Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مناقب صحابہؓ واہل بیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

انتخاب: کمی  احمد پوری

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے شکایت کی کہ لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے چار مردوں میں چوتھے تم ہو(وہ چار) میں‘ تم‘ حسن اور حسین ہیں۔‘‘ (امام احمد‘ امام طبرانی)۔
حضرت ابو معدل عطیہ طفاوی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنے والد سے روایت کرتےہیں انہیں ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک دن جب حضور نبی اکرم ﷺ میرے گھر تشریف فرما تھے‘ ایک خادم نے عرض کیا: دروازے پر علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)اور فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) تشریف لائے ہیں۔ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : آپ ﷺ نے حکم فرمایا: ایک طرف ہوجاؤ اور مجھے اپنے اہل بیت سے ملنے دو۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں ایک طرف ہٹ کر کھڑی ہوگئی‘ پس علی‘ فاطمہ‘ اور حسنین کریمین رضوان اللہ علیہم اجمعین گھر میں تشریف لائے اس وقت وہ کم سن تھے تو آپ ﷺ نے دونوں بچوں کو پکڑ کر گود میں بٹھا لیا اور دونوں کو چومنے لگے۔

(امام احمدبن حنبل)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ لوگوں میں ایسی ہستی کو دیکھے جو گردن سے چہرے تک حضور نبی اکرم ﷺ کی سب سے کامل شبیہہ ہو تو وہ حضرت حسن بن علی( رضی اللہ تعالیٰ عنہما )کو دیکھ لے اور جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ لوگوں میں ایسی ہستی کو دیکھے جو گردن سے ٹخنے تک رنگت اور صورت دونوں میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سب سے کامل شبیہہ ہو تو وہ حضرت حسین بن علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) کو دیکھ لے۔ (امام طبرانی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: انبیائے کرام قیامت کے دن سواری کے جانوروں پر سوار ہوکر اپنی اپنی قوم کے مسلمانوں کیساتھ محشر میں تشریف لائینگے اور صالح اپنی اونٹنی پر لائے جائیں گے اور مجھے براق پر لایا جائے گا جس کا قدم اس کی منتہائے نگاہ پر پڑے گا اور میرے آگے آگے سیدہ فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) ہوں گی۔ (امام حاکم)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 918 reviews.