محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں چھ ماہ سےآپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ بہت ہی اچھا لگا۔ اللہ پاک آپ کو اس کاوش پر اجرعظیم عنایت فرمائے۔ آمین!محترم حکیم صاحب! میرا بیٹا جس سکول میں جاتا ہے وہاں ایک بچے کے والد کو کینسر ہے۔ ایک دن بچے کی والدہ سکول آئیں تو میرے بیٹے نے بچے کے والد کی صحت کے بارےمیں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ۔ ماشاء اللہ اب کافی بہتر ہیں۔ پھر خود ہی بتانے لگیں کہ ان کے علاج کیلئے تو ہم نے لاکھوں روپے خرچ کیے تھے لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑرہا تھا۔کہنے لگیں کہ میرے شوہر کی زبان کا ذائقہ ہروقت خراب رہتا تھا‘ پھر انہوں نے لیموں کاا ستعمال کیا‘ لیموں کا شربت بنا بنا کر پیتے‘ لیموں سالن میں ڈال کر کھاتے حتیٰ کہ لیموں کا استعمال بہت زیادہ بڑھا دیا۔ لیموں ہاتھ میں پکڑ کر چاٹتے رہتے‘ چوستے رہتے۔۔۔ اس عمل سے انہیں کچھ بہتری محسوس ہوئی۔ جب ٹیسٹ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئے تو رپورٹ کافی بہتر تھی۔ ڈاکٹر کو یقین نہ آیا دوبارہ ٹیسٹ لیے تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔ انہوں نے میرے شوہر سے پوچھا آپ آج کل کون سی دوائی استعمال کررہے ہیں ماشاء اللہ آپ تو کافی بہتر ہیں تو میرے شوہر نے انہیں بتایا دوائی تو اور کوئی نہیں البتہ لیموں کا استعمال بہت زیادہ کررہا ہوں۔ڈاکٹرز کہنے لگے اب تو ہم بھی ہر مریض کو لیموں کے استعمال کا مشورہ دیں گے۔ اللہ کی شان کہ اس نے ایک چھوٹے سے لیموں میں شفاء لکھ دی۔ برسات میں ہر چیز میں کیڑا لگ جاتا ہے مگر کسی نے لیموں میں کیڑا لگا ہوا نہیں دیکھا ہوگا۔
(صغیرہ حبیب‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں