Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزارنے کے بعد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری اور آپ سے تعلق سے پہلے مجھے ایک شخص فقط ایک شخص کے جنونی عشق نے دین‘ دنیا‘ رشتوں اور حتیٰ کہ والدین سے بھی دور کردیا تھا‘ میں تو اس کی مجبوری سمجھ کر کہ اس کے والدین کی مرضی میرے لیے نہیں تو پیچھے ہٹ گیا اور اپنے 13 سال کے عشق کی قربانی دی‘ مگر نہ چین تھا‘ نہ سکون اور نہ ہی میری زندگی اور نہ عبادات میں برکت۔۔۔ دن رات روتا تھا‘ اکیلا رہتا تھا اور تین تین چار چار گھنٹے جہاں بیٹھا ہوں وہیں سوچوں میں گم بیٹھا رہتا تھا‘ نہ میری ملازمت ٹھیک طریقے سے چلتی تھی اور نہ ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرسکا تھا‘ والدین بہت پریشان تھے اور اپنی جگہ میری یہ حالت دیکھ کر روتے تھے‘ اور کہتے تھےاس کی زندگی گئی‘ اب یہ برباد ہوا۔۔۔ مگر محترم حکیم صاحب اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اس کا اجر دے کہ مجھے آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری ملا‘ مجھے بہت اچھا لگا اور میں اسے ہر ماہ خرید کر پڑھنے لگا۔ پچھلے سال اس میں ایک اعلان لگا کہ ’’رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں‘‘ میں نے جب پڑھا تو دل میں خیال آیا کیوں نہ یہ رمضان حکیم صاحب کے ساتھ گزارا جائے‘ شاید میری زندگی سنور جائے۔ محترم حکیم صاحب! رمضان تسبیح خانہ میں گزار کر جب واپس گھر آیا تو میرے تمام بگڑے ہوئے حالات درست ہونا شروع ہوگئے‘ آپ کی نگاہ اور اللہ کریم کے خاص فضل سے میں جب گھر پہنچا تو میرے چہرے کے تاثرات سے ہی والدین اور دیگر خاندان کے لوگوں نے اندازہ لگالیا کہ یہ اب ٹھیک ہوگیا ہے۔ میں نے جب تسبیح خانہ کے معمولات روز و شب‘ آپ کے دروس اور عبقری کے بارے میں سب کو بتانا شروع کیا اور یقین اعظم کے ساتھ یہ کہنا شروع کردیا کہ مجھے دیکھو مجھ پر اللہ نے کتنا کرم کیا ہے‘ روحانی و جسمانی دونوں اعتبار سے شفایاب ہورہا ہوں تو سب خوش ہوئے اور مجھ سے آپ کا‘ عبقری کا‘ دروس کا پتہ لینا شروع کردیا۔۔۔!
 اب الحمدللہ! میری ایک نماز بھی ضائع نہیں ہوتی‘ دو انمول خزانہ نمبر1 ہر نماز کے بعد اور دن میں ایک بار اکیس مرتبہ درودشریف اول و آخرگیارہ مرتبہ پڑھتا ہوں۔ تین تسبیحات ذکر نفی اثبات روز کرتا ہوں۔ دوانمول خزانہ نمبر دو ہروقت کھلا پڑھتا ہوں اور اس وقت تک تقریباً ایک لاکھ پانچ ہزار پڑھ لیا ہے۔ باقی تمام مسنون دعائیں اور اعمال کی پابندی کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہوں اور اللہ کریم و مہربان توفیق بخشتا ہے۔۔۔ برکت والی تھیلی پر پہلے دوبار مگر اب دن میں ایک بار 129 بار سورۂ کوثر پڑھتا ہوں۔۔ کبھی خالی نہیں ہوئی۔ محترم حکیم صاحب! الحمدللہ اب میرے حالات پہلے سے بہت بہتر ہورہے ہیں میں نے آپ  کا ایک وظیفہ حم لاینصرون جو کہ ہروقت کھلا پڑھنا ہے جس کسی کو بھی دیا اور وہ مجھے کچھ عرصہ کے بعد جب بھی ملا مجھے دعائیں ہی دیں۔ بہت سے لوگ دو انمول خزانہ اور حم لاینصرون سے مستفید ہورہے ہیں۔ الحمدللہ

(ابرارسرور عباسی‘ مظفرآباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 920 reviews.