Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے تنگدستی‘ فقر اور غربت بالکل ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

سو مرتبہ درود شریف پڑھنا سو حاجتوں کے پورے ہونے کا سبب ہوتا ہے۔سو مرتبہ درود شریف پڑھنا شہیدوں کے ساتھ رہنے کا سبب ہے۔سو مرتبہ درود شریف پڑھنے سے فرشتوں کے ایک ہزار درود شریف پڑھنے کا سبب ہے۔
سمیرا جبیں‘ کنڈیارو

حافظ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’القول البدیع‘‘میں اور اسی طرح مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’ذریعۃ الوصول‘‘میں درود پاک کی جو خصوصی فضیلتیں اور فائدے تفصیل سے بیان کیے ہیں اور ان کو روایات سے ثابت کیا ہے میں ان کو یہاں پر اجتمائی طور پر ذکر کرتی ہوں جس سے اندازہ ہوجائے گا کہ درود شریف کی کتنی اہم ‘عظیم فضیلتیں اور برکتیں ہیں جس سے مومن کو کثرت سے درود پڑھنے کا انشاء اللہ شوق پیدا ہوجائے گا۔٭درود ایسی چیز ہے جس سے اللہ تعالیٰ سے موافقت ہوتی ہے کہ وہ خود بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں تو مومن کو بھیجنے کا حکم کیا ہے۔٭فرشتوں سے بھی موافقت ہوتی ہے کہ وہ بھی حضور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔٭درودشریف کا پڑھنا فرشتوں کی رحمت اور دعا کا مستحق بننے کا سبب ہے۔٭درود پڑھنے سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔٭درود کا پڑھنا نبی اکرم ﷺ کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔٭درود شریف کا پڑھنا نبی اکرم ﷺ کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔٭ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا دس رحمتوں‘ دس گناہوں سے بخشش اور دس درجے بلند ہونے کا سبب ہے۔٭سومرتبہ درود پڑھنا جہنمی نفاق سے نجات کا ذریعہ ہوتا ہے۔٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنا سو حاجتوں  کے پورے ہونے کا سبب ہوتا ہے۔٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنا شہیدوں کے ساتھ رہنے کا سبب ہے۔٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنے سے فرشتوں کے ایک ہزار درود شریف پڑھنے کا سبب ہے۔
ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے ایک قیراط کے برابر ثواب ملتا ہے۔٭درود شریف پڑھنے والے کیلئے مخلوق استغفار کرتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے سے گناہوں کی معافی ملتی ہے۔٭درود شریف علم کی زکوٰۃ اور پاکیزگی ہے۔ ٭غلام کی آزادی سے بھی زیادہ درود شریف کا ثواب ہے۔
٭درود شریف کا ثواب بڑے ترازو میں تولا جائے گا۔ ٭درود شریف پڑھنے والا نبی اکرم ﷺ کے ساتھ جنت میں داخل ہوگا۔٭ایک درود شریف ستر رحمتوں کا سبب ہے۔٭درود شریف نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا سبب ہے۔٭درود شریف قیامت کی ہولناکیوں سے حفاظت کا سبب ہے۔٭درود شریف ترازو میں نیک علموں کو بھاری کرے گا۔٭درود شریف عرش کے سائے میں جگہ ملنے کا سبب ہے۔٭قیامت کے روز نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے والا آپ ﷺ کے زیادہ سے زیادہ قریب ہوگا۔ ٭درود شریف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور خوش کرنے کا ذریعہ ہے۔٭درود شریف حوض کوثر سیر ہوکر پینے کا سبب ہے۔٭درود شریف میدان حشر میں سخت پیاس سے بچنے کا سبب ہے۔٭درود شریف فرشتوں کی محبت اور مدد کا سبب ہے۔٭درود شریف پل صراط پر ثابت قدم رہنے کا سبب ہے۔٭درود شریف غزوات کے برابر ثواب کا سبب ہے۔
٭درود شریف پیارے سے پیارے عمل بننے کا سبب ہے۔
٭درود شریف مجلسوں کی خوبصورتی ہے۔٭درود شریف تنگدستی اور فقر کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔٭درود شریف کی برکت سالوں تک چلتی ہے۔٭درود شریف دل کی سختی اور زنگ دور کرنے کا سبب ہے۔٭درود شریف قیامت کے دن نبی کریم ﷺ سے ہاتھ ملانے کا سبب ہے۔٭بھولی ہوئی بات درود شریف پڑھنے سے یاد آجاتی ہے۔٭درود شریف نہ پڑھنا جنت کے رستے سے پھرجانے کا سبب ہے۔٭درود شریف پڑھنے والے کاموں میں برکت ہوتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے سے رسول اللہ ﷺ کی محبت
 پیدا ہوتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب اور عزت والا ہوتا ہے۔٭درود شریف خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کا سبب ہے۔٭درود شریف سے ایسا نور عطا ہوتا ہے جس سے دشمن پر غلبہ ہوجاتا ہے۔٭درود شریف پڑھنے سے دکھ‘ غم اور مصیبتیں ختم ہوجاتی ہیں۔٭درود شریف ڈوبنے سے بچنے کا سبب ہوتا ہے۔٭درود شریف مال میں برکت کا سبب ہوتا ہے۔ ٭درود شریف مرنےسے پہلے دنیا میں ہی جنت میں اپنی جگہ دیکھے کا سبب ہے۔٭درودشریف تہمت سے بری ہونے کا ذریعہ ہے۔ ٭درود شریف سے دین اور دنیا کی ساری برکتیں اور فائدے مل جاتے ہیں۔ )
٭درودشریف دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے۔٭درود شریف قرآن پاک کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے۔٭درود شریف منہ اور جسم کی بدبو کو ختم کرتا ہے۔٭درودشریف پڑھنے والے کیلئے قیامت میں ایک خاص قسم کا نور ہوگا۔٭درود شریف پڑھنے سے خوشبو پیدا ہوتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے سے رزق میں فراخی ہوتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے والے کو اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔٭درود شریف پڑھنے والے کی اللہ رب العزت سے ملاقات ہوتی ہے۔٭درود شریف پڑھنے سے اسی سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔٭ درودشریف پڑھنے سے نفاق اور جہنم سے نجات ملتی ہے۔ درود شریف جب تک لکھا رہے گا تب تک ثواب ملتا رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 921 reviews.