل دین اور ذرائع دین کا استخفاف ہم پر سوار ہے بلکہ بعض دفعہ اس سے بڑھ کر ایک طرح سے اہانت تک بات پہنچ جاتی ہے۔
دینی اعمال کے سلسلہ میں بھی ہمارا یہی معاملہ ہے اور ان کی تعلیم و تربیت اور واجب سنت اور مستحب کی ترغیب کی بات جب زور دے کر کی جاتی ہے تو اکثر جواب ہوتا ہے کہ آپ اتنا کیوں زور دے رہے ہیں؟ سنت ہی تو ہے‘ مستحب ہی تو ہے‘ بلاشبہ یہ دین اسلام بہت آسان دین ہے اور اس میں بڑا توسیع اور انسان کیلئے بہت ڈھیل اور گنجائش ہے اور ہمارے فقہاء نے اعمال و احکام کے درجے طے کرکے بڑا احسان کیا ہے‘ سنت اور مستحب اگر چھوٹ جائے تو فقہی لحاظ سے حرام نہیں‘ مگر یہ انداز کہ سنت ہی تو ہے مستحب ہی تو ہے‘ یہ دین اور احکام دین اور ذرائع دین کے استخفاف‘ بلکہ دل میں اس کی اہانت کی نشان دہی کررہا ہے اور اس استخفاف کے ساتھ کسی بھی دینی ذریعہ سے فائدہ اٹھانا محال ہے۔ کاش! ہم ایک عارف کامل کے بتائے ہوئے نسخہ کیمیا کو سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھاتے!!!۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 927 reviews.