ہر رات میں تین دفعہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ وہ مجھ سے سوال کرے اور میں اس کی حاجت پوری کروں
امام الانبیاء وسیدالمرسلین خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ رمضان المبارک کے واسطے جنت کو ایک سال سے دوسرے سال تک پاک اور آراستہ کیا جاتاہے اور اس کو سجایا جاتا ہے اور جب ماہ رمضان کی پہلی رات آجاتی ہے تو اس میں عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے اس کا نام مثیرہ ہے اور جب یہ ہوا چلتی ہے تو اس سے جنت کے درختوں کے پتے اور دروازوں کے حلقے ہلنے لگتے ہیں اور ان میں سے ایک آواز نکلتی ہے اور یہ ایسی خوش کن آواز ہوتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے بہتر کبھی کوئی آواز نہیں سنی ہوتی۔ اس رات میں حوریں اپنے آپ کو زیور اور لباس سے آراستہ کرتی ہیں اور جنت کے بالاخانوں پر کھڑی ہوجاتی ہیں اور پکارتی ہیں کہ کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کیلئے درخواست کرتا ہو جس سے ان کا نکاح کیا جائے۔ اس وقت حوریںداروغہ جنت رضوان سے پوچھتی ہیں کہ یہ کونسی رات ہے وہ جواب دیتا ہے کہ یہ رمضان المبارک کی رات ہے اور اس میں محمد مصطفیٰﷺ کی امت کے جس قدر روزہ دار ہیں ان کے واسطے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اس رات میں اللہ رب العزت خود حکم فرماتا ہے کہ اے رضوان! جنت کے دروازے کھول دے اور اے مالک! محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت پر دوزخ کے دروازے بند کردے اور جبرائیل علیہ السلام کو حکم فرماتا ہے کہ اے جبرائیل (علیہ السلام) زمین پر اترو اور جس قدر سرکش شیاطین ہیں ان سب کو زنجیروں سے جکڑ لو اور باندھ کر دریاؤں کے گردابوں میں انہیں ڈال دو تاکہ وہ میرے دوست محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت کے روزہ داروں میں فساد نہ ڈالیں اور ہر رات میں تین دفعہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ وہ مجھ سے سوال کرے اور میں اس کی حاجت پوری کروں۔۔۔ ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ وہ مجھ سے گناہوں کی توبہ کرے تو میں اس کی توبہ قبول کروں اور ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ مجھ سے بخشش مانگے اور میں بخش دوں۔ رسول مقبول نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر روزہ دار آدمی سو جائے تو اس کا سونا بھی عبادت میں داخل ہے‘ اس کی خاموشی بھی تسبیح اور اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور جو عمل کرتا ہے اس کا اس کو دوگنا ثواب ملتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں